💡💡دماغ کی بتی جلائو💡💡 امام حسین (ع) کا پانی مانگلنا اور عباس (ع) کا پانی لانا
💡💡دماغ کی بتی جلائو💡💡
👈👈 جھوٹ پکڑا گیا 👉👉
💠 مولا حسین (ع) کا پانی مانگنا اور مولا عباس (ع) کا لانا 💠
مولانا مجلس میں پڑھ رهے تھے. آپ نے بھی ضرور یه روایت منبر سے سنی هوگی که علی (ع) کا دور تھا آپ منبر سے خطبه دے رهے تھے که اچانک حسین (ع) اپنے بابا سے کها مجھے پیاس لگی هے... عباس (ع) ننھے سے تھے پلک جھپکتے میں اٹھے اور گئے گھر سے کوزه پانی کا لائے وزن برداشت نه کرنے وجه سے کوزه ادھر ادھر جاتا رها لھذا جب عباس (ع) پهنچے تو کوزه آدھا تھا. یه دیکھ کر علی (ع) رونے لگے.
لوگوں پوچھا کیوں روتے هیں مولا?
فرمایا ایک دن یه دونوں کربلا میں پیاسے هوں گے اور..... تا آخر...
💡 بتی جلائیں اور سوچیں
1⃣ علی (ع) منبر پے هیں یعنی علی (ع) کا دور خلافت هے?
💡 جی بلکل
2⃣ علی (ع) کا دور خلافت سال 36 ھجری سے 41 تک رها?
💡 جی بلکل
3⃣ اس وقت حسین (ع) کی عمر 30 سال سے اوپر ھوگی??
💡 جی بلکل هوگی
تیس سال کا بنده , باپ منبر سے خطاب کر رها هے اس دوران پانی مانگے گا؟؟؟
اس وقت عباس (ع) کی عمر کیا هوگی؟؟ کم از کم 13 یا 15 کے بیچ...
اب سمجھے کیوں کهتا هوں دماغ کی بتی جلا کر رکھو.
💡💡عزاخانہ سجائے رکھو💡💡
💡💡دماغ کی بتی جلائے رکھو💡💡
الاحقر: محمد زکی حیدری
💡💡💡💡💡💡💡

یہ ایک اردو اسلامی ویب بلاگ ہے، جس کا مقصد نشر معارف اسلامی و معارف اہل بیت علیہم السلام ہے.