میں تقلید کیوں کروں (قسط دوم)
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
💡💡دماغ کی بتی جلائے رکھو💡 💡
💠میں تقلید کیوں کروں💠
(قسط دوم)
قسط اول میں دو باتیں دلائل سے ثابت ہوئیں (یاد کیجئے):
۱ *جانشینی لازمی ہے*
۲ *جانشین کتاب نہیں*
اس کے بعد بتی سوال تھا:
💡💡 *بتی سوال* 💡💡
*جب جانشینی لازمی ہے تو کیا امام زمانہ (عج) پردہ غیبت میں جاتے وقت کوئی جانشین نہیں دے گئے ہوں گے؟؟؟؟*
*کیا نعوذ باللہ نعوذباللہ امام آخر زمان (عج) خلیفہ دوم کی طرح یہ کہہ کر چلے گئے ہوں گے کہ کتاب ہی کافی ہے شیعوں کیلئے .....*
اچھا بنا کر گئے تو اپنا جانشین کس کو بنا کر گئے....؟
ھر شیعہ یہ کہے گا کہ ہمارے معصوم امام آخرالزمان سرکار قائم آل محمد (عج) خلیفہ دوم کی سنت پر نہیں چلے ہوں گے، یہ ممکن ہی نہیں، کہاں امام معصوم اور کہاں وہ..... سو لازمی سرکار پردہ غیبت میں جاتے وقت پیچھے اپنا جانشین چھوڑ گئے ہوں گے جن سے دینی مشکلات کے حل کیلئے رجوع کیا جائے.
یعنی یہ طے ہوگیا کہ امام زمانہ اپنا جانشین بنا گئے ہوں گے.
*ٹھیک* ؟
ہم ثابت کر چکے کہ جانشین کتاب نہیں ہوگی انسان ہوگا. کتاب کافی ہونے کا فلسفہ خلیفہ دوم کا ہے مکتب اھلبیت (ع) کا نہیں. سو امام زمانہ (عج) کا جانشین بھی ہوگا اور ہوگا بھی انسان!
*اچھا کیا امام زمانہ (عج) کے بعد کوئی معصوم ہے؟* نہیں! سب جانتے ہیں عصمت کا سلسلہ ختم ہوگیا امام زمانہ (عج) پر، یعنی ثابت ہوا کہ امام زمانہ (عج) کا جانشین معصوم نہیں ہوگا. بلکل ایسا ہی احادیث میں ملتا ہے.
لیجیئے مستند روایت:
الإمَامُ الحُجَةِ عَلَیهِ الّسَلَامُ: اٴَمَّا الْحَوٰادِثُ الْوٰاقِعَةُ فَارْجِعوُا فیہٰا إِلٰی رُوٰاةِ حَدیثِنٰا، فَإِنَّہُمْ حُجَّتِي عَلَیْکُمْ وَ اٴَنَا حُجَّةُاللهِ عَلَیْہِمْ.
امام زمانہ علیه السلام: لیکن ھر زمانہ میں پیش آنے والے حوادث (اور واقعات) میں ھماری احادیث بیان کرنے والے راویوں کی طرف رجوع کرو، کیونکہ *وہ تم پر ھماری حجت ھیں* اور میں ان پر خدا کی حجت ھوں.
(کمال الدین، ج۲، ص۴۸۴، ح۱۰،
الغیبة، شیخ طوسی، ص۲۹۱، ح۲۴۷،
احتجاج، ج۲ ، ص۲۸۴)
یعنی امام زمانہ (عج) نے یہ بتادیا کہ فلاں گروہ!
بھئی غور کیجئے گا، ایک دو کا نام نہیں لیا. "وہ" حجت ہیں، جمع ہیں. "وہ" کون؟ جو ہماری حدیثیں بیان کرتے ہیں.
لو جی امام زمانہ (عج) نے ایک گروہ کو اپنا جانشین بنا دیا.
💡💡بتی نکتہ 💡💡
وہ برادران جو کہتے ہیں *ہم صرف معصوم (ع) کی تقلید کریں گے* امام زمانہ (عج) انہیں غیر معصوم سے رجوع کرنے کا حکم دے رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ وہ ہماری حجت ہیں.
بھیا امام زمانہ (عج) کی مانیں یا آپ کی؟
یہ تو صرف ایک حدیث ہے صرف ایک معصوم (عج) سے، میں آگے چل کر متعدد احادیث پیش کرنے والا ہوں جن میں معصومین (ع) نے نام لے لے کر فرمایا ہے فلاں فلاں فلاں لوگ تمہارے لیئے حجت ہیں...
مزید بتیاں 💡 روشن ہوں گی ان شاء اللہ
💡💡بتی سوال 💡💡
*بھائی اس حدیث سے کیسے پتہ چلے کہ حدیث بیان کرنے والا یہ گروہ کن لوگوں کا ہے. اس میں تو صرف "حدیث بیان کرنے والے" لکھا ہے حدیث تو ذاکر بھی بیان کرتے ہیں کیا وہ بھی حجت ہیں؟*
اس کا جواب اگلی قسط میں... (ان شاء اللہ)
💡💡عزاخانے سجائے رکھو💡💡
💡💡دماغ کی بتی جلائے رکھو💡💡
ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.
+989199714873
arezuyeaab.blogfa.com
💡💡💡💡💡💡💡💡💡