💡💡دماغ کی بتی جلاؤ💡💡

(قسط 12)

 

جھوٹے مصائب والی تاریخی کتب کا تعارف... 
(حصه 12)

🔪کتاب:نور العین فی المشھد الحسین
💂تالیف:ابو اسحاق اسفراینی

 

❓❓❓❓❓❓❓
کیا زینب (س) نے اپنا سر محمل کی لکڑی سے ٹکرا کر ماتم کیا؟؟
❓❓❓❓❓❓❓

 کتاب نور العین کو یہ شرف بھی حاصل ہے کہ اس کتاب کا دعوی ہے کہ یہ چوتھی صدی میں لکھی گئی جب کہ ایسا ھرگز نہیں ہے کیونکہ علماء فرماتے ہیں کہ اس کا اسلوب بتا رہا ہے کہ اس دور کی کتاب نہیں.
لہذا ثابت ہوا کہ واقعہ کربلا کے ھزار سال بعد کی کتاب ہے یہ.

اب اس کتاب نے لکھا کہ کوفہ کی دربار میں بیبی زینب (س) محمل میں بیٹھی خطبہ دے رہی تھیں، ان کو خاموش کرنے کیلئے امام حسین (ع) کا کٹا ہوا سر ان کے سامنے لایا گیا جسے دیکھ کر بیبی زینب (س) نے سر محمل کی لکڑی سے ٹکرایا اور خون جاری ہوا.


💡💡 بتی معذرت 💡💡

معذرت! محملوں میں امیروں کو لایا جاتا ہے. اسیر نہیں لائے جاتے یہ حسین (ع) کی مظلومہ بیٹی رسن میں بندھی لائی گئی!

کمال ہے! گویا بڑے مزے سے محمل و عماری میں بیٹھ کر بیبی (س) نے خطبہ دیا... اتنی عزت کی ابن زیاد نے کہ محمل میں بٹھا کر لایا تو مجممہء اغیار میں خطبہ کیوں دینا پڑا بیبی (س) کو... زینب (س) اور محمل... یہ کون سی کربلا ہے جس میں اسیر محملوں میں سوار ہیں...

یہ نورالعین کتاب کا جھوٹ ہے اس کے بعد یہ روایت ۱۱ ویں صدی میں چھپنے والی کتاب "منتخب طریحی" میں آئی اس نے بھی نورالعین سے یہ بات لی، شیخ عباس قمی صاحب نے منتھی الأمال میں صفحہ نمبر ۴۸۳ اس روایت کو بیان کیا تاکہ اسے رد کریں، آپ نے نہ صرف اسے رد کیا بلکہ فرمایا کہ اسے نہ پڑھا جائے، زینب (س) صبر کا پیکر تھیں ان سے ایسا فعل انجام دینا بعید ہے.

💡💡عزاخانے سجائے رکھو💡💡

💡💡دماغ کی بتی جلائے رکھو💡💡

 

ملتمس دعا: محمد زکی حیدری.

www.fb.com/arezuyeaab

💡💡💡💡💡💡💡💡💡