بنانے

💡 بنانے💡

 

آئمہ (ع) کی تعلیمات زندگیاں *بنانے* کیلئے تھی لیکن اب منبر والے انہیں اپنا گھر *بنانے* اور عوام کو بیوقوف *بنانے* کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

منجانب: ادارہ تحفظ "بنانے والی" حیات (رجسٹرڈ) کراچی ، پیارا پاکستان

فرشتوں کو ٹوپی کرانے والے

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

💡💡 *دین اسلام شدت پسند نہیں*💡💡


ازقلم: الاحقر محمد زکی حیدری

قسط: سوم

 

💂🏽‍♀💂🏽‍♀ *فرشتوں کو ٹوپی کرانے کی کوشش*💂🏽‍♀💂🏽‍♀

 

کل ثابت ہوا کہ مستضعفین وہ ہیں جو بیچارے مجبور ہیں اور حق تک پہنچنے سے قاصر ہیں. وہ خبیث لوگ نہیں جو سب کچھ جانتے ہوئے بھی حق کا انکار کریں، ویسے یہ بڑے خبیث لوگ ہیں حتی قیامت کے دن فرشتوں کو بھی ٹوپی کرانے کی کوشش کریں گے. 😀 کیونکہ یہ کمبخت سب جانتے ہیں کہ اللہ (ج) مستضعف پہ ٹھنڈا ہاتھ رکھے گا سو یہ قیامت کے دن خود کو مستضعف ثابت کرنے کی کوشش کریں گے. یہ ہی وجہ ہے کہ قرآن مجید نے ان کی طرف اشارہ کرتے فرمایا:

*إِنَّ الَّذينَ تَوَفَّاهُمُ الْمَلائِكَةُ ظالِمي‏ أَنْفُسِهِمْ قالُوا فيمَ كُنْتُمْ قالُوا كُنَّا مُسْتَضْعَفينَ فِي الْأَرْض‏...*

جو لوگ اپنے نفس پر ظلم کر رہے تھے اُن کی روحیں جب فرشتوں نے قبض کیں تو *ان سے پوچھا کہ یہ تم کس حال میں مبتلا تھے؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہم زمین میں مستضعفین تھے*.

یہ دیکھئے!!!
یہ کمبخت جھوٹ بولیں گے فرشتوں سے بھی، یعنی فرشتوں کو بھی ٹوپی کرانے کی کوشش کریں گے.
لیکن فرشتے کہیں گے:

*أَلَمْ تَكُنْ أَرْضُ اللَّهِ وَاسِعَةً فَتهَُاجِرُواْ فِيهَا*

فرشتوں نے کہا، کیا خدا کی زمین وسیع نہ تھی کہ تم اس میں ہجرت کرتے؟

تب یہ کمبخت جواب نہ دے پائیں گے.

*فَأُولَٰئِكَ مَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ ۖ وَسَاءَتْ مَصِيرًا*

یہ وہ لوگ ہیں جن کا ٹھکانا جہنم ہے اور بڑا ہی برا ٹھکانا ہے.
(سورہ نساء ۹۷)

تو اس آیت سے ثابت ہوا کہ مستضعفین کا معاملہ الگ ہے جہنم میں وہ بدبخت جائیں گے جو سب کچھ جانتے بھی حق کا انکار کریں، ضد کریں.

 

اگلی قسط کا سوال👇🏽

 

سوال: بعض اوقات کچھ لوگ سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ وہ ہی حق پر ہیں اور انہیں یقین ہوتا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ یہ ہی حق ہے... بڑے مطمئن، ذرا بھی شک نہیں ہوتا انہیں.
جب کہ انہیں پتہ ہی نہیں ہوتا کہ وہ حق پر نہیں باطل پر ہیں.
تو ایسے لوگوں کا کیا ہوگا؟
انہیں کبھی ذرا بھی شک نہیں ہوا کہ وہ باطل پہ ہیں.


اگلی قسط میں (انشاء اللہ)*

arezuyeaab.blogfa.com

مستضعفین کون ہیں؟  (اسلام شدت پسند دین نہیں)

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

💡💡 *دین اسلام شدت پسند نہیں*💡💡


ازقلم: الاحقر محمد زکی حیدری

قسط: دوم

 

دیکھیئے جناب رام لعل توتلہ و آفریقی جنگلات میں رھنے والے اور عام سنی شیعہ جو علمی، عقلی یا جسمانی مجبوری کی وجہ حق یا شرعی ذمہ داری سے نا آشنا ہیں. ان سب کو اسلام میں " *مُستَضعِف*" کہا گیا ہے. یہ لفظ ضعف سے لیا گیا ہے مطلب کمزوری!

مستضعف کی ایک قسم مستضعف اعتقادی ہے جو عقیدہ کے بارے میں کسی طرح سے *بے بس و کمزور* ہیں.
دوسری قسم ہے مستضعف عملی، وہ جو ظلم کے خلاف لڑ نہیں کرسکتے، جہاد کیلئے *بے بس و کمزور* ہیں.
ہمارا موضوع مستضعف اعتقادی ہے.

سو مستضعفین یعنی وہ جو کسی مجبوری یا کمزوری کی وجہ سے حق تک نہ پہنچ پائے یا پھر سرے سے حق ان تک پہنچا ہی نہیں.

مستضعفین اعتقادی کے چار گروہ ہیں. جن پر بات ہوگی تو ان شاء اللہ آپ سمجھ جائیں گے کہ ان کا آخرت میں کیا مقام ہوگا.
البتہ یہ کنفرم ہے کہ
*اللہ (ج) مستضعفین کو عذاب نہیں دے گا* البتہ لازمی نہیں کہ جنت میں جائیں!
🤔 تو پھر کہاں ہونگے؟🤔

یہ اگلی اقساط میں واضح ہوگا.
فی الحال یہ طے ہے کہ مستضعفین جھنم میں نہیں جائیں گے کیونکہ
👇🏽
*جھنم صرف و صرف و صرف و صرف اس بدبخت کیلئے ہے جو حق جان کر بھی ضد کرے اور حق کا انکار کرے یا شرک کرے اسلام میں اسے کافر و مشرک محض کہتے ہیں*

جسے حق کا پتہ نہ ہو وہ مستضعف ہے.

وَآخَرُونَ مُرْجَوْنَ لِأَمْرِ اللَّهِ إِمَّا يُعَذِّبُهُمْ وَإِمَّا يَتُوبُ عَلَيْهِمْ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ

کچھ دوسر ے لوگ ہیں جن کا معاملہ ابھی خدا کے حکم پر ٹھیرا ہوا ہے، چاہے انہیں سزا دے اور چاہے اُن پر از سر نو مہربان ہو جائے اللہ سب کچھ جانتا ہے اور حکیم و دانا ہے

سورہ توبہ ۱۰۶

البتہ کریم سے کریمی کی امید ہوتی ہے، چونکہ اللہ (ج) کریم ہے سو عقل و شہود یہ ہی کہتا ہے کہ اللہ (ج) اس گروہ کو بخش دیگا.


اگلی قسط👇🏽

💂🏽‍♀💂🏽‍♀ *فرشتوں کو ٹوپی کرانے کی کوشش کرنے والے کون؟* 💂🏽‍♀💂🏽‍♀

 

 

*_arezuyeaab.blogfa.com_*

رام لعل توتلہ جھنم میں جائے گا یا جنت؟

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

💡💡 *دین اسلام شدت پسند نہیں*💡💡


ازقلم: الاحقر محمد زکی حیدری

قسط: اول


*رام لعل توتلہ جھنم میں جائے گا یا جنت؟*

 

ھندوستان کے قدیم زمانے، جب میڈیا نہیں ہوتا تھا، کی بات ہے کہ رام لعل توتلہ نامی ھندو اپنے گاؤں میں کچی شراب بناتا اور شہر لے جاکر بیچا کرتا. یہ مہینے میں ایک بار پاس والے شہر کا چکر لگاتا اور شراب بیچ کر خوب پیسے کماتا. ایک دن وہ جوں ہی اس شہر میں داخل ہوا تو پولیس نے اسے شراب بیچنے کے الزام میں پکڑ لیا. وہ ڈر کے مارے رونے لگا کیونکہ اسے پتہ ہی نہ تھا کہ اسے جیل کیوں لے کر جا رہے ہیں. اس نے سپاہی سے اپنے توتلے لہجے میں پوچھا: شابجی میڑا دوش (جرم) کیا ہے شڑکاڑ؟
بولے: تم دارو (شراب) کا بیوپار (تجارت) کرتے ہو اور اب اس شہر پر مسلمان راجہ کا راج ہے، اسلام میں یہ کام حرام ہے؟
رام لعل کو کچھ سمجھ نہ آیا سو وہ چپ چاپ پورے راستے سوچتا رہا کہ مسئلہ کیا ہے. جب تھانے پہنچے تو تھانیدار نے اس سے رعبدار انداز میں پوچھا: تمہیں معلوم نہیں اب اس شہر پہ اسلام کا راج ہے اور اسلام میں شراب حرام ہے؟
رام لعل توتلہ ہاتھ جوڑ کر بولا: شابجی یہ اشلام اوڑ حڑام کیا ہے؟ شپاہی بابو بھی مجھے یہ بولے مگر ڑام قسم مجھے نہیں پتہ کہ یہ ہے کیا چیج، دیا (رحم) کڑیں میڑے چھوٹے چھوڑے بچے ہیں؟
تھانیدار بہت ھنسا اور سپاپیوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ جسے یہ نہیں پتہ کہ اسلام کیا اور حرام کیا ہے اسے سزا دینا کس عاقل کا کام ہے، جانے دو اسے لیکن اسے پوری بات سمجھاؤ کہ شراب کے بارے میں نیا قانوں کیا ہے، اگر اس کے بعد بھی یہ ایسا کام کرے تو ہی سزا کا مستحق ہوگا.


🤔💡 *بتی سوال*💡🤔

جب رام لعل توتلہ کو اسلام کے بارے میں علم نہ ہونے پر ایک تھانیدار اسے سزا نہیں دیتا تو کیا *اللہ (ج)* عادل بادشاہ رام لعل توتلہ کو دہکتی آگ میں ڈالے گا؟

کیا افریقہ کے جنگلات میں رہنے والوں جن کے پاس اسلام کا پیغام پہنچا ہی نہیں، کو بھی *اللہ (ج)* سزا دے کر جھنم بھیج دیگا؟

یا پھر وہ نام کا مسلمان جو ایسی جگہ رہتا ہے جسے کسی نے بتایا ہی نہیں کہ نماز و روزہ و حج و زکوات نامی بھی کوئی چیز ہوتی ہے، وہ بس باپ دادا کی وجہ سے نام کا مسلمان ہے، کیا ایسا مسمان بھی جہنم میں جائے گا؟

کیا شیعہ و سنی عام و سادہ لوح عوام جنہیں پتہ ہی نہیں کون سا فرقہ سچا ہے شیعہ یا سنی، وہ بس جس گھر میں پیدا ہوئے اسی دین پہ چل رہے ہیں، ایک کو بتایا گیا کہ ھاتھ باندھ کر نماز پڑھو وہ پڑھ رہا ہے، دوسرے کو بتایا گیا ہاتھ کھول کر نماز پڑھو یہ صحیح ہے وہ کھول کر. *جو تحقیق کرنا نہیں جانتے* وہ بھی جہنم میں جائیں گے؟

اس طرح یہودی، عیسائی، ھندو، جو کسی بھی عذر کی وجہ سے *حق و باطل کی تمیز کرنے سے قاصر ہیں*، تو کیا انہیں جھنم کی آگ میں جلانا *اللہ (ج)* کی عدالت کے شایان شان ہے؟

*کیا یہ عدالت ہے کہ کسی کو ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر جہنم کی آگ میں ڈالا جائے جن احکامات کا ذکر اس بے کبھی سنا ہی نہیں؟*

*جس بچے کو کسی استاد نے پڑھایا ہی نہیں، اس بچے سے امتحان لینا اور اگر وہ فیل ہو اسے سزا دینا انصاف ہے؟*

سوچیئے! اگر یہ مسئلے ہم سمجھ لیں تو دنیا میں امن ہو جائے.

*جواب اگلی قسط میں (انشاء اللہ)*

arezuyeaab.blogfa.com

اھلسنت کے ساتھ نماز شیعہ اماموں کی نظر میں (قسط ۴)

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

💡💡 *شیعہ-سنی بھائیوں دماغ کی بتی جلائے رکھیں* 💡💡


قسط نمبر 4⃣

سوال *اھل تشیع اماموں کا اھلسنت برادران کے ساتھ نماز کے بارے میں کیا تعلیمات ہیں؟*

میرے اھلسنت بھائیوں!
اھل تشیع کے بارہ اماموں کی شروعات امیرالمومنین علی کرم اللہ وجہ سے ہوتی ہے... "کرم اللہ وجہ" اس لیئے لکھا کہ یہ اھل تشیع کے پہلے امام کا خاص لقب ہے یہ لقب اس لیئے بھی خاص ہے کہ برادران اھلسنت کی طرف سے اھل تشیع کے پہلے امام کے نام کے ساتھ یہ ہی لقب لگایا جاتا ہے! پہلے امام کے بعد سارے کے سارے گیارہ امام حضرت علی (کرم اللہ وجہ) کے بیٹے پوتے اور پڑ پوتے ہیں وہ علی (ع) جسے رحمت للعالمین محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انگلی پکڑ کر تربیت دی تو آپ کیا سمجھتے ہیں کہ ان کی اولاد یعنی شیعہ آئمہ نفرت و کینہ و تفرقے کو اپنی تعلیمات میں جگہ دے سکتے ہیں؟
ھرگز نہیں!!! شیعوں کے ایک ایک امام کی زندگی بیشک اھل سنت کی کتب سے ہی پڑھیں، آپکو ایک مثال بھی نفرت و کینہ و تفرقے کی نہیں ملے گی! اھل تشیع آئمہ سراپا محبت و اتحاد و رواداری تھے.
اس امر کو ثابت کرنے کیلئے ان کی تعلیماتِ محبت واخوت کے لامحدود خزانے سے چند موتی پیش خدمت ہیں.

 

1⃣ *اھل سنت برادران کی مساجد میں جانا*

اھل تشیع کے چھٹے امام جعفر صادق «ع» نے اپنے اصحابی زید بن حشّام سے فرمایا:

اے زید! لوگوں [یعنی عام لوگ و اهل سنت] سے ان کے اخلاق کے مطابق پیش آؤ، *ان کی مساجد میں نماز ادا کرو* ان کے مریضوں کی عیادت کرو، اور ان کے جنازوں میں شریک ہوا کرو، اگر تمہیں ان کی مسجد کا مؤذن یا امام بننے کا موقع ملے تو ان کے ساتھ ایسے پیش آنا کہ وہ کہیں: یہ ہے جعفری، خدا اس (جعفر صادق) پر رحمت کرے اپنے اصحابی کی کتنی اچھی تربیت کی ہے.
اگر ان امور کو ترک کیا تو وہ کہیں گے: یہ ہے جعفری! اللہ (ج) اس (جعفر صادق) کو پہنچے کیا ہی گندی تربیت کی ہے اپنے صحابی کی.

حوالہ جات:
۱. شیخ صدوق، من لا یحضره الفقیه، ج1، ص383

۲.شیخ حر عاملی، وسائل الشیعة، ج8، ص430.

اس روایت کی سند صحیح است. محمد بن علی بن الحسین بإسناده عن زید الشحام)

 

2⃣ *اھلسنت کے ساتھ نماز ادا کرنا*

لیجیئے اھل تشیع کے چھٹے امام جعفر صادق (ع) کا ایسا قول جو آج کل کے شیعہ و سنی کے رونگٹے کھڑے کر دیگا.
امام جعفر صادق (ع) نے فرمایا:

*ھر وہ شخص جو ان (اھلسنت) کے ساتھ صف اول میں نماز ادا کرے یہ ایسا ہے جیسے اس نے رسول اللہ (ص) کے ساتھ صف اول میں نماز ادا کی ہے.*

حوالے:
۱. شیخ صدوق، الهدایة، ص53؛
۲. شیخ کلینی، کافی، ج3، ص380؛
۳. شیخ صدوق، امالی، ص449؛
۴.شیخ صدوق، من لا یحضره الفقیه، ج1، ص382؛ ۵. شیخ حر عاملی، وسائل الشیعه، ج8، ص299-300. (اس روایت کی سند صحیح و معتبر ہے. امام خمینی نے، الخلل فی الصلاة کے ص8 پر اسے بیان کیا ہے محمد بن علی بن الحسین بإسناده عن حماد بن عثمان سے مروی‏)

 

3⃣ *اھلسنت کے ساتھ نماز جہاد کے مترادف ہے*

اسحاق بن عمار فرماتے ہیں امام جعفر صادق «ع» نے مجھ سے پوچھا:

اے اسحاق! کیا تم مخالفین کے ساتھ مسجد میں نماز پڑھتے ہو؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں! امام (ع) نے فرمایا: *ان کے ساتھ نماز پڑھا کرو، ان کے ساتھ نماز پڑھنے والا اس شخص کی مانند ہے جس نے اللہ (ج) راہ میں تلوار نکالی.*

حوالہ جات:
۱. شیخ طوسی، تهذیب، ج3، ص277

۲. شیخ حر عاملی، وسائل الشیعه، ج8، ص301


*شیعہ-سنی بھائی بھائی*

محتاج دعا: الاحقر محمد زکی حیدری

*_arezuyeaab.blogfa.com_*

سوال: *کیا شیعوں کے امام اھلسنت کو جہنمی مانتے ہیں؟

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

💡💡 *شیعہ-سنی بھائیوں دماغ کی بتی جلائے رکھیں* 💡💡


قسط نمبر 3⃣

سوال: *کیا شیعوں کے امام اھلسنت کو جہنمی مانتے ہیں؟*

 

پتھر کھا کر بھی دعا دینے والے محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے ماننے والے شیعہ اور سنی بھائیوں میں غلاف کعبہ کو پکڑ کر کہہ سکتا ہوں اسلام جو اخلاق و محبت و بھائی چارے کا و کفر و الحاد و شرک کو بھی محبت و اخلاق کی تلوار سے کاٹ کر پھینکنے کی بات کرتا ہے، اس میں ذرا بھی بداخلاقی و لعن طعن و باہمی نفرت و عناد کی گنجائش نہیں.
ہمیں دین بیچ کر اپنا گھر بنانے والے مولویوں اور ذاکروں نے اسلام کا وہ چہرا دکھایا ہے جس میں بات بات پہ لعن، بات بات پہ کفر کا فتوا، بات بات پر مسجد الگ کرنے کا درس ہے یہ غلیظ اسلام ہمیں دے کر یہ لوگ ہم سے دنیا کی شہرت و دولت واہ واہ مانگتے ہیں! خود بھی نفرت و کینہ و فرقہ پرستی و تکفیریت کے گندے نالے میں ڈوب مرتے ہیں اور ہمیں بھی اس میں جھونکتے ہیں. جب کہ اسلام، محمد (ص) کا اسلام، محمد (ص) کے اھلبیت (ع) کا اسلام، محمد (ص) کے اصحاب کرام (رض) کا اسلام ہمیں محبت و بھائی چارے و باہمی رواداری کے نورانی بحر بیکراں میں غوطہ زن ہو کر امر ہوجانے کا درس دیتا ہے.

کچھ دن قبل کچھ چرسی موالی ملنگوں نے اھلسنت برادران کے خلاف ایک تحریر میں انہیں مشرک کہا اس دن سے مجھے چین نہیں ہے. اس لیئے میں نے تحقیق شروع کی تاکہ شیعہ کے لبادے میں چھپے ان ملعون برطانوی ایجنٹوں کے منہ پہ طمانچہ ماروں.

میں ان شاء اللہ اس سلسے میں شیعہ اماموں کے اھلسنت برادران کے بارے نظریات و تعلیمات و تاکیدات شیعہ مستند کتب سے پیش کرونگا جس میں اھلسنت سے رشتہ کرنا، ان کی مساجد میں جانا، ان کے پیچھے نماز پڑھنا وغیرہ شامل ہیں.

*پہلا سوال کہ کیا شیعہ اماموں کے مطابق اھلسنت جہنمی ہیں؟ (نعوذباللہ)*

یہ لیجیئے اھل تشیع کی مستند ترین حدیث کی کتاب اصول کافی کی روایات:

« عَنْ ضُرَيْسٍ الْكُنَاسِيِّ ... قَالَ قُلْتُ أَصْلَحَكَ اللَّهُ فَمَا حَالُ الْمُوَحِّدِينَ الْمُقِرِّينَ بِنُبُوَّةِ مُحَمَّدٍ ص مِنَ الْمُسْلِمِينَ الْمُذْنِبِينَ الَّذِينَ يَمُوتُونَ وَ لَيْسَ لَهُمْ إِمَامٌ وَ لَا يَعْرِفُونَ وَلَايَتَكُمْ فَقَالَ أَمَّا هَؤُلَاءِ فَإِنَّهُمْ فِي حُفْرَتِهِمْ لَا يَخْرُجُونَ مِنْهَا فَمَنْ كَانَ مِنْهُمْ لَهُ عَمَلٌ صَالِحٌ وَ لَمْ يُظْهِرْ مِنْهُ عَدَاوَةً فَإِنَّهُ يُخَدُّ لَهُ خَدٌّ إِلَى الْجَنَّةِ الَّتِي خَلَقَهَا اللَّهُ فِي الْمَغْرِبِ فَيَدْخُلُ عَلَيْهِ مِنْهَا الرُّوحُ فِي حُفْرَتِهِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ فَيَلْقَى اللَّهَ فَيُحَاسِبُهُ بِحَسَنَاتِهِ وَ سَيِّئَاتِهِ فَإِمَّا إِلَى الْجَنَّةِ وَ إِمَّا إِلَى النَّارِ فَهَؤُلَاءِ مَوْقُوفُونَ لِأَمْرِ اللَّهِ قَالَ وَ كَذَلِكَ يَفْعَلُ اللَّهُ بِالْمُسْتَضْعَفِينَ وَ الْبُلْهِ وَ الْأَطْفَالِ وَ أَوْلَادِ الْمُسْلِمِينَ الَّذِينَ لَمْ يَبْلُغُوا الْحُلُمَ فَأَمَّا النُّصَّابُ مِنْ أَهْلِ الْقِبْلَةِ فَإِنَّهُمْ يُخَدُّ لَهُمْ خَدٌّ إِلَى النَّارِ الَّتِي خَلَقَهَا اللَّهُ فِي الْمَشْرِقِ فَيَدْخُلُ عَلَيْهِمْ مِنْهَا اللَّهَبُ وَ الشَّرَرُ وَ الدُّخَانُ وَ فَوْرَةُ الْحَمِيمِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ ثُمَّ مَصِيرُهُمْ إِلَى الْحَمِيمِ ثُمَّ فِي النَّارِ يُسْجَرُونَ ثُمَّ قِيلَ لَهُمْ أَيْنَمَا كُنْتُمْ تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَيْنَ إِمَامُكُمُ الَّذِي اتَّخَذْتُمُوهُ دُونَ الْإِمَامِ الَّذِي جَعَلَهُ اللَّهُ لِلنَّاسِ إِمَاماً.

ضريس كناسى فرماتے ہیں: میں نے امام محمد باقر علیہ سلام (اھل تشیع کے پانچویں امام) سے عرض کی، آپ پر قربان جاؤں، وہ خداشناسان جو محمد (صلى اللَّه عليه و آله) پر ايمان رکھتے ہیں اور مسلمان ہیں اور اسی حالت میں ان کی موت ہوجاتی ہے لیکن وہ آپ کسی امام کو نہیں جانتے، آپ کی ولایت پر بھی ان کا عقیدہ نہیں تھا تو ان کا کیا ہوگا؟ امام (عليه السّلام) نے فرمایا: وہ اپنی قبروں میں ہی رہیں گے اور وہاں سے باہر نہیں آئیں گے، *ان میں سے ھر وہ شخص جس نے نیک عمل انجام دیئے اور ان کی ہم سے (اھلبیت سے) دشمنی و عناد ظاہر نہ ہوئی ہوتو وہ اپنی قبروں اس بہشت کی طرف روانہ ہوں گے* جو اللہ (ج) نے مغرب کی جانب بنائی ہے، اور روح اور بشارت اس کی قبر میں پہنچے گی، ایسا شخص اپنی قبر (برزخ) میں رہے گا جب تک قیامت برپا ہو اور تب وہ اللہ (ج) کی دربار میں پیش کیا جائے گا اور اس سے حساب کتاب لیا جائے گا، اس کی نیکیاں اور گناہ تولے جائیں گے جس کے بعد وہ یا تو جنت کی طرف بھیجا جائے گا یا جہنم کی طرف یہ فیصلہ اللہ (ج) کرے گا.
امام (ع) نے فرمایا: *مستضعفین* و وہ لوگ جن کی عقل کم ہے اور حق و باطل کی شناخت نہیں رکھتے اور بچے اور مسلمانوں کی وہ اولاد جو ابھی سن بلوغت کو نہیں پہنچی، کے ساتھ بھی یہ ہی معاملہ ہوگا. *لیکن ناصبیان (دشمنان اھلبیت) جو کہ اھل قبلہ ہیں ان کیلئے جھنم کا راستہ ہے* اور یہ جھنم اللہ (ج) نے مشرق کی طرف بنائی ہے اور اس جھنم سے ان کی قبروں پر آگ، دھواں اور تپش پہنچے گی اور ان کو عذاب دے گی اور اس کے بعد یہ ہمیشہ کیلئے جہنم میں ڈال دیئے جائیں گے اور انہیں وہیں رکھا جائے گا اور ان سے کہا جائے گا: تم نے اللہ (ج) کی راہ کو چھوڑ دیا، کہاں ہیں وہ تمہارے حاکمان جن کو تم نے خود چنا اور ایک منصوص من اللہ امام کو چھوڑ دیا

*( الكافي ج : 3 ص : 247)*


اب بتائیے! ہم شیعوں کے امام کی بات سنیں یا فتنہ پرور موالی ذاکر کی؟

قسط 4⃣ کا سوال *کیا شیعہ امام اھلسنت کے ساتھ جماعت نماز ادا کرنے کی اجازت دیتے ہیں؟*

 

*شیعہ-سنی بھائی بھائی*

 

محتاج دعا: الاحقر محمد زکی حیدری

*_arezuyeaab.blogfa.com_*

محمد (ص) کس کی شفاعت کریں گے قسط ۲

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

💡💡 *شیعہ-سنی بھائیوں دماغ کی بتی جلائے رکھیں* 💡💡

*حضرت محمد (ص) کس کی شفاعت کریں گے؟*

قسط2⃣


*سنی متعصب ملا* کو سنو تو کچھ یوں معلوم ہوتا ہے کہ...
محشر کے دن شفیع المذنبین رحمت للعالمین حضرت محمد (صلی اللہ و علیہ و آلہ وسلم) اپنے اصحاب کرام (رض) کے ساتھ ٹیبل اور کرسی لگا کر بیٹھے ہوں گے. سڑک کے کنارے سے گذرنے والے اھل تشیع حضرات جیسا کہ سائنسی علوم کے اھل تشیع بانیان بوعلی سینا، بابائے الجبرا الخوارزمی، بابائے کیمیا جابر بن حیان، بابائے فلکیات البیرونی، تاریخ اسلام کی شاہکار تاریخ لکھنے والے مورخ المسعودی، فلسفی ملا صدرا، شاھنامہ والے فردوسی، اس کے بعد انگریزوں کو ھندوستان میں چنے چبوا دینے والے دلیر
حیدر علی اور اسی دلیر باپ کے دلیر فرزند پابند صوم و صلاہ و قرآئت قرآن فتح علی ٹیپو سلطان، اتحاد بین المسلمین کے لیئے اپنوں کے ہی عتاب کا شکار ہونے والے ڈاکٹر علی شریعتی مرحوم، سنی اکثریت ملک فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیئے ہر رمضان کے آخری جمعہ کو یوم القدس منانے کا اعلان کرنے والے اور اسلام کی اہانت کرنے مرتد سلمان رشدی کے واجب القتل ہونے کا فتوا دینے والے آیت اللہ خمینی، پاکستان میں سنی-شیعہ اتحاد کا نعرہ لگانے والے شہید علامہ عارف حسین الحسینی، اس وقت کے شیعوں کے رھبر سید علی خامنہ ای جو پچھلے سالوں رمضان میں آنے سیلاب کی وجہ سے پاکستانیوں کی حالت زار کو یاد کرکے جمعہ کے خطبے میں روپڑے اور وہ ہی سید علی خامنہ ای جنہوں نے صحابہ کرام اور امہات المومنین کی اہانت کو حرام قرار دے کر دنیا کو حیران کردیا، اسرائیل کو سنی شیعہ جوانوں کے ساتھ مل کر ۳۳ دن میں شکست دینے والے سید حسن نصراللہ، مساجد و عبادتگاہوں میں دوران عبادت شہید کیئے جانے والے شیعہ مسلمان، پاکستان جس کا مطلب ہے لا الہ الااللہ، کو بنانے کیلئے اپنی دھن دولت قربان کرنے والے راجہ صاحب محمود آباد، ۱۹۶۵ع کی جنگ کے فاتح جنرل موسی خان، امت مسلمہ میں اتحاد کیلئے سربراھی کانفرنس بلانے، پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے اور دشمن کے سامنے سینہ تان کر پھانسی پہ چڑھ جانے والے شہید ذوالفقار علی بھٹو، ۱۹۷۴ع سے لیکر آج تک پاک فوج کے شہید شیعہ فوجی افسران اور جوان... جب حضور پاک حضرت محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) و اصحاب کرام (رض) کے پاس سے *شفاعت* کی درخواست کریں گے تو رسول (ص) اور اصحاب کرام (رض) فرمائیں گے نہیں تمہاری شفاعت نہیں ہوگی کیونکہ تم صحابہ کرام کو نہیں مانتے تھے اور اسلام میں صحابہ کرام کی محبت اہم ہےـ سوری!
سو یہ سارے شیعہ جہنم میں چلے جائیں گے.

اس کے بعد داعش کا سردار ابوبکر بغدادی آئے گا جو صبح کی نماز پڑھ کر گھر سے نکلتا ہے شیعوں اور سنیوں کو ذبح کرتا ہے، اور وہ طالبان جو سولہ سالا معصوم کا برین واش کر کے اسے جنت میں جانے کی لالچ دے کر پیٹ سے بم باندھ کر مزارات و مساجد و بازاروں میں خودکش حملہ کرنے کیلئے بھیجتا ہے، یا پھر وہ عشر و زکوات یا حج اسکینڈل کر کے لاکھوں غریب معذوروں یا حاجیوں کے پیسے کھانے والا سنی مولوی، یا پھر وہ اورنگزیب فاروقی خبیث جو سرعام کہتا ہے میں پاکستان میں وہ کام کرونگا کہ کوئی سنی شیعہ سے ہاتھ تک نہ ملائے گا، یا حاملہ عورت سے مشابہت رکھنے والا وہ سانڈ ملا جو اکثر شراب کے نشے میں دھت پکڑا جاتا ہے، یا نت نئے کرتے پہن کر رمضان میں انعامات کیلئے عورتوں کو نچانے والا عمیر لیاقت، یا پھر وہ سنی ملا جو کہتا ہے ایک شیعہ کو مارو جنت تم پر واجب ہے، یا پھر بیت اللہ ومدینہ منورہ میں حفاظت پر مامور سعودی فوجی جو شیعہ و سنی حاجیوں کی اہانت کرتا اور ان کو گالیاں دے کر کہتا ہے کہ تم روضہ رسول (ص) کی جالی کو ہاتھ لگاتے ہو مشرک ہو، یا پھر وہ سعودی و اسلامی ممالک کے اکثر حکمران جو دنیا بھر میں مسلمانوں کے قاتل آمریکی صدور کے ساتھ شراب و شباب کی محافل لگاتے ہیں، یا پھر وہ جنرل ضیاء الحق جس نے اردن کے بادشاہ کے سر پہ تاج سجائے رکھنے کیلئے فلسطینی مسلمانوں کے خون کی ندیاں بہا دیں ... یہ لوگ محشر کے دن جب رسول (ص) اور صحابہ کرام (رض) کے پاس سے گذریں گے تو رسول (ص) ان کا ماتھا چوم کر فرمائیں گے کہ تم میرے اصحاب کرام کو مانتے تھے سو میں تمہاری شفاعت کرتا ہوں. تم لوگ جنت میں جاؤ. بیشک شفاعت اس کی ہوگی جو میرے صحابہ کو مانتا ہو. اور میرے صحابہ کو صرف تم سنی ہی مانتے ہو سو تم ہی جنت کے دھنی ہو.
یہ جنت کے ٹکٹ بعض سنی متعصب ملاؤں کی طرف سے دیئے جاتے ہیں. اور بھولی سنی عوام سبحان اللہ... سبحان اللہ کہتی ہے. اور بھولے شیعوں کی طرح یہ سمجھ بیٹھتی ہے کہ جنت نامی پلاٹ سنیوں کے نام بوکڈ ہے.


💡💡 *دماغ کی بتی جلاؤ میرے سنی بھائیوں!*💡💡

کیا آپ کی عقل اس بات کو مانتی ہے؟؟؟
کیا یہ عدل الہٰی ہے؟؟؟
دماغ کی بتی جلا کر سوچیں کہیں دیر نہ ہوجائے. میں چاہتا ہوں کہ آپ عقلی دلیلوں سے ہی شیعوں کو بھائی مان کر جنت میں ان کا حصہ مان لیں... اگر نہیں تو میں ویسے بھی اس سلسلے کی اگلی اقساط میں اھل سنت کی کتب سے دلیلیں اور روایات تو لاؤں گا جن سے ثابت ہو جائے گا کہ جنت سنیوں کا ذاتی پلاٹ نہیں اللہ (ج) کی ملکیت ہے، شیعہ بھی جنت میں جائیں گے.


🙏🏼🙏🏼 *عرض ادب* 🙏🏼🙏🏼


دو اقساط میں اس حقیر نے یہ دکھانے کی کوشش کی کہ شیعہ ذاکر کے بقول جنت شیعہ کی ملکیت ہے اور سنی دشمن اھلبیت (ع) ہیں سو جنت میں نہیں جائیں گے.
سنی متعصب ملا کہتا ہے جنت صرف سنی کی ہے شیعہ صحابہ کرام کا دشمن ہیں سو جنت میں نہیں جائیں گے.
اور
رہ گئی بیچاری بھولی شیعہ سنی عوام جو ان دنیا پرست ملاؤں اور ذاکروں کی باتوں میں آکر اپنے پیارے ملک کو ساری دنیا میں بدنام کر رہی ہے. پہلے صرف سنیوں کے گروہ شیعوں کو کافر کہتے تھے اب شیعوں میں بھی ایک ملعون گروہ پیدا ہوا ہے جو ایسی باتیں کرنے لگا ہے.

ان کا علاج صرف یہ ہے: *دماغ کی بتی جلائے رکھیں*
اور
*قرآن مجید کا اردو ترجمہ پڑھیں*


قسط نمبر 3⃣ کا سوال: کیا شیعہ آئمہ اھلسنت کو جہنمی مانتے ہیں؟

*شیعہ-سنی بھائی بھائی*

محتاج دعا: الاحقر محمد زکی حیدری

*_arezuyeaab.blogfa.com_*

بتی آپس کی بات

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم


💡💡 بتی آپس کی بات💡💡

 

بھیا بات یہ ہے کہ قرآن مجید کو ترجمے کے ساتھ پڑھ کر اور کچھ لگے نہ لگے اتنا ضرور لگتا ہےاس کتاب کا پاک و ھند کے شیعوں سے کوئی تعلق نہیں یا پھر پاک و ھند کے شیعہ کا اس کتاب سےکوئی تعلق نہیں.

مجھے لگا ایسا اور آپ کو بھی محسوس ہوگا کہ جب قرآن کا ترجمہ پڑھتے ہیں تو قرآن کے موضوعات اور تعلیمات ہماری مجالس و محافل کے موضوعات میں بہت فرق نظر آتا ہے. اللہ (ج) نے جو تعلیمات دیں آئمہ (ع) وہی تعلیمات لوگوں کو دیا کرتے تھے لیکن ہمیں ان تعلیمات کا ۵% بھی نہیں سننے کو ملتا... 🤔

یعنی نہ ہمیں قرآن کی تعلیمات دی جاتی ہیں نہ *آئمہ (ع) کی دی ہوئی* تعلیمات دی جاتی ہیں.

فضائل و مصائب کا انکار نہیں مگر کیا جتنے فضائل و مصائب ہم سنتے ہیں آئمہ (ع) کی تعلیمات میں بھی اتنے فضائل و مصائب تھے؟؟؟؟
آئمہ (ع) بھی منبر پر جاتے تھے....
کیا بولتے تھے؟؟؟
سوچا کبھی؟؟؟ 💡

یہ جو ہم مجلس میں سنتے ہیں وہ؟

نہج البلاغہ کے کتنے خطبے اللہ (ج) کے فضائل بیان کرتے ہیں اور کتنے غیر اللہ کے.؟

تقریباً ۴۰۰۰ شاگردوں کے استاد امام جعفر صادق (ع) منبر سے کیا بولتے تھے؟ جو آج ہم سنتے ہیں یا جو قرآن میں ہے....

آئمہ (ع) یہ نیت کر کے منبر پر جاتے تھے کہ ہم ان سننے والوں کو *انسان* کیسے بنائیں اور آج کل بہت سے خطیب یہ سوچ کر جاتے ہیں کہ انہیں *بیوقوف* کیسے بنائیں... پیسہ کیسے نکالیں، اگلی مجلس کی بوکنگ کیسے یقینی بنائیں.

اور ہم جو بنے ہوئے ہیں آپ کے سامنے ہے. ہمیں بنایا ہی یہ گیا ہے. بھئی تقلید نہیں کریں گے! علم والے کو چھوڑ کر باوا کے جائیں گے!

یہ بیوقوف نہیں تو کیا ہے!

شاید دوست ناراض ہوں کہ کیا ہمیں منبر سے بیوقوف بنایا جا رہا ہے... تو ان کیلئے عرض ہے کہ *قرآن اردو ترجمے کے ساتھ پڑھیں*
اور
*آئمہ (ع) کی زندگی میں ان کی سرگرمیوں* کا مطالعہ فرمائیں.
آپ کو پتہ چل جائے گا ان شاء اللہ کہ ان کی زندگی میں
توحید
توحید
توحید
بس توحید ہی اولین ترجیح تھی قرآن میں بھی ایسا ہے.
قرآن و اھلبیت (ع) جدا نہ ہوئے لیکن ہم تو شاید دونوں سے....

کتنے % توحید ہے ہماری محافل و مجالس میں؟؟؟؟

اللہ (ج) کاکتنے فیصد ذکر ہے؟؟؟


🤔

💡 *دماغ کی بتی جلائے رکھو* 💡
💡 *عزا خانہ سجائے رکھو* 💡

الاحقر محمد زکی حیدری

💡💡💡💡💡💡💡💡💡

ڈاکٹر رضوان کے فضائل

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ


💡💡 دماغ کی بتی جلاؤ💡💡


ڈاکـــــــــــــٹر رضوان کــــــــے فـــــــــــضــــــائل

ازقلم: الاحقر محمد زکی حیدری


حسین بخش ملنگ کے مرشد باوا اشرف شاہ عرف چولیاں والی سرکار نے حسین بخش اور اپنے دیگر مریدوں کو بتایا کہ کراچی میں سید رضوان زیدی نامی ایک سید ڈاکٹر ہے بہت ہی قابل ڈاکٹر ہے. اس کے ہاتھ سے شفا ملتی ہے.
مرشد کی اس بات کو حسین بخش نے دل پہ لکھ لیا، اب جب بھی کوئی بیمار اسے ملتا تو وہ اس کے سامنے ڈاکٹر رضوان کے فضائل بیان کرنا شروع کر دیتا کہ ڈاکٹر رضوان جیوے جیوے! سید ہے، سچا سید ہے! حق ڈاکٹر رضوان! شفا ملتی ہے اس سید کے ہاتھ سے!

ایک دن حسین بخش ملنگ کو تمباکو نوشی زیادہ استعمال کرنے کی وجہ سے کھانسی کا حملہ ہوا اس کی کھانسی رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی. اسے ڈاکٹر رضوان کے پاس لایا گیا. حسین بخش کی نظر جیسے ہی ڈاکٹر پر پڑی تو اس کے قدموں پہ جھکا، ہاتھ جوڑ کر کہا حق سید! واقعی ڈاکٹر ہو، سچے سید ہو، شفا آپ کو میراث میں ملی ہے! حق ڈاکٹر رضوان!

ڈاکٹر مسکرائے اور کہا کہ میں بیشک سید ہوں مگر انسان کا خادم ہوں. آپ وارڈ میں جائیں میں آپ کو وزٹ کر لیا کرونگا ان شاء اللہ بہت جلد شفایاب ہو جائیں گے.
حسین بخش نے پھر فضائل شروع کر دیئے لیکن اسی دوران اسے کھانسی شروع ہو گئی، سو اس کے ساتھی ملنگ اسے بازو کا سہارا دے کر وارڈ میں لے گئے.

وارڈ میں نرسوں کو ڈاکٹر نے ھدایت کردی تھی کہ اس مریض کا بہت زیادہ خیال رکھا جائے. پہلی نرس جب ڈرپ لے کر حسین بخش کو لگانے گئی تو حسین بخش ملنگ نے انکار کردیا کہنے لگا کیسی بوتل (ڈرپ)! ڈاکٹر رضوان سچے سید ہیں، میرے مرشد نے کہا تھا کہ ڈاکٹر نے کئی مریضوں کو شفا دی ہے. شفا ڈاکٹر رضوان دیگا یہ بوتل لگانے سے کیا فائدہ. یہ کہہ کر پھر ڈاکٹر کے فضائل شروع کردیئے.

ایک دوسرے ڈاکٹر آئے انہوں نے حسین بخش کو سمجھایا لیکن وہ نہیں مانا. ڈاکٹر نے اسے بہت سمجھایا کہ دیکھیں ڈاکٹر رضوان تو بیشک شفا دیں گے مگر جب آپ ان کی ھدایات پر عمل کریں گے تب ہی شفا ملے گی نا.
یہ سن کر حسین بخش آگ بگولہ ہوگیا کہنے لگا: تُو ڈاکٹر ہے نا تجھ سے ڈاکٹر رضوان صاحب کی تعریف برداشت نہیں ہوتی، تو جلتا ہے، یہ تیرا عقیدہ ہوگا کہ شفا اس بوتل (ڈرپ) اور ان گولیوں اور سوئیوں (انجیکشنز) میں ہے، لاکھ گولیاں کھا لو لیکن ڈاکٹر رضوان کی لکھی ہوئی نہ ہو تو کوئی فائدہ نہیں.

اتنے میں اسے سخت کھانسی شروع ہو گئی سارے ھسپتال کا عملہ پریشان کہ کریں تو کیا کریں. آکسیجن ماسک لگاؤ تو پھینک دیتے ہیں، سیرپ نہیں پیتے، انجیکشن لگانے نہیں دیتے، اور تو اور جب موقع ملے ھسپتال کے لان میں جاکر سگرٹ پہ سگرٹ پیئے جا رہے ہیں، جب کہ ڈاکٹر رضوان نے اسٹاف کو سختی سے منع کیا تھا کہ اس مریض کو علاج کے دوران سگرٹ بلکل نہ پینے دی جائے.

حسین بخش ھسپتال کے لان میں بیٹھ کر زور زور سے "حق ڈاکٹر رضوان! حق سید" کہتا رہتا، جو لوگ اسے ملتے انہیں بتاتا کہ ڈاکٹر رضوان یہ ڈاکٹر رضوان وہ، سارا دن ڈاکٹر رضوان کی تعریف...

بالقصہ ایک دن حسین بخش ملنگ کو کھانسی کے دوران خون کی الٹی آئی اور وہ چل بسا. اس کے ساتھی ملنگ رونے لگے، تھوڑی دیر بعد ڈاکٹر رضوان بھی وارڈ میں داخل ہوئے ان کے ہاتھ میں ایک پلاسٹک کی تھیلی تھی جو اس نے حسین بخش ملنگ کے ساتھی کو دی اور کہا کہ اگر حسین بخش کے علاوہ اور بھی ایسے میرے چاہنے والے ہیں وہ جب بیمار پڑیں تو انہیں ھسپتال مت لانا مجھے فون کر دینا میں کفن بھجوا دونگا کیونکہ *ڈاکـٹر کے ھاتھ سے شـــفا اسے ہی ملتی ہے جـو ڈاکٹر کی بات پہ عـــــــــــــــــمــــــــــــــــــــــــل کرے*


💡💡 *بتی سوال* 💡💡

کیا ہــــــــــــم ســــــــب بھـــــــــی مــــــــولا علـــــــــی (ع) و اھلــــــــــبیت (ع) ســـــــــے ایســـــــی شـــــــفاعت کـــــــی امیـــــــــد رکھــــــــتے ہیں جیـــــــــسی حسین بخش ملـــــــــنگ ڈاکٹر سیـــــــــد رضوان زیــــــدی ســــــــے رکھــــــتا تھا؟
کیا علی (ع) کی ھدایات نماز، روزہ، گناہ سے دوری وغیرہ پہ عـــــــمــــــل کیئے بغیر صرف فضائل سننے و بیان کرنے سے ہمیں شفاعت مل جائے گی؟

 

arezuyeaab.blogfa.com

 

فضائل و مصائب

دماغ کی بتی

نوجوان دماغ کی بتی جلاؤ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ


💡 نوجوان دماغ کی بتی جلاؤ💡


ہر پاکستانی عالم بزرگ چاہتا ہے کہ اتحاد ہو مگر اس چاہت میں ایک چاہت یہ بھی ہے کہ سارے میرے پاس چل کر آئیں. اتحاد مطلب سب میرے پلیٹ فارم پر آجائیں کیونکہ میں صحیح ہوں. جو نہیں آرہا وہی اتحاد کی تشکیل میں رکاوٹ ہے....

چھوڑیئے یارو!😏
بہت لکھ چکا, اب میں آپ سے بات کرنا چاہتا ہوں جوانوں سے، میرے دوستوں سے جو بوکھلائے ہیں، جو اپنی عامیانہ اصطلاح میں *مولویوں کے اختلافات سے تنگ آگئے ہیں*.

میں آپ سے مخاطب ہوں میرے دوستو!
آپ جوان جو زیارت عاشورا کا جملہ *يَا لَيْتَنِي كُنْتُ مَعَكُمْ فَأَفُوز*َ  پڑھ کر کہتے ہو کاش میں کربلا میں ہوتا تو....
کربلا کیا ہوتی ہے؟ وہی نا جس میں کثیر تعداد میں وردی والے ہوں اور مظلوم پر یلغار ہو؟
وہی نا کہ جس میں چادر محفوظ نہ ہو؟ جوان و بوڑھے قتل ہوں؟
تو کراچی کو دیکھ لو آپ کی خواتین پہ گولیاں چل رہی ہیں، کربلا میں شریفوں کو ہتھکڑیاں لگی کراچی میں دیکھ لیں کیا ہوا، کربلا میں بوڑھوں پہ تیر برسائے گئے کراچی میں گولیاں، کربلا میں جوانوں کو بے رحمی سے شہید کیا گیا کراچی میں بھی!
اچھا کربلا میں چھ ماہ کے ننھے پر تیر چلا تو کراچی کی ننھی شیر خوار بھی پچھلے سال اسی طرح شہید ہوئی... آپ آج خاموش ہو تو ۱۴۰۰ پہلے والی کربلا تو اس سے بھی مشکل تھی تو یہ کہنا کہ اس وقت میں ہوتا تو...
ہوتے تو ....؟؟؟


*اب آپ کہیں گے کہ ہم کیا کریں کس لیڈر کا ساتھ دیں یہاں تو بہت سے قائد ہیں!*

یہ بات درست ہے مگر معقول عذر نہیں،

*میں سمپل ٹوٹکہ بتاتا ہوں* ہمارے پاس چار بزرگ ہیں آپ ان سب کو خوش کر سکتے ہیں، دو بزرگ آپ سے کوئی بڑی جدوجہد نہیں چاہتے، سستے میں کام ہو جائے گا. جی ہاں ان میں سے *ایک بزرگ* یوم انہدام جنت البقیع پر ہی نظر آتے ہیں آپ ان سے کہہ دیں کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ جنت البقیع از سر نو تعمیر ہونا چاہیئے ختم بات!
باقی رہ گئے *دوسرے بزرگ* تو وہ صرف اتنا چاہتے ہیں کہ ان کو ملت کا قائد مانا جائے آپ کہہ دیں قائد آپ ہیں تو وہ آپ کو مزید زحمت نہیں دیں گے.
*ختم بات!*

باقی رہ گئے دو جو بہت زیادہ فعال ہیں لیکن ایک میں ایک چیز مسنگ ہے دوسرے میں دوسری!
*اور ہمارا جوان ان دو بزرگوں کی طرف دیکھ رہا ہے مگر اسے سمجھ نہیں آرہی کس طرف جائے*🤔

کیسے بھلا؟
دیکھئے بھائی! ایک وہ بزرگوار ہیں جنہوں نے بہت بڑا حوزہ کھول رکھا ہے نوجوانوں کی فکری تربیت، ولایت فقیہ کا تعارف، کربلا کا حقیقی تعارف بہت زبردست طریقے سے پیش کرتے ہیں. علمی میدان میں بہت اچھی کاوشیں ہیں. ان کے پاس مسائل کے حل کیلئے *لانگ ٹرم پلان* ہے یعنی وہ سمجھتے ہیں کہ عوام کی تربیت ہو، باشعور ہو اور پھر یہ نظام جمہوریت ختم ہو اور نظام ولایت فقیہ نافذ کیا جائے. یہ مسائل کا حل ہے. لیکن ان کے پاس فی الوقت عوام کے مسائل کا حل نہیں *شارٹ ٹرم پلان* نہیں!
بھیا صرف لانگ ٹرم پلان سے کام نہیں چلتا. آپ صرف تربیت کرتے رہیں اور باہر عوام مرتی رہے آپ ان کے ساتھ کھڑے نظر نہ آئیں تو یہ ھر گز انقلاب کی راہ ہموار نہیں کرسکتا. بھر حال کہنے کا مقصد کہ یہ بزرگ تھیوری تو بڑی اچھی دے رہے ہیں مگر عملی میدان میں عوام کے ساتھ کھڑے نظر نہیں آتے.
💡 *تھیوری ہے پریکٹیکل نہیں*
💡 *لانگ ٹرم پلان ہے شارٹ ٹرم پلان نہیں.*

دوسرے فعال بزرگ ہیں وہ ماشاء اللہ بہت فعال ہیں جلسے، جلوس، دھرنے، بھوک ہڑتال کرتے نظر آتے ہیں، میدان عمل میں نظر آتے ہیں لیکن ان کی تنظیم نوجوان کو مستقل طور اپنے آغوش میں سنبھالے رکھنے میں ناکام رہی ہے. شاید اس طرف نوجوان کو معارف اسلامی، علمی سرگرمیاں، فکری رشد و ترقی کے اسباب نہیں نظر آئے. دوسری بات ان بزرگ کی تنظیم میں *شارٹ ٹرم پلان* تو باقائدہ نظر آتا ہے مگر *لانگ ٹرم پلان* کاغذ پر تو نظر آتا ہے مگر تنظیم منظم طور اس کا تعاقب کرتی نظر نہیں آتی.
💡 *یعنی عمل ہے علمی شعبے کا فقدان*
*شارٹ ٹرم پلان ہے لانگ ٹرم منظم طور نہیں*.

ان دو بزرگوں کی فعالیت میں اس فرق نے ملت کے جوان کو بوکھلا کر رکھ دیا ہے وہ عملی میدان بھی چاہتا ہے علمی بھی! کبھی سوچتا ہے اِدھر جاؤں، کبھی ادھر

*مگر جوان دوستو!!!*

کیا اس کو بہانا بنا کر جوان اپنے کندھوں پر پڑی ملت کی ذمہ داری سے بری ہو جائے گا؟
ھر گز نہیں!
برادران آپ کی بات حق ہے کہ بیشک ان دو بزرگوں کو مل بیٹھ کر ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا چاہیئے جس میں علم و عمل کا ایک مناسب امتزاج ہو؟ لیکن
*اگر بزرگ یہ کام نہیں کر سکتے تو آپ جوان تو کرسکتے ہیں نا؟ کیوں ایسا نہیں ہو سکتا کہ چار اچھی چیزیں ایک بزرگ سے لیں اور چار دوسرے بزرگ سے اور اس طرح علم و عمل کا میدان دونوں آباد رہیں؟*

اس کی شروعات سوشل میڈیا سے کریں ایک گروپ بنائیں جس میں دونوں نظریئے کے قائل جوان آئیں، نیت ہو باہمی اتفاق و اتحاد سے مسائل کا حل سوچنا. اس گروپ میں کسی کی کردار کشی کرنے کی بجائے دونوں بزرگوں کے نظریئے کو ملا کر خود اپنی کردار سازی کی جائے اور عوام کے ساتھ مظاہروں اور احتجاج میں بھی شرکت کی جائے اور علمی معارف سے بھی آشنائی حاصل کی جائے. آپ کے لیڈر وہ ہی رہیں آپ کو حوزے والے بزگ منع نہیں کریں گے احتجاجی مظاہرے یا دھرنے میں جانے سے اور نہ ہی مظاہرا کرنے والے بزرگ درس سننے سے. *شخصیت پرستی کو ایک طرف رکھ کر اپنی شخصیت بنائیں*

*حزب اللہی جوان صرف وہ نہیں جو عوام مشکل میں ہو اور وہ کتابیں پڑھنے اور درس سننے میں مصروف ہو*
*حزب اللہی جوان وہ بھی نہیں جو صرف سڑک پر چلاتا نظر آئے اور فکری لحاظ سے صفر ہو*

حزب اللہی مظاہرے بھی کرتا ہے، الیکشن بھی لڑتا ہے، نماز شب بھی پڑھتا ہے، فکری لحاظ سے بھی بابصیرت ہوتا ہے ولی فقیہ کا عاشق بھی ہوتا ہے. بندوق بھی اٹھاتا ہے کتاب بھی!

جوانوں! اگر آپ اپنی انا ختم کر کے متحد نہیں ہو سکتے تو حق نہیں رکھتے کہ علماء پر تنقید کریں. علماء مل نہیں بیٹھتے تو آپ کیوں نہیں! اگر نہیں تو یہ مت کہو کہ اے کاش میں بھی ہوتامیدان کربلا میں!

arezuyeaab.blogfa.com

دماغ کی بتی جلاؤ ۱۷

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ


💡💡دماغ کی بتی جلاؤ💡💡

(قسط 17 )

 
*جعلی مصائب والی تاریخی کتب کا تعارف...* 


📙کتاب: ناسخ التواریخ
تالیف: محمد تقی سپہر

 
یہ عالم دین قاجاریوں کے دور کے ہیں. 1285 میں حاکم محمد شاہ قاجار کے کہنے پر انہوں نے ۹ جلدی تاریخ لکھی. یہ صاحب خود ہی اپنی کتاب کے بارے میں فرماتے ہیں کہ میں نے یہ کتاب اس طرح لکھی ہے کہ پڑھنے والے کو اس میں سب کچھ ملے. اس لیئے مجھے جو بھی واقعہ جہاں سے ملا میں نے اس کتاب میں لکھ دیا.
اس کتاب کی بھی خاص بات یہ ہے کہ اکثر روایات بحار الانوار، روضۃ الشھداء، منتخب طریحی اور مقتل ابو مخنف وغیرہ سے لی گئی ہیں.
اس کتاب نے بھی بیبی زینب (س) کا محمل سے سر ٹکرانا، بیبی صغری (س) کی بیماری، امام حسین (ع) اور گھوڑے کی دریاء پر گفتگو وغیرہ... نقل کی ہیں.

📢 *اس کتاب نے ایک اضافہ یہ کیا کہ لکھا اسیران اھلبیت (ع) کا قافلہ کوفہ سے شام جا رہا تھا تو اربعین آگیا اور اھلبیت (ع) کربلا اربعین منانے گئے*

💎💎💎 عزاداری💎💎💎
ہمارے ایک برادر ہیں ان کے مرحوم والد صاحب فرمایا کرتے تھے مجھے اپنے گھر کی عورتیں بیچنی پڑیں تو بھی بیچ کر عزاداری کرواؤنگا.


💡💡عزاخانے سجائے رکھو💡💡

💡💡دماغ کی بتی جلائے رکھو💡💡


ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.

*_arezuyeaab.blogfa.com_*

💡💡💡💡💡💡💡💡💡

 

دماغ کی بتی جلاؤ قسط 16

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ


💡💡دماغ کی بتی جلاؤ💡💡

(قسط 16)

 
*جعلی مصائب والی تاریخی کتب کا تعارف...* 


📙کتاب: الدمعۃ الساکبہ
تالیف: محمد باقر بھبانی ( متوفی 1285 ھ ق)

 
قبلہ محمد باقر بھبانی نے معصومین (ع) کی زندگی پر متعدد جلدی کتاب لکھی ہے. جس کی دو جلدیں عاشورہ کے لئے مختص ہیں. آپ فاضل دربندی صاحب (مولف اسرار الشھادہ جس کا تعارف ہو چکا) کے شاگردوں اور مریدوں میں سے ہیں، کتاب میں فاضل دربندی سے نقل کرتے ہوئے "قال فاضل" لکھ کر بات شروع کرتے ہیں.
تعجب تب ہوتا ہے جب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ بھبانی صاحب نے اپنی کتاب کیلئے روایات کن کتب سے لی ہیں. چند ایک کے نام ملاحظہ فرمائیں:
منتخب طریحی، بحار الانوار، مقتل ابو مخنف، تظلم الزھراء، نور العین فی مشھد الحسین وغیرہ...
اور سب سے زیادہ نقل منتخب و مقتل طریحی سے کیا ہے.😳

*صاحب دمعۃ الساکبہ جن کتب سے نقل کیا ہے ان کتب کا تعارف ہم کروا چکے کہ ان کتب کی حیثیت کیا ہے اور ان میں کیا کیا لکھا ہے. لھذا یہاں وہ روایات دوبارہ پیش کرنا فضول ہے سو اب آپ دماغ کی بتی💡 جلا کر خود ہی اندازہ سکتے ہیں*

شیخ محمود عراقی نے دارالسلام میں بھبانی صاحب کے بارے میں لکھا ہے کہ وہ فارسی مقاتل مثلا روضہ الشھداء اور محرق القلوب وغیرہ ہاتھ میں لے کر مجلس پڑھتے تھے عربی سے کم واقفیت تھی.


💎💎💎 عزاداری💎💎💎
آیت اللہ جواد تبریزی ایام فاطمیہ میں پاوں ننگے کر کے جلوس میں جایا کرتے.


💡💡عزاخانے سجائے رکھو💡💡

💡💡دماغ کی بتی جلائے رکھو💡💡


ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.

*_arezuyeaab.blogfa.com_*

💡💡💡💡💡💡💡💡💡

 

دماغ کی بتی جلاؤ ... قسط ۱۵

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ


💡💡دماغ کی بتی جلاؤ💡💡

(قسط 15)

 
جعلی مصائب والی تاریخی کتب کا تعارف...


📙کتاب: تظلم الزھراء من اھراق دماء آل العباء
تالیف:ملا رضی قزوینی ( 1134 ھ ق میں زندہ تھے)

 
ملا قزوینی کی اس کتاب کے علاوہ اور کوئی کتاب نہیں ملتی، یہ ایک ہی کتاب ہے جس کا ذکر ملتا ہے اور رجال میں اس شخص کو مجالس پڑھنے والا ایک *ذاکر* لکھا گیا ہے. اس نے اپنی کتاب میں لہوف ابن طاؤس کی طرز اپنائی ہے لہوف سے بعض روایات نقل کرنے کے ساتھ ساتھ کثرت سے بحار اور منتخب طریحی سے بھی روایات نقل کی ہیں. مولف نے اکثر روایات بحار الانوار سے لی ہیں. (ہم جانتے ہیں کہ بحار ایک ان سائیکلوپیڈیا ہے جس کی ھر روایت معتبر نہیں)
مرحوم واعظ خیابانی نے ان پر بہت تنقید کی ہے اور اس کتاب کی بہت سی روایات کو من گھڑت کہا ہے.

❗❗❗❗❗❗❗❗

اس کتاب کی کچھ جعلی روایات

❗❗❗❗❗❗❗❗

 

❌ بیبی فضہ اور شیر کا قصہ

❌امام حسین (ع) اور ان کے گھوڑے کی نہر فرات پر پہلے پانی پینے کے متعلق گفتگو کہ گھوڑا بولا پہلے آپ پیو، فرمایا میں نہیں تم پیو. آخر دونوں میں سے کسی نے بھی نہ پیا.


❌امام حسین (ع) نے دس ھزار یزیدی مارے.

❌ کربلا میں ظلم پر گھوڑوں کا رونا

❌بیبی فاطمہ صغری (س) کا قصہ کہ مدینہ میں بیمار تھیں

❌مسلم بن جصاص کی روایت کہ زینب (س) نے محمل سے سر ٹکرایا

❌اھلبیت (ع) شام سے کربلا واپس گئے

 

💎💎💎 عزاداری💎💎💎
آیت اللہ مرعشی نجفی کے متعلق بزرگ فرماتے ہیں جلوس میں شرکت کرتے اور ماتمی حلقے میں عزاداروں کے ساتھ ماتم کیا کرتے.


💡💡عزاخانے سجائے رکھو💡💡

💡💡دماغ کی بتی جلائے رکھو💡💡

 

ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.

*_arezuyeaab.blogfa.com_*

💡💡💡💡💡💡💡💡💡

 

دماغ کی بتی جلاؤ ... قسط ۱۴

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ


💡💡دماغ کی بتی جلاؤ💡💡

(قسط 14 )

 
*جعلی مصائب والی تاریخی کتب کا تعارف...* 


📙کتاب: منتخب طریحی یا کتاب الفخری
تالیف:فخر الدین طریحی نجفی (979 تا 1085 ھ ق)

 

 ❗❗❗❗❗❗
اس کتاب میں موجود جعلی روایات
❗❗❗❗❗❗

 

❌لکھتے ہیں کہ امام حسین (ع) کی زوجہ یعنی بیبی شھربانو بنت یزدجرد بادشاہ اپنے ساتھ ایک بہت ہی نایاب و قیمتی *سونے کا* کمربند لائی تھیں، عاشور کے دن امام حسین (ع) نے یہ سونے کا کمر بند کمر پر باندھا ( *نعوذباللہ! امام سونا پہن رہے ہیں*) اور جنگ کو گئے اور شہید ہوئے. ایک بندہ جو یہ کمربند امام (ع) کی کمر پہ دیکھ چکا تھا امام (ع) کی شہادت کے بعد امام (ع) کی لاش سے وہ اتارنے آیا.... (ص ۹۴،۹۶)

❌لشکر عمر سعد کی تعداد ستر ھزار سوار ( ص ۳۸، ۲۸۰)

❌قاسم (ع) کی شادی کا قصہ (ص ۳۷۲،۳۷۵)

❌امام حسین (ع) نے *دس ھزار یزیدیوں* کو مارا (ص ۴۶۳)

❌مسلم جصاص والی روایت کے بیبی زینب (س) نے محمل کی لکڑی سے سر ٹکرایا.
اور

🤔ان صاحب نے ملا کاشفی کی روضۃ الشہداء سے بھی بہت سی روایات اپنی کتاب میں نقل کی ہیں.

اور بھی بہت سی من گھڑت اور اہانت آمیز روایات اس کتاب کا حصہ ہیں اختصار کی وجہ سے چند نمونے پیش کیئے.

💡💡بتی سوال💡💡
زکی بھائی! آپ نے تو یہ روایات بتادیں کل ایسی کوئی مشکوک روایت ہمیں ملے تو ہم کیا کریں ہمیں تو اتنا علم ہے نہیں کہ جان سکیں؟
*جواب:* علماء کرام سے رجوع کریں اس سارے سلسلے کا مقصد ہی عوام کو علماء سے قریب اور جاہل ذاکر سے دور کرنا ہے.
*❗لیکن❗
علماء سے اختلافی سوال اپنے منہ تنہائی میں پوچھیئے بعض اوقات تفرقے کے ڈر سے علماء کرام سرعام ایسی باتیں بتانے سے اجتناب کرتے ہیں جو کہ بہت اچھی بات ہے. تفرقہ تباہ کردیتا ہے قوموں کو.
*علماء کی صحبت میں بیٹھا کریں ھر چیز منبر سے نہیں بولی جا سکتی*


💡💡عزاخانے سجائے رکھو💡💡

💡💡دماغ کی بتی جلائے رکھو💡💡

 

ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.

*_arezuyeaab.blogfa.com_*

💡💡💡💡💡💡💡💡💡

 

دماغ کی بتی جلاؤ قسط 13

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ


💡💡دماغ کی بتی جلاؤ💡💡

(قسط 13 )

 
جعلی مصائب والی تاریخی کتب کا تعارف... 


📙کتاب: منتخب طریحی یا کتاب الفخری
تالیف:فخر الدین طریحی نجفی (979 تا 1085 ھ ق)

 
یہ کتاب جو فخر الدین طریحی سے منسوب کی جاتی ہے مجلس پڑھنے والا ذاکروں اور نوحہ خوانوں کیلئے لکھی گئی ہے تاکہ وہ عوام کو زیادہ سے زیادہ رلا سکیں. *منتخب طریحی* کو نہ تاریخ یا مقتل کی کتاب کہا جا سکتا ہے نہ ہی حدیث یا روایت کی کتاب! بس ایک مرثیوں اور مجلس کہ کتاب ہے جسے نثر و نظم کی شکل میں جمع کیا گیا ہے. یہ کشکول کی مانند کتاب بغیر کسی تحقیق کے لکھی گئی اور بہت سے تاریخ کے محققین جیسے آقای بزرگ تھرانی نے الذریعہ میں، ثقہ الاسلام تبریزی نے مرآت الکتب میں، محدث قمی نے منتھی الامال میں، محدث نوری نے لولوو مرجان میں، مرزا محمد ارباب نے اربعین حسینیہ میں، اس پر سخت تنقید کی ہے اور لکھا ہے کہ جعلی روایات سے بھرپور کتاب ہے.

💡💡بتی افسوس💡💡
خوب رلانے کے چکر میں بہت سے مقتل نویسوں نے جب کربلا کے بارے میں لکھنا چاہا تو اس نوحوں و ذاکری والی کتاب سے بھی بہت سی روایات نقل کی، جس سے یہ ہوا کہ اس میں موجود جعلی روایات ہماری مجالس میں عام ہو گئیں.


📣📢 کل اس کتاب کی چند جعلی روایات نمونے کے طور پر پیش کی جاویں گی. ان شاء اللہ

💎💎💎 عزاداری💎💎💎


آیت اللہ امینی (صاحب الغدیر) کے سامنے جب مصائب پڑھے جاتے تو ان کی کیفیت عجیب ہو جاتی ایسا جیسے کربلا میں جو کچھ ہوا ان کے سامنے ہو رہا ہے.


💡💡عزاخانے سجائے رکھو💡💡

💡💡دماغ کی بتی جلائے رکھو💡💡

 

ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.

*_arezuyeaab.blogfa.com_*

💡💡💡💡💡💡💡💡💡

 

ھرجگہ بولا نہیں جاتا

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

ھرجگہ بولا نہیں جاتا

مراجع کرام کیوں بدعات پہ چپ ہیں

(یہ میرا ذاتی خیال ہے )

جناب موسی (ع) ھارون (ع) کو خلیفہ بنا کر گئے تھے کوہ طور پہ، جب آئے تو قوم گوسالے کی پوجا کر رہی تھی. موسی (ع) نے ھارون (ع) سے پوچھا تم نے انہیں روکا کیوں نہیں.
ھارون (ع) نے جو جواب دیا اللہ (ج) کو بہت پسند آیا اسے قرآن کی سورہ طحہ کی ۹۴ نمبر آیت بنا دیا.

ھارون (ع) جواب کا پڑھیں:

قَالَ يَا ابْنَ أُمَّ لَا تَأْخُذْ بِلِحْيَتِي وَلَا بِرَأْسِي ۖ إِنِّي خَشِيتُ أَنْ تَقُولَ فَرَّقْتَ بَيْنَ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَلَمْ تَرْقُبْ قَوْلِي

ہارونؑ نے جواب دیا "اے میری ماں کے بیٹے، میری داڑھی نہ پکڑ، نہ میرے سر کے بال کھینچ، مجھے اِس بات کا ڈر تھا کہ تو آ کر کہے گا تم نے بنی اسرائیل میں پھوٹ ڈال دی اور میری بات کا پاس نہ کیا"

 

یعنی اتحاد خراب نہ ہو!!! تفرقہ نہ پڑے اس لیئے ھارون (ع) شرک دیکھ کر بھی چپ رہے، ثابت ہوا نبی کی خاموشی کا ایک گہرا مقصد تھا کہ فتنہ نہ ہو تفرقہ نہ ہو ....
شاید مجتھدین کرام بھی بعض بدعات پر اس لیئے خاموش ہیں.

بھائی جب بدعت دیکھ کر مجتھد خاموش رھتا ہے تاکہ اتحاد برقرار رہے تو ہمارے کچھ دوست اس مجتھد پر لعنت کرتے ہیں.

بتائیے شرک دیکھ کر ایک نبی کے چپ رہنے پہ ھم کتنا قہرام مچاتے... اگر ھوتے ھارون (ع) کے دور میں!!!

ہم بڑے پھنے خان ہیں... نبی کو بھی چار سنا دیتے یا اس سے بھی علمی دلیل مانگتے.


مرجیعت نعمت ہے ھر ایرے غیرے کو اس پر انگلی اٹھانے نہ دیا جائے

الاحقر محمد زکی حیدری

مقتل حسین ابو مخنف مستند ہے؟

سوال: کیا اصلی مقتل ابی مخنف مفقود ہو گئی ہے ؟ اور اب جو ہمارے پاس مقتل حسین ابو مخنف سے ایک کتاب منسوب کی جاتی ہے وہ اصلی نہیں..؟

 

جواب : جی ہاں محدث نوری علیہ رحمہ لولو مرجان کے صفحہ نمبر ۱۵۰ پر لکھتے ہیں
افسوس ہے کہ اصل متقل جو بے عیب اور درست تھی وہ آج دسترس میں نہیں ہے اور موجودہ مقتل کو جسے اس مقتل سے نسبت دی جاتی ہے وہ کچھ ایسے غلط و شیعہ اصول کے منافی مطالب پر مشتمل ہے جنہیں دانا دشمن اور نادان دوستوں نے اپنے مضموم مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے اس میں ڈال دیا ہے. اس لیئے یہ (جدید مقتل) اعتماد و اعتبار کھو بیٹھا ہے اور اس کے منفردات پر ذرا بھی اطمنان و اعتبار نہیں کیا جاسکتا(۱)

صاحب نفس المھموم مقدمے میں لکھتے ہیں
ابو مخنف لوط بن یحیی بن سعید ازدی غامدی شیخ و موجہ محدثان کوفہ میں سے تھے اور اس کی روایت مورد اطمینان ہے ......
آخر میں مقتل ابو مخنف کے بارے میں لکھتے ہیں:
طبری سے رجوع کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ طبری نے جو متقل حسین کے بارے میں لکھا اس کا بہت بڑا حصہ بلکہ سارا کچھ مقتل ابو مخنف سے لیا ہے. اور ہم جب طبری کے منقولات اور اس مقتل، جو ابو مخنف سے منسوب کیا جاتا ہے، کے منقولات کو غور سے دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ مقتل اصل مقتل (ابو مخنف) نہیں ہے اور کسی اور مورخ قابل اعتماد کی لکھی ہوئی بھی نہیں ہے. (۲)


(۱) در کربلا چہ گذشت، (ترجمہ نفس المہموم، ص ۲۹ مقدمہ مولف

(۲) لولو مرجان، محدث نوری ص ۱۵۰

میں تقلید کیوں کروں  (قسط چہارم)

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم


💡💡دماغ کی بتی جلائے رکھو💡 💡


💠میں تقلید کیوں کروں💠

(قسط چہارم)

 

گذشتہ قسطوں میں مندرجہ ذیل باتیں دلائل سے ثابت ہوئیں (یاد کیجئے):

۱ *جانشینی لازمی ہے*
۲ *جانشین کتاب نہیں*
۳ *امام (ع) نے اپناجانشین ایک گروہ کو بنایا*.
۴ *امام زمانہ (عج) نے خود غیر معصومین کو اپنا جانشین بنایا*
۵. *وہ گروہ جس کی طرف امام زمانہ (عج) نے اشارہ کیا وہ علماء دین و فقہاء کا ہے*


اس کے بعد بتی اعتراض تھا:
💡💡بتی اعتراض 💡💡

کراچی کی ایک بہن نے جب میری یہ دلیل سنی تھی تو اعتراض کیا تھا کہ
*بھائی اب تک جو روایات آپ نے پیش کی ہیں ہمیں ان سے اختلاف نہیں ہمیں علماء سے روایت لینے میں کوئی مسئلہ نہیں، ہمیں مسئلہ ہے فتوا سے. یہ فتوا دینے کی اجازت مولانا کو کس نے دے دی. کیا ان جیسی "فتوا فیکٹری" آئمہ (ع) کے دور میں بھی تھی کیا فتوا دینے کی اجازت آئمہ (ع) نے دی ہے کسی عالم کو؟*

ٹھیک ہے بہن اللہ (ج) کا لاکھ لاکھ شکر کہ آپ نے یہ مان لیا کہ امام زمانہ (عج) کے بعد دینی مسائل کیلئے علماء ہی سے رجوع کیا جائے. یہ کہہ کر آپ نے ۸۰ فیصد مسئلہ تقلید حل کر دیا. رہ گئی یہ بات کہ کسی معصوم (ع) نے کسی کو فتوا دینے کی اجازت دی ہے یا نہیں. بلکل دی ہے! ایک نہیں بہت سے مقامات پر دی ہے. میں روایات سے ثابت کرونگا لیکن پہلے آپ کی ایک غلط فہمی دور کردوں.
سنی بھائی کہتے ہیں کہ جب کسی مسئلے کا جواب قرآن و حدیث سے سمجھ نہ آئے تو بندہ اپنا دماغ استعمال کرے اور جو اسے سمجھ میں آئے وہ کہہ دے. وہ اس عمل کو اجتہاد کہتے ہیں یعنی اپنا فتوا.
لیکن مکتب اہل بیت (ع) میں ایسے اجتہاد کو باطل کہا گیا ہے آئمہ (ع) کی اس قسم کے اجتہاد پر بہت سی روایات آئی ہیں اور ہمارے غیر مقلد برادران شرارتاً ان روایات کو شیعہ فقہاء کے اجتہاد کے خلاف استعمال کرتے آئے ہیں جس پر صرف ھنسا ہی جا سکتا ہے.😃
عرض کہ جب شیعہ فقیہ یا مرجع فتوا دیتا ہے تو وہ قرآن و حدیث اھلبیت (ع) سے استنباط کرتا ہے *اپنی طرف سے کچھ نہیں بول دیتا* سو فتوا کو یہ مت سمجھیں کہ مجتہد نے اپنے من کی بات کر دی .

*اب آئیے اصل بات پر...*


👇🏼👇🏾👇🏿👇👇🏻👇🏽👇🏾👇🏾
*معصوم (ع) کی طرف سے بعض اشخاص کو فتوا دینے کی اجازت دینا*
☝☝🏻☝🏼☝🏽☝🏾☝🏿☝🏻☝🏻


1⃣ *پہلی مثال سرکار مولا کائنات علی ابن ابی طالب (ع) کی زندگی سے*

نہج البلاغہ میں امیرالمومنین (ع) کے خطوط میں ملتا ہے آپ (ع) نے قشم بن عباس (رض) کو جو کہ ان کی طرف سے مکہ مکرمہ کے حکمران تھے لکھا:

و اجلس لهم العصرین *فافت* (اور فتوا دو) المستفتی و علّم الجاهل و ذاکر العالم.

یعنی نماز ظہر و عصر کے وقت لوگوں کے درمیان بیٹھو اور *فافت* فتوا دو
ان کو جو فتوا لینے آئیں اور جو نہیں جانتے انہیں علم دو اور جو عاقل ہیں انہیں یاد دلاؤ. (۱)


2⃣ *دوسری مثال سرکار امام جعفر صادق (ع) کی زندگی سے*

امام جعفر صادق علیہ السلام نے اپنے ایک اصحابی ابان ابن تغلب (رض) جو کہ فقہاء میں سے ایک تھے کو فرمایا:
اجلس فی مسجد المدینة و *افت* (فتوا دو) للناس فانّی احبّ ان یری فی شیعتی مثلک .

مدینہ کی مسجد میں بیٹھو اور لوگوں کیلئے *فتوے* دو، کیونکہ مجھے پسند ہے کہ
میرے اصحاب میں تم جیسے لوگ مجھے نظر آئیں. (۲)

3⃣ *تیسری مثال بھی سرکار امام جعفر صادق (ع) کی زندگی سے ہی*

امام صادق علیہ السلام نے معاذ بن مسلم نحوی سے فرمایا:
بلغنی انک تقعد فی الجامع *فتفتی* للنّاس قلت نعم واردت ان اسئلک عن ذلک قبل ان اخرج انّی اقعد فی المسجد فیجیئنی الرّجل فیسألنی عن الشیی ء فاذا عرفته بالخلاف لکم اخبرته بما یفعلون و یجیئنی الرّجل اعرفه بمودّتکم وحبکم فاخبره بما جاء عنکم و یجیئنی الرّجل لااعرفه ولاادری من هو فاقول جاء عن فلان کذا وجاء عن فلان کذا فادخل قولکم فیما بین ذلک فقال لی اصنع کذا فانی کذا اصنع.

میں نے سنا ہے کہ تم شہر کی جامع مسجد میں بیٹھ کر لوگوں کو *فتوے* دیتے ہو. میں نے کہا: جی ہاں! میں نے بھی یہ سوچ رکھا تھا کہ اس سے قبل کہ میں آپ سے خداحافظی کروں، چاہتا تھا کہ یہ بات آپ سے پوچھوں. میں لوگوں کے دینی مسائل کے جواب دینے کیلئے مسجد میں بیٹھتا ہوں، جب مجھے پتہ ہوتا ہے کہ سوال کرنے والا آپ کا مخالف ہے، تو اسے وہ جواب دیتا ہوں جو عام طور پر رائج طریقہ ہے، اور جب معلوم ہو کہ سوال کرنے والا آپ کا محب ہے تو اسے وہ جواب دیتا ہوں جو آپ سے مجھ تک پہنچا ہے اور جب مجھے پتہ نہ ہو کہ سوال کرنے والا آپ کا محبت ہے یا مخالف تو میں آپ کے نظریئے کو دوسروں کے نظریئے کے ساتھ ملاکر پیش کرتا ہوں. کیا میں صحیح کر رہا ہوں؟
امام علیہ السلام فرمایا:
اسی طرح عمل کیا کرو کیونکہ میں خود بھی اسی طرح کرتا ہوں. (۳)

ایسی کئی مثالیں امام رضا (ع) و دیگر آئمہ (ع) کی زندگی سے دے سکتا ہوں.


💡💡فتوا فارمولہ💡💡

*شیعہ مراجع فتوا=*
*قرآن+ اہلبیت*✔

*سنی مفتی فتوا=*
*قرآن+سنت صحابہ+مولوی کے من کی بات*❌

حوالے:
(۱) سید رضی، نهج البلاغہ، خط نمبر 67، فیض الاسلام، نشر آفتاب تهران.

(۲) شیخ حرّ عاملی، وسائل الشیعه، ج 18، باب 11، حدیث نمبر 34

(۳) یہ ہی کتاب یہ ہی باب حدیث نمبر 35


💡💡عزاخانے سجائے رکھو💡💡

💡💡دماغ کی بتی جلائے رکھو💡💡

ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.

+989199714873
arezuyeaab.blogfa.com
💡💡💡💡💡💡💡💡💡

 

میں تقلید کیوں کروں  (قسط سوم)

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم


💡💡دماغ کی بتی جلائے رکھو💡 💡


💠میں تقلید کیوں کروں💠

(قسط سوم)

 

گذشتہ قسطوں میں مندرجہ ذیل باتیں دلائل سے ثابت ہوئیں (یاد کیجئے):

۱ *جانشینی لازمی ہے*
۲ *جانشین کتاب نہیں*
۳ *امام (ع) نے اپناجانشین ایک گروہ کو بنایا*.
۴ *امام زمانہ (عج) نے خود غیر معصومین کو اپنا جانشین بنایا*

اس کے بعد بتی سوال تھا:

💡💡بتی سوال 💡💡

*بھائی اس حدیث سے کیسے پتہ چلے کہ حدیث بیان کرنے والا یہ گروہ کن لوگوں کا ہے. اس میں تو صرف "حدیث بیان کرنے والے" لکھا ہے حدیث تو ذاکر بھی بیان کرتے ہیں کیا وہ بھی حجت ہیں؟*

عرض کہ علمی جانشین کے طور یہ واحد موقع نہیں ہے کہ کسی معصوم (ع) نے کسی کو جانشین کے طور پر مقرر کیا ہو. تاریخ میں بہت سی مثالیں ملتی ہیں میں صرف دو پیش کر رہا ہوں. تاکہ پتہ چلے کہ وہ گروہ کس قسم کے لوگوں کا ہے جن کی طرف امام زمانہ (عج) نے اپنی غیبت میں رجوع کرنے کا حکم دیا.

*پہلی مثال سرکار امام ھادی (ع) کی زندگی سے.*

احمدبن اسحاق؛ عن ابی الحسن(ع) قال سئلته و قلت من اعامل؟ و عمّن آخذ؟ و قول من اقبل؟ فقال (ع) العمری ثقتی فما ادّی الیک فعنّی یؤدّی و ما قال لک فعنّی یقول فاسمع واطع فانّه الثقة المأمون قال وسئلت ابا محمد عن مثل ذلک فقال العمری وابنه ثقتان فما ادّیا الیک فعنّی یؤدّیان و ما قالا لک فعنّی یقولان فاسمع لهما واطعهما فانّهما الثقتان المأمونان.

یعنی احمد بن اسحاق نے کہا: امام هادی علیہ السلام سے میں نے سوال کیا:
میں کس سے معاملہ کروں،
کس سے داد و ستد کروں؟ کس سے دینی احکامات لوں؟ دینی مسائل میں کس کی بات مانوں؟
امام (ع) نے فرمایا: عثمان بن سعید عمری میرا قابل اعتماد ہے وہ جو بات تجھے *بتائے* سمجھو میں نے بتائی ہے اور وہ جو *کہے* سمجھو میں نے کہا ہے. اس کی بات سنو اور اطاعت کرو کیونکہ وہ سچا اور میرے اعتماد والا ہے. (۱)


*دوسری مثال سرکار امام حسن عسکری (ع) کی زندگی سے.*

یہ ہی روای کہتا ہے میں نے ایسا ہی سوال امام حسن عسکری (ع) سے پوچھا
امام علیہ السلام نے فرمایا:
عمری اور اس کا بیٹا محمد بن عثمان، یہ دونوں میرے قابل اعتماد ہیں سو دینی معاملات میں *یہ دونوں جو بات تم تک پہنچائیں، سمجھو میری طرف پہنچائی ہے اور جو یہ کہیں سمجھو وہ بات ہم نے کہی ہے*. ان کی بات سنو اور اطاعت کرو. کیونکہ یہ دونوں سچے اور میرے قابل اعتماد ہیں. (۲)


💡💡بتی نکتہ 💡💡

بھائی یہ دو اشخاص جن کے نام لے کر امام (ع) نے اپنے شیعوں سے کہا کہ ان کی بات ماننا کیا یہ شاعر تھے؟ یا طبیب تھے؟ یا خطیب تھے؟ یا ذاکر تھے؟ نہیں بھائی یہ بہت بڑے فقیہ اور عالم دین تھے.

*ثابت ہوا کہ جس گروہ کی طرف سرکار امام زمانہ (عج) نے اشارہ فرمایا کہ میرے بعد اس گروہ کی اطاعت کرنا وہ گروہ نہ ڈاکٹروں کا ہے، نہ انجینئروں کا ہے، نہ شاعروں کا ہے، نہ قوالوں کا ہے، نہ خطیبوں کا ہے بلکہ علمائے دین و فقہاء کا ہے.*

 

💡💡بتی اعتراض 💡💡

کراچی کی ایک بہن نے جب میری یہ دلیل سنی تھی تو اعتراض کیا تھا کہ
*بھائی اب تک جو روایات آپ نے پیش کی ہیں ہمیں ان سے اختلاف نہیں ہمیں علماء سے روایت لینے میں کوئی مسئلہ نہیں، ہمیں مسئلہ ہے فتوا سے. یہ فتوا دینے کی اجازت مولانا کو کس نے دے دی. کیا ان جیسی "فتوا فیکٹری" آئمہ (ع) کے دور میں بھی تھی کیا فتوا دینے کی اجازت آئمہ (ع) نے دی ہے کسی عالم کو؟*

اس کا جواب اگلی قسط میں... (ان شاء اللہ)


روایات کے حوالے:
(۱) شیخ حرّ عاملی، وسائل الشیعه، ج 18، باب 11، حدیث 4، ص 100.

(۲). یہ ہی کتاب و یہ ہی باب، حدیث 27


💡💡عزاخانے سجائے رکھو💡💡

💡💡دماغ کی بتی جلائے رکھو💡💡

ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.

+989199714873
arezuyeaab.blogfa.com
💡💡💡💡💡💡💡💡💡

 

میں تقلید کیوں کروں (قسط دوم)

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم


💡💡دماغ کی بتی جلائے رکھو💡 💡


💠میں تقلید کیوں کروں💠

(قسط دوم)

قسط اول میں دو باتیں دلائل سے ثابت ہوئیں (یاد کیجئے):

۱ *جانشینی لازمی ہے*
۲ *جانشین کتاب نہیں*

اس کے بعد بتی سوال تھا:


💡💡 *بتی سوال* 💡💡

*جب جانشینی لازمی ہے تو کیا امام زمانہ (عج) پردہ غیبت میں جاتے وقت کوئی جانشین نہیں دے گئے ہوں گے؟؟؟؟*
*کیا نعوذ باللہ نعوذباللہ امام آخر زمان (عج) خلیفہ دوم کی طرح یہ کہہ کر چلے گئے ہوں گے کہ کتاب ہی کافی ہے شیعوں کیلئے .....*
اچھا بنا کر گئے تو اپنا جانشین کس کو بنا کر گئے....؟

ھر شیعہ یہ کہے گا کہ ہمارے معصوم امام آخرالزمان سرکار قائم آل محمد (عج) خلیفہ دوم کی سنت پر نہیں چلے ہوں گے، یہ ممکن ہی نہیں، کہاں امام معصوم اور کہاں وہ..... سو لازمی سرکار پردہ غیبت میں جاتے وقت پیچھے اپنا جانشین چھوڑ گئے ہوں گے جن سے دینی مشکلات کے حل کیلئے رجوع کیا جائے.
یعنی یہ طے ہوگیا کہ امام زمانہ اپنا جانشین بنا گئے ہوں گے.

*ٹھیک* ؟

ہم ثابت کر چکے کہ جانشین کتاب نہیں ہوگی انسان ہوگا. کتاب کافی ہونے کا فلسفہ خلیفہ دوم کا ہے مکتب اھلبیت (ع) کا نہیں. سو امام زمانہ (عج) کا جانشین بھی ہوگا اور ہوگا بھی انسان!

*اچھا کیا امام زمانہ (عج) کے بعد کوئی معصوم ہے؟* نہیں! سب جانتے ہیں عصمت کا سلسلہ ختم ہوگیا امام زمانہ (عج) پر، یعنی ثابت ہوا کہ امام زمانہ (عج) کا جانشین معصوم نہیں ہوگا. بلکل ایسا ہی احادیث میں ملتا ہے.
لیجیئے مستند روایت:

الإمَامُ الحُجَةِ عَلَیهِ الّسَلَامُ: اٴَمَّا الْحَوٰادِثُ الْوٰاقِعَةُ فَارْجِعوُا فیہٰا إِلٰی رُوٰاةِ حَدیثِنٰا، فَإِنَّہُمْ حُجَّتِي عَلَیْکُمْ وَ اٴَنَا حُجَّةُاللهِ عَلَیْہِمْ.


امام زمانہ علیه السلام: لیکن ھر زمانہ میں پیش آنے والے حوادث (اور واقعات) میں ھماری احادیث بیان کرنے والے راویوں کی طرف رجوع کرو، کیونکہ *وہ تم پر ھماری حجت ھیں* اور میں ان پر خدا کی حجت ھوں.

(کمال الدین، ج۲، ص۴۸۴، ح۱۰،
الغیبة، شیخ طوسی، ص۲۹۱، ح۲۴۷،
احتجاج، ج۲ ، ص۲۸۴)

یعنی امام زمانہ (عج) نے یہ بتادیا کہ فلاں گروہ!
بھئی غور کیجئے گا، ایک دو کا نام نہیں لیا. "وہ" حجت ہیں، جمع ہیں. "وہ" کون؟ جو ہماری حدیثیں بیان کرتے ہیں.
لو جی امام زمانہ (عج) نے ایک گروہ کو اپنا جانشین بنا دیا.

💡💡بتی نکتہ 💡💡
وہ برادران جو کہتے ہیں *ہم صرف معصوم (ع) کی تقلید کریں گے* امام زمانہ (عج) انہیں غیر معصوم سے رجوع کرنے کا حکم دے رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ وہ ہماری حجت ہیں.
بھیا امام زمانہ (عج) کی مانیں یا آپ کی؟

یہ تو صرف ایک حدیث ہے صرف ایک معصوم (عج) سے، میں آگے چل کر متعدد احادیث پیش کرنے والا ہوں جن میں معصومین (ع) نے نام لے لے کر فرمایا ہے فلاں فلاں فلاں لوگ تمہارے لیئے حجت ہیں...
مزید بتیاں 💡 روشن ہوں گی ان شاء اللہ

💡💡بتی سوال 💡💡

*بھائی اس حدیث سے کیسے پتہ چلے کہ حدیث بیان کرنے والا یہ گروہ کن لوگوں کا ہے. اس میں تو صرف "حدیث بیان کرنے والے" لکھا ہے حدیث تو ذاکر بھی بیان کرتے ہیں کیا وہ بھی حجت ہیں؟*


اس کا جواب اگلی قسط میں... (ان شاء اللہ)


💡💡عزاخانے سجائے رکھو💡💡

💡💡دماغ کی بتی جلائے رکھو💡💡

ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.

+989199714873
arezuyeaab.blogfa.com
💡💡💡💡💡💡💡💡💡

 

میں تقلید کیوں کروں    (قسط اول)

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم


💡💡دماغ کی بتی جلائے رکھو💡 💡


💠میں تقلید کیوں کروں💠

(قسط اول)

 

ہمارے برادران اھلسنت کہتے ہیں نبی (ص) کوئی جانشین مقرر کر کے نہیں گئے تھے. ہم ان سے کہتے کہ بھیا ذرا سوچو تو سہی موسی (ع) تیس دن کے "ٹوئر" پر کوہ طور پر گئے تو پیچھے اپنا جانشین ھارون (ع) چھوڑ گئے.... آج بھی کوئی صدر وزیر اعظم کسی ملک کے دورے پر جاتا ہے تو پیچھے اپنا قائم مقام، جانشین، وکیل، ڈپٹی وغیرہ مقرر کے جاتا ہے تاکہ وہ اس کے جانے کے بعد کام سنبھالے. ایک ھوٹل کے دخل (کاؤنٹر) پر بیٹھنے والا بھی ایک دو گھنٹے کیلئے جاتا ہے تو پیچھے بندہ بٹھا کر جاتا ہے. تو عقل یہ کیسے تسلیم کر لے کہ محمد (ص) اپنے وصال کے بعد دین جیسی گرانقدر چیز کو سنبھالنے کیلئے کسی کو جانشین مقرر نہ کر گئے ہوں.....
ثابت ہوا کہ جانشین کا ہونا لازمی ہے. ھر عاقل انسان جب کہیں جاتا ہے تو اپنا جانشین مقرر کر کے جاتا ہے.

*ٹھیک ہے؟*

اب یہ بھی سن لو کہ جانشین کوئی کتاب یا غیر جاندار چیز نہیں ہوگی *انسان ہی ہوگا*. ہم اسی لیئے خلیفہ دوم پر اعتراض کرتے ہیں کہ جب نبی (ص) نے جاتے وقت فرمایا کہ کاغذ قلم دو تو حضرت عمر نے کہا حسبنا کتاب اللہ

ہمارے لیئے کتاب ہی کافی ہے.

کیا رسول (ص) کو نہیں پتہ تھا کہ کتاب کافی ہے. 🤔
کتاب کافی نہیں تھی! اس لیئے آپ (ص) نے کاغذ قلم مانگا تاکہ ایسا جانشین بتا جائیں کہ رسول (ص) کے بعد سارے مسائل کے حل کیلئے اس سے رجوع کیا جائے. بھئی آپ ہی فیصلہ کیجئے *خالی کتاب کسی دور میں بھی فائدہ مند نہ رہی جب جب آسمان سے کوئی کتاب اتری تو ساتھ میں اس کا مفسر، اس کو سمجھانے والا، اس کا شارح ساتھ آیا*... ثابت ہوا کہ اللہ (ج) کا طریقہ یہی ہے کہ کتاب تنہا نہیں بھیجتا ساتھ میں بندہ ، ھادی لازمی بھیجتا ہے. اور جس حضرت نے یہ کہا کہ کتاب کافی ہے اس نے اللہ (ج) کی روشِ ھدایت پر انگلی اٹھائی اس لیئے نبی (ص) کو اس دن غصہ آیا اوت نبی (ص) نے فرمایا چلے جاؤ یہاں سے....
سو کتاب کافی ہے مت کہیئے گا کبھی ورنہ معصوم (ع) کہیں گے چلے جاؤ یہاں سے!


اس قسط میں دو باتیں ثابت ہوئیں (یاد رکھیں):

۱ *جانشینی لازمی ہے*
۲ *جانشین کتاب نہیں*

💡💡 *بتی سوال* 💡💡

کل بات ہوگی کہ *جب جانشینی لازمی ہے تو کیا امام زمانہ (عج) پردہ غیبت میں جاتے وقت کوئی جانشین نہیں دے گئے ہوں گے؟؟؟؟*
*کیا نعوذ باللہ نعوذباللہ امام آخر زمان (عج) خلیفہ دوم کی طرح یہ کہہ کر چلے گئے ہوں گے کہ کتاب ہی کافی ہے شیعوں کیلئے .....*
اچھا بنا کر گئے تو اپنا جانشین کس کو بنا کر گئے....؟


اس کا جواب اگلی قسط میں... (ان شاء اللہ)


💡💡عزاخانے سجائے رکھو💡💡

💡💡دماغ کی بتی جلائے رکھو💡💡

ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.

989199714873+

arezuyeaab.blogfa.com 

💡💡💡💡💡💡💡

گانے کی طرز پر اھل بیت (ع) کی تعریف

Ek group me indian ganay ki tirz par Ahl Bait a.s ki madah me video ai. doston ne kaha ye tariqa durust ni, Behs hue، banday ne kaha tariqa o tirz jo bhi ho aap sirf zikr dekho k ks ka h, to me ne ye arz kia.


جو لوگ بھی فلمی گانوں کی دھنوں پر اھل بیت علیہم السلام کا ذکر کرتے ہیں وہ شاید ان دو میں سے ایک بات کے قائل ہیں.

ایک. گانا گانے والے/والیاں اور خود گانا شریف خاندانوں کا پیشہ ہے. اس لئے اس طریقے سے یا اس سے ملتے جلتے انداز میں شریفوں کا ذکر کرنا جائز ہے.

دو. شریفوں کا ذکر اس انداز میں بیشک نازیبا ہے لیکن یہ اس لیئے کرتے ہیں کہ اس طرح ان شریفوں کی طرف لوگوں کی توجہ مبذول کرائی جا سکے، ترویج فضائل... اور عوام کو بتایا جا سکے کہ یہ اھلبیت شریف خاندان ہے.


جو پہلی بات کے قائل ہیں تو ان کیلئے دعا ہے ان کے خاندان کے ہر مرد اور عورت کا ذکر بھی لوگ اسی طرح کریں. اور اگر یہ پیشہ (گانا) شریفوں کا پیشہ ہے تو اللہ ج ان کے گھر کی ہر عورت و مرد کو یہ عظیم پیشہ عطا فرماوے.

اگر وہ دوسری بات کے قائل ہیں کہ شریفوں کی عزت افزائی "کسی بھی" طریقے سے ہو جائز ہے تو اللہ (ج) نہ کرے کسی کی بہن کو کوئی راہ جاتے ہوئے گلے لگا کر کہے "تواڈا پورا خاندان اس شہر چ ساڈے لئی شرافت دی مثالے" بے شک یہ طریقہ ذرا نازیبا ہے لیکن اس سے مزید لوگ آپ کے خاندان کی عزت کے قائل ہوں گے سو یہ دیکھئے وہ کہہ کیا رہا ہے یہ مت دیکھئے کہ کس طرح کہہ رہا ہے... بے شک بہن کو گلے لگا رہا ہے لیکن تعریف تو خاندان کی کر رہا ہے... فضائل اہم ہیں طرز و طریقہ نہیں.


ملتمس دعا
محمد زکی حیدری

💡💡دماغ کی بتی جلا کرکھیں💡💡     (مشرک عزادار)

 

💡💡دماغ کی بتی جلا کرکھیں💡💡

 

      مشرک عزادار

 

کل میں نے لکھا تھا که ""صرف"" عزاداری سے هی قرب خدا حاصل هوتا تو ھندو بھی عزاداری کرتے هیں... کچھ بڑے بھت بھت بھت بڑے عزاداروں نے اس پر اعتراض کیا که ایسا مت کهو وه بھی عزادار هیں....

یه مشرک کا دفاع تھا عزادار کا نهیں. هم عقائدی پستی کی انتھا پر پهنچ گئے که مشرک کا دفاع کرنے لگے جب که قرآن مشرکوں پر لعنت سے بھرا هوا هے. جس پر الله کی لعنت هو اس کو شیعه نے حسینی سمجھ لیا, یهاں نوحے تو مشرک پڑھتے, هیں ماتم کرتے هیں, سندھ کے کچھ شهروں میں هیمنداس حیدری نامی ھندو خطیب بھی ممبر پر بٹھایا گیا.

یه وه هی تشیع هے که جو  ممبر رسول (ص) پر غیر عادل کو بٹھانے پر سب سے الگ هوگئ تھی, شیعه سنی دو گروپ بن گئے تھے. آج انهوں نے ممبروں پر مشرک کو بٹھانا شروع کردیا.

مشرک نجس هے الله نے کها قرآن میں, یه مشرک علی (ع) کیلئے بھی نجس هے, حسین (ع) کیلئے بھی نجس هے.

 (يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْمُشْرِكُونَ نَجَسٌ فَلَا يَقْرَبُوا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ.... سوره توبه آیت 28

مشرک نجس هے اسے مسجد الحرام میں داخل هونے کی اجازت نه دو.... پاک جگه پر نجاست کا کیا کام... مسجد کا تقدس بحال رکھنا هے تو الله فرماتا هے مشرک نه آنے پائے اس میں, کیڑے مکوڑے چھپکلی مسجد میں آ جائے مشرک نه آئے... اتنی نفرت هے الله کو مشرک سے...

اب!

تم اسے بلا کر فرش عزا پے بٹھاؤ, نیاز کھلاؤ, خود اس کے ساتھ کھاؤ تمهاری مرضی! لیکن یه مت سمجھنا که حسین (ع) خوش هوں گے  الله (ج) ناراض هو حسین (ع) خوش یه ممکن هی نهیں.

 بت شکن علی (ع) کے رب نے قرآن میں اپنی بات دو ٹوک الفاظ میں سنادی. اور یاد رکھنا جو قرآن کهے وه سمجھو علی (ع) نے کها جو علی (ع) نے کها سمجھو قرآن کیونکه

قرآن مع علی و علی مع القرآن.

دماغ کی بتی جلا کر سوچو تمهاری عزاداری تمهیں الله (ج) کے قریب کر رهی هے یا الله (ج) کے دشمن کے قریب کر رهی هے که تم اس کے دشمن کا دفاع کرنے بیٹھ گئے.

بھائی الله بھی هے.... صرف اھل بیت (ع) نهیں هیں, الله کو کیوں بھول گئے... سارا نظام الله (ج) کیلئے هے... عزاداری, نماز, هر عمل """""قرب خدا """"" کیلئے کرتے هیں مقصد قرب خداوندی هے, مقصد سعادت هے. نهیں هے ایسا تو یه دین اسلام نهیں کوئی دین هے. اور دین پر چلے گئے هیں تو ٹھیک هے پھر بات هی ختم.

💡💡عزاخانے سجائے رکھو💡💡

💡💡دماغ کی بتی جلائے رکھو💡💡

 

ملتمس دعا: محمد زکی حیدری.

www.fb.com/arezuyeaab

💡💡💡💡💡💡💡💡💡

 

💡💡دماغ کی بتی جلائے رکھیں 💡💡   💠مولا (ع) کے مولا (ج) کا دشمن 💠

 

💡💡دماغ کی بتی جلائے رکھیں 💡💡

 

💠مولا (ع) کے مولا (ج) کا دشمن 💠

 

نبی (ص) علی (ع) سے افضل هیں.

 علی (ع)  کو معاذالله,  الله کھنے والے کچھ بھول رهے هیں. پهلے علی (ع) کو الله کے پیغمبر (ص) سے تو افضل ثابت کرو , الله (ج) تو دور کی بات هے وه تم جیسی نجاستوں کی سوچ میں بھی نھیں آ سکتا.

مذاق سمجھ رکھا هے اسلام کو , توحید کو... امام خمینی (رح) نے فرمایا توحید کی کتنی عظمت هے که جس پر حسین (ع) جیسے قربان کئے جا سکتے هیں.  مقام توحید تو دیکھیں...

 

یه آج کل کا چرسی همارے عزا خانوں میں بیٹھ کر هم سے توحید چرانے کی سوچتا هے...

علی (ع) کا دشمن حرام زاده کهتے هو تو کبھی یه بھی سوچو الله (ج) کے دشمن کی نسل کیسی هوگی. اگر میں کهوں سوئروں کے بدترین نسل کی  بدکار ترین ماده کے پیٹ سے جو نر سوئر پیدا هو, توحید کا دشمن وه هے تو بے جا نه هوگا.

قرآن نے مشرک ... ھر مشرک.... کو نجس کها هے, کتے سے ملا دیا, جیسے کتا  نجس اسی طرح مشرک بھی نجس... همارے مولا (ع) کو جو نهیں مانتا هم اس کی نسل پے شک کرتے هیں. تو جو همارے مولا (ع) کے مولا (ج) کو نه مانے تو اس کو نجس جانور سے هی تشبیه دی جائے گی. جیسے قرآن نے سوره توبه آیت نمبر 28 میں دی.

علی (ع) کا دشمن صفا مروه میں سعی کر رها هو لعنتی هے, علی الله (معاذالله) کھنے والا مشرک نصیری امام بارگاه ماتم کر رها هو تب بھی لعنتی هے.

 

💡💡عزاخانے سجائے رکھو💡💡

💡💡دماغ کی بتی جلائے رکھو💡💡

ملتمس دعا: محمد زکی حیدری.

www.fb.com/arezuyeaab

 

💡💡💡💡💡💡💡💡💡

 

💡💡💡دماغ کی بتی جلاؤ💡💡💡   (حدیث کی کتب)

💡💡💡دماغ کی بتی جلاؤ💡💡💡

 (حدیث کی کتب)

 

اب شیعوں کیلئے وقت آگیا جس میں جھگڑا فتووں پر نھیں کتابوں پر ھوگا. شیعه ذخیره حدیث کو دشمن اس طرح استعمال کرے گا که سوچ هے هماری. دشمن باطل نظریه بیجھتا هے تو اس کے ساتھ لٹریچر بھی بھیجتا هے. دشمن کے بنائے خطیب اب جو احادیث و روایات نکال کر همارے سامنے پیش کریں گے هم دنگ ره جائیں گے. مت سمجھئے گا که یه احادیث کتب میں موجود نهیں ھوں گی... بلکل ھوں گی. عام بنده بوکھلا جائے گا که بھئی دیکھو مولانا صاحب تو کتاب دکھا رهے هیں اور فلاں مجتھد کا فتوا تو اس کے بلکل برعکس هے. اب هم مجتھد کی کیوں مانیں قول معصوم پے کیوں نه عمل کریں.

یه کئی لوگوں کے عقائد کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں گے. میں کیا کهوں یه قوم تو اس خطیب کی هی سنے گی, پیسے بھی دیگی, میں صرف عاقل لوگوں کو خبردار کر رها هوں که کسی حدیث و روایت کا کسی  کتاب میں هونا اس کی صداقت کی دلیل نهیں.

مثال کے طور پر بحارالانوار جس کی 110 جلدیں هیں اور اس کی جمع آوری کرنے والے علامه مجلسی نے کتاب کے مقدمے میں لکھ دیا که میں نے روایات و احادیث محفوظ کرنے کی خاطر سب کی سب اٹھا کر بحار الانوار میں ڈال دی, لازمی نهیں که اس میں ساری کی ساری مستند هوں, یه کام میرے بعد آنے والوں کا هے که ان میں سے صحیح والی روایات لے لیں باقی چھوڑ دیں.

لیکن بھائی لوگ جو اب منبروں پر قبضه کرنے آ رهے هیں وه ان روایات سے خوب استفاده کریں گے. سو دماغ کی بتی جلائے رکھنی هے.

 

💡💡عزاخانے سجائے رکھو💡💡

💡💡دماغ کی بتی جلائے رکھو💡💡

 

ملتمس دعا: محمد زکی حیدری.

www.fb.com/arezuyeaab

💡💡💡💡💡💡💡💡💡

دماغ کی بتی جلا کرکھیں (سائن بورڈ)

💡💡دماغ کی بتی جلاؤ💡💡

 

 سائن بورڈ

 

بل کھاتی سڑک پر بھت هی خوبصورت سائن بورڈ لگا هوا تھا اس پے لکھا هوا تھا "آگے پھاڑی والا خطرناک موڑ هے اسپیڈ کم رکھئے گا پهاڑی کے نیچے گر گئے تو موت هی موت هے"

ایک ڈرائیور نے جب سائن بورڈ کو دیکھا تو سائن بورڈ کی "تعریف" میں گم هوگیا که یار واه کمال کا بورڈ هے! بھئی واه مزه آ گیا! اس نے یه نھیں سوچا که جو بورڈ پے لکھا هوا هے اس پے عمل کروں, لھذا تیزی سے موڑ کاٹا اور گاڈی پهاڑی کے نیچے ....

بورڈ اس کے کسی کام نه آسکا حالانکه تعریف کی بجائے بورڈ پر لکھی بات پر عمل کرتا تو ھلاکت سے بچ جاتا.

علی (ع) کی شخصیت عصمت کا ایک خوبصورت سائن بورڈ هے علی (ع) جو کهه رهے هیں اس پے دھیان نهیں دیا اور اس پر عمل نه کیا تو آگے شیطان منه کھولے بیٹھا هے اور ھلاکت هی ھلاکت هے. چاهے علی (ع) کی کتنی بھی تعریف کر لو.

💡💡عزاخانے سجائے رکھو💡💡

💡💡دماغ کی بتی جلائے رکھو💡💡

 

ملتمس دعا: محمد زکی حیدری.

www.fb.com/arezuyeaab

💡💡💡💡💡💡💡💡💡

 

دماغ کی بتی جلاؤ (آدھی بات )

 

💡💡دماغ کی بتی جلائو💡💡

💠 آدھی بات💠

ایک بندے کے یهاں اس کا ایک دوست مھمان بن کر آتا تھا, یه مھمان بندوق کی بھت تعریف کرتا تھا, وه جب بھی اس کے یهاں آتا تو بندوق کی تعریفیں کرتا که بندوق کے بڑے فائدے هیں میاں! بندوق هوگی تو دشمن تم سے دور رهے گا, بندوق هوگی تو بنده چور ڈاکوؤں سے محفوظ, بندوق هوگی تو چاردیواری محفوظ, عزت محفوظ, جان محفوظ, مال محفوظ...
میزبان نے اس سے کها اگر ایسا هی هے تو مجھے بھی ایک بندوق دلوا دو, بولا تم تو یار هو میرے, یه میری بندوق تم رکھ لو, وه بولا لیکن مجھے تو چلانی هی نھیں آتی. اس نے کها ارے چلانا کون سی عربی پڑھنی هے. بس یه بندوق اٹھائی, بندوق کا منه هوا کی طرف, ٹرگر دبایا اور دھماکه هوگیا بس...

میزبان نے بندوق رکھ لی, کچھ دن بعد اس کے گھر چور گھس آئے, چوروں کے قدموں کی آھٹ سن کے جاگ اٹھا, برابر میں رکھی بندوق اٹھا کر اس نے بھت بار ٹرگر دبایا مگر کوئی فائده نهیں; کیوں که اس کے دوست نے اسے صرف بندوق کے فضائل بتائے تھے گولیوں کا ذکر هی نه کیا.

آدھی بات بتا کر چلا گیا.


مجلس میں مولانا نے بتایا که ذکر علی (ع) عبادت هے, فکر علی (ع) عبادت هے, علی (ع) کے فضائل سننے والے جنت میں .... پھر فرمایا صلوات پڑھنے کا بھت زیاده ثواب هے ... پهر بتایا غم حسین (ع) میں رونے کا ثواب بھی بھت زیاده هے, صرف رونے جیسی شکل بنانا بھی ثواب, نیاز کھانا بھی ثواب, ھر چیز بتائی لیکن یه نهیں بتایا که ان سب کا فائده تب هے جب """""تقوی""""" هو.

آدھی بات بتائی.

هماری 99% مجالس میں آدھی باتیں بتائی جاتی هیں پوری بات نهیں بتاتے, نتیجه یه نکلتا هے که لوگ علی علی کرتے پھر رهے هوتے هیں, عزاداری بھی کرتے هیں مگر عمل و تقوی و تزکیه نفس کی طرف زیاده توجه نهیں دیتے.

دماغ کی بتی جلا کر سوچیں که اگر قرب خدا "صرف " غم حسین (ع) میں بھائے جانے والے آنسوں اور فضائل سن کر خوش هونے سے نصیب هوتا تو آج کل کے پاک و ھند کے ھندو خدا کے بھت قریب هوتے. کیونکه یه علی علی بھی کرتے هیں حسین (ع) کے غم میں بھی روتے هیں. لیکن مکتب اھل بیت (ع) هی وه واحد مکتب هے جو ھندو کو نجس سمجھتا هے, ان کے ساتھ کھانے پینے کی بھی اجازت نهیں. تو بھئ سوچیں تو ذرا...

 💡💡عزاخانہ سجائے رکھو💡💡

 💡💡دماغ کی بتی جلائے رکھو💡💡 

الاحقر: محمد زکی حیدری

💡💡💡💡💡💡💡

 

دماغ کی بتی جلاؤ ... قسط 12 نور العین فی المشھد الحسین

 

💡💡دماغ کی بتی جلاؤ💡💡

(قسط 12)

 

جھوٹے مصائب والی تاریخی کتب کا تعارف... 
(حصه 12)

🔪کتاب:نور العین فی المشھد الحسین
💂تالیف:ابو اسحاق اسفراینی

 

❓❓❓❓❓❓❓
کیا زینب (س) نے اپنا سر محمل کی لکڑی سے ٹکرا کر ماتم کیا؟؟
❓❓❓❓❓❓❓

 کتاب نور العین کو یہ شرف بھی حاصل ہے کہ اس کتاب کا دعوی ہے کہ یہ چوتھی صدی میں لکھی گئی جب کہ ایسا ھرگز نہیں ہے کیونکہ علماء فرماتے ہیں کہ اس کا اسلوب بتا رہا ہے کہ اس دور کی کتاب نہیں.
لہذا ثابت ہوا کہ واقعہ کربلا کے ھزار سال بعد کی کتاب ہے یہ.

اب اس کتاب نے لکھا کہ کوفہ کی دربار میں بیبی زینب (س) محمل میں بیٹھی خطبہ دے رہی تھیں، ان کو خاموش کرنے کیلئے امام حسین (ع) کا کٹا ہوا سر ان کے سامنے لایا گیا جسے دیکھ کر بیبی زینب (س) نے سر محمل کی لکڑی سے ٹکرایا اور خون جاری ہوا.


💡💡 بتی معذرت 💡💡

معذرت! محملوں میں امیروں کو لایا جاتا ہے. اسیر نہیں لائے جاتے یہ حسین (ع) کی مظلومہ بیٹی رسن میں بندھی لائی گئی!

کمال ہے! گویا بڑے مزے سے محمل و عماری میں بیٹھ کر بیبی (س) نے خطبہ دیا... اتنی عزت کی ابن زیاد نے کہ محمل میں بٹھا کر لایا تو مجممہء اغیار میں خطبہ کیوں دینا پڑا بیبی (س) کو... زینب (س) اور محمل... یہ کون سی کربلا ہے جس میں اسیر محملوں میں سوار ہیں...

یہ نورالعین کتاب کا جھوٹ ہے اس کے بعد یہ روایت ۱۱ ویں صدی میں چھپنے والی کتاب "منتخب طریحی" میں آئی اس نے بھی نورالعین سے یہ بات لی، شیخ عباس قمی صاحب نے منتھی الأمال میں صفحہ نمبر ۴۸۳ اس روایت کو بیان کیا تاکہ اسے رد کریں، آپ نے نہ صرف اسے رد کیا بلکہ فرمایا کہ اسے نہ پڑھا جائے، زینب (س) صبر کا پیکر تھیں ان سے ایسا فعل انجام دینا بعید ہے.

💡💡عزاخانے سجائے رکھو💡💡

💡💡دماغ کی بتی جلائے رکھو💡💡

 

ملتمس دعا: محمد زکی حیدری.

www.fb.com/arezuyeaab

💡💡💡💡💡💡💡💡💡

 

دماغ کی بتی جلاؤ ... قسط 11 نور العین فی المشھد الحسین

💡💡دماغ کی بتی جلاؤ💡💡

(قسط 11)

 

جھوٹے مصائب والی تاریخی کتب کا تعارف... 
(حصه 11)

🔪کتاب:نور العین فی المشھد الحسین
💂تالیف:ابو اسحاق اسفراینی

اس کتاب پر مؤلف کا نام ابو اسحاق اسفراینی نیشابوری لکھا ہوا ہے لیکن علماء کے مطابق اسفراینی سنی فقیہ تھا اس سے بعید ہے کہ وہ ایسی جھوٹی کتاب لکھے کہ جس میں ایسی روایات ہوں جسے نہ شیعہ مانتے ہوں نہ سنی. ہر روایت "قال راوی..." سے شروع ہوتی ہے نہ روای کا نام نہ نشان...!
لیکن کچھ فرماتے ہیں کہ یہ اسفراینی ہی کی تالیف ہے.
اکثریت ان کی ہے جن کا ماننا ہے کہ اسفراینی بیچارے کو کسی نے بدنام کرنے کیلئے یہ حرکت کی ہے.

💡💡 بتی نکتہ💡💡
یعنی کتاب بشیر پرچون والے سے لکھوا کر اس پر کسی عظیم مؤلف کا نام ڈالنے کا رواج پہلے عام جام تھا.

👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋

اس کتاب کی عجیب روایات

👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋

💡 امام حسین (ع) مدینہ سے کربلا گئے پھر لوٹ کر مدینہ آئے... پھر بعد میں وہاں سے کوفہ و کربلا گئے..

💡 پہلی محرم سے ہی جنگ شروع ہوگئی دوسری محرم کو امام کے کچھ ساتھی شہید ہوگئے.

💡 عباس دو تھے ایک تین محرم کو شہید ہوا ایک نو محرم کو! ان میں سے غازی عباس (ع) کون سے تھے پتہ نہیں!

💡 امام (ع) کے کئی صحابی شب عاشور امام (ع) کو چھوڑ کر یزید کی فوج سے جا ملے.

سب سے اہم....

📢📢📢 سب سے اہم روایت جسے کچھ دوست زنجیر کے ماتم کی دلیل کے طور پر پیش کرتے ہیں کہ بیبی زینب (س) نے سر محمل سے مار کر زخمی کیا وہ روایت بھی اس کتاب کی ایجاد ہے. اس روایت پر اگلی قسط میں مفصل گفتگو ہوگی. ان شاء اللہ

💡💡عزاخانے سجائے رکھو💡💡

💡💡دماغ کی بتی جلائے رکھو💡💡

 

ملتمس دعا: محمد زکی حیدری.

www.fb.com/arezuyeaab

💡💡💡💡💡💡💡💡💡