توحید مفضل قسط ۳۲

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ


💡💡 *دماغ کی بتی جلاؤ*💡💡
👂🏾👂🏾 *دھیان سے* 👂🏾👂🏾
*توحید مفضل (منسوب بہ امام جعفر علیہ سلام) کی بات سنو...*

قسط1 3

🤔 پہاڑی بکرا جو سانپ کھاتا ہے

🤔

*اللہ (ج)* نے ھر مخلوق کو ایک چالاکی و ھوشیاری عطا کی ہے تاکہ کوئی مخلوق اس کی نعمات سے محروم نہ رہے.

پہاڑی بکرے کی مثال لے لیں یہ بکرا بڑے بڑے سانپ کھاتا ہے جس کے نتیجے میں اسے شدید پیاس لگتی ہے، لیکن وہ پانی نہیں پی سکتا کیونکہ اگر پانی پیئے گا تو زھر پورے بدن میں پھیل جائے گا. وہ پانی کے قریب بھی پہنچ جاتا ہے، شدت پیاس سے چیختا چلاتا ہے لیکن پانی نہیں پیتا کیونکہ پانی پیئے گا تو فوراً اس کی موت ہو جائے گی.

یہ توفیق اسے کس نے دی ہے کہ باوجودیکہ وہ شدید پیاسہ ہے پھر بھی پانی سے خود کو دور رکھتا ہے تاکہ مرنے سے بچے؟
جب کہ انسان کو اگر اتنی پیاس لگے تو شاید وہ برداشت نہ کرسکے اور پانی پی بیٹھے.


یہ *اللہ (ج)* کی مخلوق ہے تاکہ ہم فکر کریں کتنا حکیم و عظیم ہے وہ *اللہ (ج)* ...


ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.

*+989199714873*

*_arezuyeaab.blogfa.com_*

💡💡💡💡💡💡💡💡💡

توحید مفضل قسط ۳۰

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ


💡💡 *دماغ کی بتی جلاؤ*💡💡
👂🏾👂🏾 *دھیان سے* 👂🏾👂🏾
*توحید مفضل (منسوب بہ امام جعفر علیہ سلام) کی بات سنو...*

قسط 3⃣0

 

🤔 جانوروں کی لاش بھی دفن ہوتی ہے؟

🤔


جس طرح انسان اپنے مردہ کو دفن کر کے چھپا دیتا ہے اسی طرح حیوان بھی اپنے مردہ جسم کو چھپاتے ہیں.
اگر ایسا نہیں ہے تو یہ اتنے جانور، پرندے، درندے یہ مرنے کے بعد کہاں جاتے ہیں؟
جب کہ حیوانات کی تعداد انسانوں سے کہیں زیادہ ہے، لیکن ان کی لاشیں کسی کو نظر نہیں آتیں سوائے چند واقعات کے کہ جس میں جانور شکاری کے ہاتھوں مارا جاتا ہے. (باقی کہاں جاتے ہیں؟)

💡ھر جانور جب اپنی موت کو قریب آتا ہوا محسوس کرتا ہے تو ایک الگ جگہ پر جاکر چھپ جاتا ہے اور وہیں مرجاتا ہے.
اگر ایسا نہ ہوتا تو سارا جنگل مردہ جانوروں کی لاشوں سے بھر جاتا اور اس کی بدبو سے طاعون پھیلتا اور انسان کا جینا حرام ہو جاتا.

لھٰذا غور کیجیئے *اللہ (ج)* نے کس طرح حیوانات کے اندر خود کو دفن کرنے کی خصلت ڈال کر انسان کو ملہک بیماریوں سے بچایا.

یاد کریں جب قابیل نے ھابیل کو قتل کیا تو *اللہ (ج)* نے دو پرندے بھیجے ایک نے دوسرے کو مارا اور اس کی لاش کو دفن کیا.


ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.

*+989199714873*

*_arezuyeaab.blogfa.com_*

💡💡💡💡💡💡💡💡💡

توحید مفضل قسط 29

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ


💡💡 *دماغ کی بتی جلاؤ*💡💡
👂🏾👂🏾 *دھیان سے* 👂🏾👂🏾
*توحید مفضل (منسوب بہ امام جعفر علیہ سلام) کی بات سنو...*

قسط 29⃣

 

🤔 جانوروں کا لباس کیوں نہیں🤔


جانوروں کے بدن پہ غور کرو کیسے اسے پشم، اون اور بالوں سے ڈھکا گیا ہے تاکہ وہ سردی و گرمی سے محفوظ رہیں. اس کے علاوہ جانوروں کو مختلف سمیں عطا کی گئیں کہ ان کے پیر زخمی نہ ہوں کیونکہ وہ اپنے لیئے جوتا نہیں بنا سکتے.
چونکہ ان کے ہاتھ و انگلیاں نہیں ہیں کہ وہ روئی چن کر یا پھر دھاگا بُن کر لباس تیار کر سکیں سو انہیں ایک ہی قدرتی جوتا (سم) اور ایک کی قدرتی لباس ( اون و بال و پشم) دیا گیا ہے.

لیکن انسان کو اللہ (ج) نے ہاتھ اور انگلیاں عطا کی ہیں تاکہ وہ اپنے لیئے طرح طرح کے پسندیدہ لباس و جوتے بنا سکے. اس کے علاوہ نت نئے کپڑے اور جوتے پہنے سے ھر بار انسان کو ایک عجیب سی خوشی و لطف محسوس ہونے کے ساتھ ساتھ یہ امر اس کے حسن میں اضافے کا بھی باعث بنتا ہے. سو اللہ (ج) نے انسان کو جانوروں کی طرح ایک ہی لباس عطا نہیں کیا تاکہ وہ مختلف لباس و جوتے پہن کر لطیف و جمیل ہو سکے.

 

ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.

*+989199714873*

*_arezuyeaab.blogfa.com_*

💡💡💡💡💡💡💡💡💡

توحید مفضل قسط ۲۸

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ


💡💡 *دماغ کی بتی جلاؤ*💡💡
👂🏾👂🏾 *دھیان سے* 👂🏾👂🏾
*توحید مفضل (منسوب بہ امام جعفر علیہ سلام) کی بات سنو...*

قسط 28

🤔 بندر کی خلقت

🤔

بندر کی خلقت پہ غور کرو کہ اس کے کئی اعضاء انسانوں جیسے ہیں مثلا سر، سینہ، چہرا وغیرہ.
اللہ (ج) نے اسے اتنی ہوشیاری و چالاکی عطا کی ہے کہ وہ اپنے مالک کے اشارے سمجھ لیتا ہے اور اس کی پیروی کرتا ہے.

اس کی شکل و صورت انسان سے اس لیئے مشابہت رکھتی ہے کہ اللہ (ج) چاہتا ہے کہ انسان دیکھے کہ اس کی شکل ایک حیوان سے ملتی جلتی ہے لیکن اس پر خاص کرم ہوا کہ اسے عقل و شعور عطا کیا گیا. یہ ہی انسان کی بندر پر برتری کا سبب ہے.

لہٰذا انسان کو عقل کی قدر جاننی چاہیئے.


💡💡 *اسی لیئے اس حقیر کا یہ ہی نعرہ ہے کہ دماغ کی بتی جلاؤ یہ بتی ھر کسی کو عطا نہیں کی گئی*. 💡💡

ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.

*+989199714873*

*_arezuyeaab.blogfa.com_*

💡💡💡💡💡💡💡💡💡

توحید مفصل قسط ۲۷

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ


💡💡 *دماغ کی بتی جلاؤ*💡💡
👂🏾👂🏾 *دھیان سے* 👂🏾👂🏾
*توحید مفضل (منسوب بہ امام جعفر علیہ سلام) کی بات سنو...*

قسط 27

🤔 زرافہ ایک عجیب جانور🤔

زرافے کی خلقت پہ غور کرو اس کا ھر عضو کسی دوسرے جانور سے مشابہت رکھتا ہے. اس کا سر گھوڑے جیسا، گردن اونٹ جیسی، جلد چیتے جیسی اور سمیں گائے جیسی ہیں.

زرافے کی زندگی ایسے مقامات پہ گذرتی ہے جہاں درخت بہت لمبے ہوتے ہیں، اس لیئے اللہ (ج) نے اسے لمبی گردن عطا کی تاکہ آسانی سے لمبے لمبے درختوں کے پتے اور میوے کھا سکے.

💡💡 *بتی نکتہ* 💡💡

یہ زرافہ انسان کے کس کام آتا ہے شاید آپ یہ کہیں کہ یہ انسان کے کسی کام نہیں آتا. لیکن میرا یہ ماننا ہے کہ اللہ (ج) حکیم ہے حکیم اسے کہتے ہیں جس کا کوئی کام حکمت سے خالی نہ ہو سو مخلتف جانوروں کی اولاد لگنے والے اس جانور زرافے کی خلقت سے اللہ (ج) ہمیں درس دینا چاہ رہا ہے کہ دیکھو میں ہی خالق ہوں، میں ہی رب ہوں، میں اللہ ہوں، *میں موجود ہوں* . زرافہ اللہ (ج) کی نشانی ہے. غور کرنے والوں کیلئے بہت کچھ ہے زرافے میں.

ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.

*+989199714873*

*_arezuyeaab.blogfa.com_*

💡💡💡💡💡💡💡💡💡

توحید مفضل قسط ۲۶

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ


💡💡 *دماغ کی بتی جلاؤ*💡💡
👂🏾👂🏾 *دھیان سے* 👂🏾👂🏾
*توحید مفضل (منسوب بہ امام جعفر علیہ سلام) کی بات سنو...*

قسط 6 2

🤔🤔 ہاتھی کی خلقت🤔🤔

ہاتھی کی سونڈ پر نگاہ کریں. ہاتھی کی سونڈ اس کے ہاتھوں کے طور کام کرتی ہے ساری چیزیں سونڈ کی مدد سے اٹھاتا ہے اور پانی پینے و کھانا کھانے کیلئے سونڈ سے مدد لیتا ہے...

اسے اللہ (ج) نے سونڈ اس لیئے عطا کی ہے کہ ہاتھی کی گردن نہیں ہے کہ وہ منہ کو اِدھر اُدھر حرکت دے سکے اس کا منہ سر سے جڑا ہے.

*اب گردن کیوں نہیں دی یہ بھی سوچنے کی بات ہے؟*

ھاتھی کا منہ، کان اور سونڈ وغیرہ کا وزن بہت زیادہ ہوتا ہے اگر اللہ (ج) اسے گردن دیتا گردن وزن برداشت نہ کر پاتی اس لیئے ہاتھی کو گردن عطا نہیں کی.

ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.

*+989199714873*

*_arezuyeaab.blogfa.com_*

💡💡💡💡💡💡💡💡💡

توحید مفضل قسط 25

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ


💡💡 *دماغ کی بتی جلاؤ*💡💡
👂🏾👂🏾 *دھیان سے* 👂🏾👂🏾
*توحید مفضل (منسوب بہ امام جعفر علیہ سلام) کی بات سنو...*

قسط 25⃣

🤔🤔 چوپائے کی شکل، منہ و دُم 🤔🤔


آنکھیں 👁
ذرا چوپائے جانوروں کے جسم پہ غور کرو، *اللہ (ج)* نے انہیں آنکھیں ٹانگوں سے آگے دی ہیں کہ جہاں سے وہ سامنے دیکھ سکیں تاکہ کسی گڈھے وغیرہ میں گرنے کا خطرہ لاحق نہ ہو.

 

منہ 🐴
منہ و جبڑوں کو اس طرح آگے بنایا کہ وہ آرام سے گھاس بوس چر سکیں اگر انسان کی طرح ٹھوڑی کے اوپر منہ بناتا تو گھاس چرتے وقت ٹھوڑی جانور کو تکلیف دیتی (ڈسٹربنس پیدا کرتی). اس لیئے جانور کا منہ ایسی جگہ بنایا کہ اسے گھاس چرنے میں کوئی تکلیف نہ ہو.
یہ انسان کی حیوانوں پہ برتری کی دلیل ہے کہ *اللہ (ج)* نے انسان کو انگلیاں و ہاتھ عطا کیئے تاکہ وہ ان سے غذا لے کر اپنے منہ میں ڈالے لیکن حیوان کو چونکہ انسانی ہاتھوں کی طرح ہاتھ و انگلیاں عطا نہیں کیئے تو اس لیئے منہ کو ایسی جگہ بنایا کہ اسے گھاس چرتے وقت کوئی تکلیف نہ ہو.

دُم 🐂
چوپائے کی دم کے مختلف کام ہیں پہلا کام یہ ہے کہ یہ اس کی شرمگاہ کو چھپاتا ہے، انسان کپڑے سے اپنی شرمگاہ چھپاتا ہے سو حیوان کی شرمگاہ کیلئے بھی *اللہ (ج)* نے انتظام کیا. دُم کا دوسرا کام ہے یہ ہے کہ چونکہ حیوانات پانی سے اپنی شرمگاہ نہیں دھوتے تو ان کی گندگی ان کے مقعد میں رہ جاتی کے جس کی وجہ سے مکھیاں و مچھر انہیں تنگ کرتے سو *اللہ (ج)* نے دم دی تاکہ وہ دم ھلا کر انہیں دور بھگا سکیں.

دم ھلا کر جانور اپنی تھکن دور کرتا ہے. جب جانور کہیں پھنس جائے تو بعض اوقات دم ہی سے پکڑ کر اسے باہر لایا جاتا ہے.

اس کے علاوہ بھی حیوانات کے جسمانی بناوٹ میں بہت سے رموز پنہان ہیں جیسا کہ ان کے جسم کو اس طرح ہموار بنایا کہ اس پر بیٹھ کر انہیں سواری کے طور پر استعمال کیا جا سکے.

ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.

*+989199714873*

*_arezuyeaab.blogfa.com_*

💡💡💡💡💡💡💡💡💡

توحید مفضل قسط 24

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ


💡💡 *دماغ کی بتی جلاؤ*💡💡
👂🏾👂🏾 *دھیان سے* 👂🏾👂🏾
*توحید مفضل (منسوب بہ امام جعفر علیہ سلام) کی بات سنو...*

قسط 24

🤔🤔 اگر جانور عقلمند ہوتے تو کیا ہوتا 🤔🤔

اگر حیوان و درندے عاقل ہوتے تو وہ سب متحد ہو کر انسان کا جینا اجیرن کردیتے. کیا ایسے میں ممکن تھا کہ انسان ببر شیروں، بھیڑیوں، اونٹوں و غیرہ سے مقابلہ کر پائے. کیا انسان کیلئے ممکن تھا کہ خود سے کئی گنا زیادہ طاقتور و خطرناک درندوں کے پنجوں سے خود کو بچا پائے؟

لیکن *اللہ (ج)* حکیم ( *حکیم اسے کہتے ہیں جو کوئی بے مقصد کام نہ کرے* ) ہے سو اس نے ان درندوں کو بیشک طاقتور جسم دیا لیکن عقل نہ دی لہٰذا بجائے یہ کہ انسان ان سے ڈرے وہ انسان سے ڈرتے ہیں اور انسانی آبادی میں نہیں آتے.

 

ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.

*+989199714873*

*_arezuyeaab.blogfa.com_*

💡💡💡💡💡💡💡💡💡

توحید مفضل قسط 23

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ


💡💡 *دماغ کی بتی جلاؤ*💡💡
👂🏾👂🏾 *دھیان سے* 👂🏾👂🏾
*توحید مفضل (منسوب بہ امام جعفر علیہ سلام) کی بات سنو...*

قسط 23⃣

🤔🤔 جسم سخت پتھر جیسا کیوں نہ بنایا

🤔🤔

انسان کی خلقت و اس میں پنہان رموز پہ غور کیجیئے.
انسان کے جسم کی بناوٹ پر غور کریں، نہ اسے پتھر کی طرح سخت بنایا کہ نہ جھک سکے و نہ مڑ سکے اور اپنے کام انجام نہ دے سکے، اور نہ ہی اسے (گوندے ہوئے آٹے کی طرح) اتنا نرم بنایا کے کھڑا بھی نہ ہوسکے.
اس لیئے *اللہ (ج)* نے ظاہری بدن کو نرم گوشت سے بنایا اور اس گوشت کے اندر مضبوط ھڈیاں ڈال دیں تاکہ یہ نرم گوشت کا بدن کھڑا ہو سکے. ھڈیوں جو مختلف جوڑوں، پٹھوں اور رگوں کی مدد سے ایک دوسرے سے جوڑا. اور اب کے اوپر چمڑے (جلد) کی چادر چڑھا کر بیرونی خطرات سے محفوظ کیا.

حیوانوں کو بھی اسی طرح بنایا اور انہیں دیکھنے، سننے وغیرہ کے حواس دیئے تاکہ انسان ان سے کام لے سکے اگر حیوان اندھے و بہرے ہوتے انسان کو ان سے مدد لینے میں مشکل پیش آتی.

لیکن حیوان کو عقل نہیں دی تاکہ وہ انسان کا غلام رہے اس کے کسی بھی مشکل کام کرنے سے انکار نہ کر سکے اور انسان کی زندگی میں مشقت کم ہو.

 

💡💡 *بتی نکتہ*💡💡

*اللہ (ج)* نے ہمیں ساری نعمات دی ہیں ہماری ذمہ داری بھی بہت بھاری ہے. سب کچھ *مفت* سمجھ کر کھانے والے بڑی غلط فہمی میں ہیں.

ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.

*+989199714873*

*_arezuyeaab.blogfa.com_*

💡💡💡💡💡💡💡💡💡

توحید مفضل قسط 22

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ


💡💡 *دماغ کی بتی جلاؤ*💡💡
👂🏾👂🏾 *دھیان سے* 👂🏾👂🏾
*توحید مفضل (منسوب بہ امام جعفر علیہ سلام) کی بات سنو...*

قسط 2⃣ 2⃣

🤔🤔 *بیماری و تکلیف کیوں بنائی* 🤔🤔

اگر انسان بیمار نہ ہوتا تو کیا وہ اپنے رب کے سامنے تواضع کرتا؟ لوگوں سے عاجزی کے ساتھ پیش آتا؟ مسکین و غریبوں کا خیال رکھتا؟

کیا آپ نہیں دیکھتے کہ جب انسان تکلیف میں مبتلا ہوتا ہے تو کیسے *اللہ (ج)* کے حضور تواضع دکھاتا ہے اور شفا و عافیت طلب کرتا و صدقہ دیتا ہے.

💡💡 *بتی نکتہ*💡💡

علی (ع) کے قول کا مفہوم ہے *اللہ (ج)* بیماری کے ذریعے اپنے بندوں کے گناہ دھو دیتا ہے...

ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.

*+989199714873*

*_arezuyeaab.blogfa.com_*

💡💡💡💡💡💡💡💡💡

توحید مفضل قسط 21

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ


💡💡 *دماغ کی بتی جلاؤ*💡💡
👂🏾👂🏾 *دھیان سے* 👂🏾👂🏾
*توحید مفضل (منسوب بہ امام جعفر علیہ سلام) کی بات سنو...*

قسط 21⃣

🤔🤔 بڑھنے کا عمل رک کیوں جاتا ہے 🤔🤔

 

مخلوق کے اعضاء و قد میں اضافے پر دھیان دیجیئے بچپن سے بڑی تیز رفتاری سے اس کا قد بڑھتا ہے مگر ایک حد مقرر پر جا کر باوجود اچھی غذا کھانے کے، قد و اعضاء کا بڑھنا بند ہوجاتا ہے. معلوم ہوا کہ *اللہ (ج)* نے قد و قامت کیلئے ایک مصلحت کے تحت حد مقرر کی ہے اگر اس حد سے تجاوز ہو جائے تو زندگی مشکل ہوجائے.


💡💡 *بتی نکتہ*💡💡

عجیب بات یہ ہے ہمارے اطراف کی ساری مخلوق کے قدوقامت ہمارے قد کے لحاظ سے ہے. اونٹ کا قد بھی ایک حد تک جا کر رک جاتا ہے، اگر بڑھتا رہتا تو انسان کے کسی کام کا نہ ہوتا مثلا اونٹ کا قد مینار پاکستان جتنا ہو جاتا تو سوار اس پہ بیٹھ نہ سکتا اسے چکر آتے. اگر بلکل مرغی کے قد کا ہوتا تو صحرا میں چل نہ پاتا. جو اناج کے پودے ہیں ان کت قد چھوٹے بنائے، کھجور کو اونچا... یہ سب غور کریں تو مصلحت کے تحت ہے.

ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.

*+989199714873*

*_arezuyeaab.blogfa.com_*

💡💡💡💡💡💡💡💡💡

توحید مفضل قسط 20

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ


💡💡 *دماغ کی بتی جلاؤ*💡💡
👂🏾👂🏾 *دھیان سے* 👂🏾👂🏾
*توحید مفضل (منسوب بہ امام جعفر علیہ سلام) کی بات سنو...*

قسط 20⃣

🤔🤔 انسانوں کی شکل ایک جیسی کیوں نہیں🤔


*اللہ (ج)* نے انسان کو ایک ہی شکل کا نہیں بنایا جب کہ ہم دیکھتے ہیں کہ درخت ایک جیسے ہیں، جانور، پرندے وغیرہ سب ایک ہی مخصوص شکل کے ہیں.
اللہ (ج) نے انسان کو ایک دوسرے مختلف اس لیئے بنایا تاکہ وہ ایک دوسرے کو پہچان سکیں کیونکہ انسان زندگی میں ایک دوسرے سے روابط رکھتے ہیں، ایک انسان دوسرے سے لین دین کرتا ہے اگر شکلیں ایک جیسی ہوتیں تو پہچاننا مشکل ہوتا.
جانور معاشرے کا حصہ نہیں ہیں انہیں معاشرہ تشکیل دینے کیلئے نہیں بنایا گیا ہے اس لیئے ان کی شکل میں فرق کو اہم نہیں دی گئی.

💡💡 *بتی نکتہ*💡💡

شاید کوئی کہے کہ سارے انسان ہم شکل ہوتے تو بھی پہچاننا مشکل نہ ہوتا، تو اس اعتراض کے جواب میں ہم اسے عرض کریں گے کیا آپ کو دو جڑواں بھائیوں یا بہنوں کو ایک بار دیکھنے کے بعد دوسری بار دیکھ کر پہچاننے میں مشکل پیش نہیں آتی؟

💡 *بتی اعتراض* 💡

لیکن جب ہم چینی یا افریکی کو دیکھتے ہیں تب بھی بہت مشکل ہوتی ہے۔ سب ایک جیسے لگتے ہے۔ اس میں کیا بتی نکتہ ہے؟

ایسا نہیں ہے یہ مزاح کی حد تک تو درست ہے اما حقیقت اس کے برعکس ہے جو چینیوں و آفریکیوں کے ساتھ رہتے ہیں وہ اس بات کو جانتے ہیں.
میرے ساتھ چینی اور آفریکی پڑھتے ہیں ... اس کے علاوہ جو کرکٹ کے شوقین ہیں ان سے پوچھئے گا کیا ویسٹ انڈیز کے سارے کھلاڑی ایک جیسے ہیں؟ انہیں پہچاننے میں مشکل ہوتی ہے؟ جواب ملے گا بلکل نہیں!


ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.

*+989199714873*

*_arezuyeaab.blogfa.com_*

💡💡💡💡💡💡💡💡💡

اہل آسمان کو کیا چمکتا دکھائی دیتا ہے؟

✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳

 

اہل آسمان کو کیا چمکتا دکھائی دیتا ہے؟


رسول اکرم(صلی الله علیه وآله وسلم) نے فرمایا کہ خداوند متعال نے حدیث قدسی میں فرمایا ہے: زمین پر میرے گھر *مساجد* ہیں جو اھل آسمان کیلئے تاروں کی مانند چمکتی ہیں، ایسے ہی جیسے زمین والوں کیلئے آسمان کے تارے چمکتے ہیں.
بھلا ہو ان کا جنہوں *مسجد* کو اپنے گھر کی طرح سمجھا. بھلا ہو اس بندے کا جو اپنے گھر میں وضو کرتا ہے. اور پھر میری زیارت کو آتا ہے! یاد رکھو کہ زیارت کیئے جانے والے پر لازم ہے کہ اپنے زائر کی عزت کرے اور اس پر احسان کرے.
جو لوگ رات کی تاریکی میں *مسجد* کی طرف جاتے ہیں انہیں قیامت کے دن چمکتے نور کی بشارت دے دو


[وسائل الشیعه، ج1، ص268]

✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳

توحید مفضل قسط ۱۹

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ


💡💡 *دماغ کی بتی جلاؤ*💡💡
👂🏾👂🏾 *دھیان سے* 👂🏾👂🏾
*توحید مفضل (منسوب بہ امام جعفر علیہ سلام) کی بات سنو...*

قسط 19⃣

🤔🤔 سب کچھ بنا بنایا کیوں نہ دیا🤔🤔


*اللہ (ج)* نے ساری نعمات انسان کو اس طرح دیں کہ وہ خود بھی ہاتھ پیر مار کر ان سے فائدہ حاصل کرے. اناج بنایا روٹی نہیں. تاکہ انسان خود گندم کو پیس کر اس سے روٹی بنائے.
پشم و دھاگہ بنایا لیکن کپڑے نہیں، تاکہ انسان خود کام کر کے اس سے کپڑے بنائے.
درخت بنائے لیکن ذمہ داری بھی ڈال دی کہ اسے وقت پر پانی دے اور پھل حاصل کرے.
جڑی بوٹیوں میں شفا رکھی مگر دوائی بنی بنائی نہیں بھیجی تاکہ انسان خود مختلف جڑی بوٹیاں جمع کر کے ایک دوسرے سے ملائے اور دوائی بنائے.

غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر ہر چیز بنی بنائی آتی تو انسان کو کوئی کام نہ ہوتا وہ گھر بیٹھ بیٹھ کر اکتا جاتا.
اس کے علاوہ اگر انسان کام نہ کرتا اور فارغ گھر بیٹھا ہوتا تو ضرور ایسے کام کرتا جس سے فساد ہو. کیونکہ جو انسان محنت و مشقت کے بغیر بچپن سے ہی پرسکون اور عیاشی سے زندگی گذارتے ہیں وہی لوگ گناہ و فساد کی طرف زیادہ جاتے ہیں.
(اس کے علاوہ بعض جسمانی بیماریوں میں بھی مبتلا ہوجاتا)


💡💡 *بتی نکتہ*💡💡

جو کام آئمہ (ع) کی زندگی میں زیادہ نظر آئے وہ کریں. خطیب و ذاکر دین کو زیادہ نہیں سمجھے جتنا آئمہ (ع) نے سمجھا ہے.
*آئمہ (ع) کی پیشانی پہ سجدوں کے نشان اور پشت پر بوریوں کے نشان تھے... دن میں عبادت رات میں روٹی کی بوریاں اٹھا اٹھا کر مسکینوں کو کھانا کھلاتے تھے.*
*کہاں ہیں ہم؟؟؟*

ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.

*+989199714873*

*_arezuyeaab.blogfa.com_*

💡💡💡💡💡💡💡💡💡

مسجد

مسجد

توحید مفضل قسط ۱۵

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ


💡💡 *دماغ کی بتی جلاؤ*💡💡
👂🏾👂🏾 *دھیان سے* 👂🏾👂🏾
*توحید مفضل (منسوب بہ امام جعفر علیہ سلام) کی بات سنو...*

قسط 15⃣

🤔🤔 حیا نہ ہوتی تو کیا ہوتا🤔🤔

اگر حیا نہ ہوتی تو انسان کسی کا لحاظ نہ کرتا، وعدے وفا نہ کرتا. کوئی کسی کی ضرورت پوری نہ کرتا، کوئی برے کاموں سے اجتناب نہ کرتا.
انسان بہت سارے کام اپنے آس پاس کے لوگوں کو دیکھ کر انجام دیتا ہے تاکہ ان کے سامنے شرمندگی نہ اٹھانی پڑے. اگر یہ نہ ہوتا تو کوئی اپنی والدین کے حقوق کا لحاظ نہ کرتا اور اپنوں کے ساتھ میل جول و احسان کرنا ترک کردیتا. لوگ ایک دوسرے کی امانتوں کو واپس نہ کرتے اور گناہ سے دوری نہ برتتے.

💡💡 *بتی نکتہ*💡💡

ملحد (Atheist) جو کہ اللہ (ج) کے وجود کا ہی انکار کرتے ہیں، کے اندر بھی اللہ (ج) موجود ہے مگر اسے نظر نہیں آتا. ملحد کے اندر کیا ہے کہ وہ ملحد ہو کر بھی اپنی ماں و بہن سے شادی کرنے سے ڈرتا ہے. خاص طور پر مشرقی ملحد.

 

ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.

*+989199714873*

*_arezuyeaab.blogfa.com_*

💡💡💡💡💡💡💡💡💡

توحید مفضل قسط 16

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ


💡💡 *دماغ کی بتی جلاؤ*💡💡
👂🏾👂🏾 *دھیان سے* 👂🏾👂🏾
*توحید مفضل (منسوب بہ امام جعفر علیہ سلام) کی بات سنو...*

قسط 1⃣6

🤔🤔 کچھ علوم عطا کیئے کچھ نہیں. کیوں؟🤔🤔


مختلف علوم حاصل کرنے کے بارے میں سوچیں اللہ (ج) نے جن علوم میں انسان کی بھلائی و مصلحت سمجھی ان ہی کو حاصل کرنے کا شوق و رغبت اس کی فطرت میں ڈالا اور اس کے وسائل فراہم کیئے. اور جس میں انسان کا نقصان تھا وہ علوم اللہ (ج) نے اسے نہیں عطا کیئے.

جو چیزیں انسان کی زندگی میں سیکھنا اہم ہیں ان علوم کی طرف رغبت اللہ (ج) نے *فطرت* میں ڈال دی جیسے عدالت، احسان، نیکی، خوش اخلاقی، امانتداری، لحاظ حقوق بشر...
اسی طرح دنیاوی علوم جیسے کشتی چلانا، ماہیگری، زراعت و صنعت وغیرہ

اسی طرح جن علوم کا انسان کے پاس ہونا اس کیلئے باعث نقصان تھا وہ اسے عطا بھی نہیں کیئے نہ ان علوم کے حصول کیلئے وسائل فراہم کیئے. مثلا: علم غیب، چیزوں کی اصلیت کا علم کہ فلاں کے دل میں کیا ہے وغیرہ.

( 🤔 *موت کی تاریخ کا علم دے دیتا تو انسان کی زندگی درھم برھم ہوجاتی، آج اگر آپ کو پتہ چلے کہ اگلے ماہ کی ستائیس کو آپ کی اگلی دنیا کیلئے فلائیٹ ہے تو سوچئیے کیا ہوتا* 🤔 )


💡💡 *بتی نکتہ*💡💡

غور طلب بات ہے کہ کوئی کافر ہو، مشرک ہو، یا مومن، کبھی ایسا اسکول نہیں کھولتا جہاں بچوں کو جھوٹ، فساد، اہانت، چوری، بربادی وغیرہ کے علوم سکھائے جائیں.
کبھی سنا ہے سینٹ جوزف اسکول آف رابری. (Robbery)
یا پھر سٹینفرڈ یونیورسٹی آف ایولوجی (evilogy)
کیوں؟
کیونکہ فطرت انسانی کے خلاف ہے. یعنی فطرت میں اچھائی و حسن رکھا ہے.
اچھا یہ جو فطرت کے اندر *حسن یا نیکی* کی طرف رغبت ہے کیا یہ کسب کردہ (Achieved) ہے؟ کیا انسان نے اسے کسی سے سیکھا ہے؟
نہیں! یہ عطا کردہ ہے (Ascribed) ہے. انسان کی پروگرامنگ ہی ایسی کی گئی ہے کہ نیکی کی طرف جائے.
ثابت ہوا اللہ (ج) کی طرف سے پیدائش کے وقت سے ہی انسان میں نیکی طرف رغبت برائی سے نفرت ڈال دی جاتی ہے. تمام انسان نیکی پسند ہیں فطرتاً یعنی فطرت میں نیکی ہے.


ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.

*+989199714873*

*_arezuyeaab.blogfa.com_*

💡💡💡💡💡💡💡💡💡

توحید مفضل قسط ۱۸

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ


💡💡 *دماغ کی بتی جلاؤ*💡💡
👂🏾👂🏾 *دھیان سے* 👂🏾👂🏾
*توحید مفضل (منسوب بہ امام جعفر علیہ سلام) کی بات سنو...*

قسط 18

🤔🤔 کیا یہ سب مفت میں ہے؟


*اللہ (ج)* نے اس دنیا کی ساری چیزیں انسان کیلئے بنائی ہیں مٹی گھر بنانے کیلئے، لوھا صنعت کیلئے، تانبہ، سونا، چاندی، لکڑی ...

یہ دنیا ایک گھر کی مانند ہے جس میں ہم مہمان ہیں جب ہم اس دنیا میں آتے ہیں تو ہر چیز پہلے سی ہی موجود ہوتی ہے. (ثابت ہوا کہ ایک میزبان ہے)

ہم اگر کسی گھر میں داخل ہوں اور اس میں ہماری ضرورت کی ہر چیز موجود ہو تو ہم سمجھ جاتے ہیں کہ اس گھر کو کسی نے اس طرح سجایا ہے.

تو یہ کیسے سوچ لیں کہ یہ سجی سجائی دنیا خود بخود اس طرح منظم طریقے سے بن گئی....

💡💡 *بتی نکتہ*💡💡

آئمہ (ع) دن رات عبادت کرتے تھے نماز، روزہ، حج ...
ہم کہتے ہیں فضائل و مصائب اھلبیت سن لیں کافی ہے....

یہ ہمیں کوئی بے وقوف بنا رہا ہے *اگر ایسا ہوتا تو ھر امام (ع) صرف اپنے اجداد کے فضائل و مصائب پڑھ کر زندگی گذارتا* لیکن ایسا نہ کیا آئمہ (ع) نے.
*اللہ ج*کا واسطہ آنکھیں کھولیں. قرآن اور اھلبیت (ع) کی زندگی کا مطالعہ کریں.
یہ ساری نعمتیں مفت میں نہیں ملی سوال ہوگا.... قبر میں جانا ہے قبر میں میرے بھائی...
🙏🏽

ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.

*+989199714873*

*_arezuyeaab.blogfa.com_*

💡💡💡💡💡💡💡💡💡

توحید مفضل قسط ۱۷

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ


💡💡 *دماغ کی بتی جلاؤ*💡💡
👂🏾👂🏾 *دھیان سے* 👂🏾👂🏾
*توحید مفضل (منسوب بہ امام جعفر علیہ سلام) کی بات سنو...*

قسط 17

🤔🤔 خواب سچے اور جھوٹے کیوںِ🤔🤔


ذرا خواب کے بارے میں فکر کریں دیکھیں کس طرح *اللہ (ج)* نے سچے اور جھوٹے خوابوں کو مخلوط کیا. اگر انسان کے سارے خواب سچے ہوتے تو عام انسان اور نبی میں کوئی فرق نہ ہوتا اور نبی ہم سے افضل نہ ہوتے.
اور اگر سارے خواب جھوٹے ہوتے تو خواب کے ہونے کا کوئی مقصد ہی نہ ہوتا (💡 *اللہ (ج)* حکیم ہے حکیم کہتے ہی اسے ہیں جو بلاوجہ کوئی کام انجام نہ دے)
لہٰذا *اللہ (ج)* نے سچے خواب بنائے تاکہ انسان ان کی مدد سے ہدایت یافتہ ہو اور گناہ سے دوری اختیار کرے. کچھ خواب جھوٹے بنائے تاکہ ہم میں اور انبیاء کے خوابوں میں فرق برقرار رہے.

 

💡💡 *بتی نکتہ*💡💡

آیت اللہ جوادی آملی فرماتے ہیں شروع میں جو امتیں آئیں اس وقت صرف انبیاء ہی خواب دیکھ سکتے تھے عام انسان نہیں. تو جب انبیاء اپنی قوم سے کہتے کہ اس دنیا و عالم کے علاوہ ایک اور عالم بھی ہے تو وہ انکار کرتے. انبیاء نے *اللہ (ج)* سے کہا یہ ثبوت مانگ رہے ہیں کہ کوئی اور عالم بھی ہے. سو *اللہ (ج)* نے خواب کی کیفیت عام بندوں کو بھی دے دی تاکہ وہ عالم میں خواب کا بھی مشاہدہ کریں اور جان لیں کہ عالم صرف یہ نہیں اس کے علاوہ اور بھی ہیں.

ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.

*+989199714873*

*_arezuyeaab.blogfa.com_*

💡💡💡💡💡💡💡💡💡

توحید مفضل قسط 14

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ


💡💡 *دماغ کی بتی جلاؤ*💡💡
👂🏾👂🏾 *دھیان سے* 👂🏾👂🏾
*توحید مفضل (منسوب بہ امام جعفر علیہ سلام) کی بات سنو...*

قسط 4 1

🤔🤔 بھول جانا ایک نعمت🤔🤔

سوچیئے اگر انسان میں چیزوں کو بھول جانے کی عادت نہ ہوتی تو زندگی کتنی مشکل ہو جاتی. ہم میں سے کوئی بھی ماضی کے تلخ حادثات کو بھول نہ پاتا اور کبھی سکون و آرام نہ پا سکتا. 
غم انسان کے سینے سے کبھی دور نہ ہوتا دنیا کی ساری نعمتیں اس کیلئے فضول ہوتیں کیونکہ وہ ایک ہی تلخ حادثہ اس کے ذھن میں رہتا اور کوئی امید نہ ہوتی کہ وہ دشمنوں سے بغض اور حسادت کو اپنے دل سے دور کر پائے.
لہٰذا *اللہ (ج)* نے حافظے کے مقابلے میں بھولنے کی خاصیت بنائی کیونکہ یہ دونوں انسان کے مفاد میں ہیں.

اگر غور کریں تو یہ ان دو متضاد چیزوں کا وجود *اللہ (ج)* کی وحدانیت کا اقرار ہے کیونکہ یہ دونوں انسان کیلئے اہم ہیں لیکن جاہل لوگ نہیں سمجھتے.


💡💡 *سوچیں*💡💡

 

*انبیاء، آئمہ (ع)، اولیاء سب کی زندگی میں اللہ (ج) کی عبادت ہے. کیا ہم ساری زندگی اپنے کاموں میں گذار دیں گے تو کوئی سوال نہیں ہوگا؟؟؟ یہ ہم کس کا نقصان کر رہے ہیں اپنا یا کسی اور کا.... قبر میں تو جانا ہے یہ تو طے ہے. کیا آپ نہیں جائیں گے؟*.

 

ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.

*+989199714873*

*_arezuyeaab.blogfa.com_*

💡💡💡💡💡💡💡💡💡

توحید مفضل قسط 13

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ


💡💡 *دماغ کی بتی جلاؤ*💡💡
👂🏾👂🏾 *دھیان سے* 👂🏾👂🏾
*توحید مفضل (منسوب بہ امام جعفر علیہ سلام) کی بات سنو...*

قسط 13

🤔🤔 حافظہ عرف میموری نہ ہوتی تو کیا ہوتا🤔🤔

اگر انسان کا حافظہ نہ ہوتا یا اس میں چیزیں یاد رکھنے کی صلاحیت نہ ہوتی تو اس کی زندگی بہت مشکل ہوجاتی کیونکہ اسے کوئی چیز یاد ہی نہ رہتی، اسے یہ تک معلوم نہ ہوتا کہ اس کی کون سی چیزیں کس کے پاس ہیں اور لوگوں کی کون سی چیزیں اس کے پاس ہیں.
جو وہ کہتا، سنتا، کرتا، دیکھتا اسے بھول جاتا، کس نے اس کے ساتھ نیکی کی کس نے بدی اسے یاد ہی نہ رہتا.
چاہے لاکھ بار ایک ہی راستے سے گذرا ہوتا پھر بھی اسے وہ راستہ یاد نہ رہ پاتا.
ساری زندگی علم حاصل کرتا، علمی مباحثے کرتا پھر بھی کچھ یاد نہ رہتا اور کسی دینی اعتقاد کا حامل نہ ہوتا.
اپنے ماضی سے سبق حاصل نہ کر پاتا.

💡💡 *سوچیں*💡💡

*اللہ (ج) تقریبا سات سؤ بار کہہ چکا قرآن میں کہ نماز نماز نماز لیکن ہم سے ۱۰ منٹ کی نماز بھی نہیں پڑھی جاتی*.

 

ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.

*+989199714873*

*_arezuyeaab.blogfa.com_*

💡💡💡💡💡💡💡💡💡

توحید مفضل قسط 12

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ


💡💡 *دماغ کی بتی جلاؤ*💡💡
👂🏾👂🏾 *دھیان سے* 👂🏾👂🏾
*توحید مفضل (منسوب بہ امام جعفر علیہ سلام) کی بات سنو...*

قسط 12

🤔🤔 کھانا، پینا، سونا🤔🤔

کھانے، پینے، اور سونے پہ غور کریں، کس طرح اللہ (ج) نے ہمارے اندر ھر ایک کی ضرورت پیدا کی، یہ ضرورت عام ضروریات سے مختلف ہے کیونکہ اسے اللہ (ج) اس طرح بنایا کہ آپ مجبور ہوں.
کھانے کیلئے بھوک کی کیفیت بنا کر آپکو مجبور کیا، بھوک محرک ہے آپ کو مجبور کرتی ہے کہ آپ کھانا کھائیں اگر یہ محرک نہ ہوتا تو انسان کھانا کھانے کی طرف دھیان نہ دیتا جیسے بقیہ ضروریات جسمانی کی طرف دھیان نہیں دیتا. اگر انسان کھانا نہ کھاتا تو جسم ضعیف ہوجاتا اور جلد مر جاتا.

اسی طرح پیاس کو پانی پینے کیلئے محرک بنایا. اگر پیاس نہ ہوتی تو انسان پانی پینے میں غفلت کرتا.

اسی طرح نیند ایک محرک ہے سونے کیلئے، اگر انسان نہ سوتا تو اس کے بدن و حواس کو طاقت نہ ملتی، سو اللہ (ج) نے تھکن و نیند آنے کی کیفیت پیدا کی تاکہ انسان سونے پہ مجبور ہو وگرنہ انسان نہ سوتا اور اپنی زندگی کے کاموں میں مگن رہتا.

تو دیکھ لیں اللہ (ج) نے انسانی جسم کی اہم ضروریات پوری کرنے کیلئے محرکات کا ایک نظام بھی بنایا ہے تا کہ انسان مجبور ہو کر یہ کام کرے....


💡💡 *سوچیں*💡💡
کتنا خیال ہے اس کریم رب کو ہمارا... اور ہمیں اس کا کتنا خیال ہے؟
کتنی فرمانبرداری کرتے ہیں ہم اس کی؟

*تقریبا سات سؤ بار کہہ چکا قرآن میں کہ نماز نماز نماز لیکن ہم سے ۱۰ منٹ کی نماز بھی نہیں پڑھی جاتی*.

 


 

ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.

*+989199714873*

*_arezuyeaab.blogfa.com_*

💡💡💡💡💡💡💡💡💡

توحید مفضل قسط 11

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ


💡💡 *دماغ کی بتی جلاؤ*💡💡
👂🏾👂🏾 *دھیان سے* 👂🏾👂🏾
*توحید مفضل (منسوب بہ امام جعفر علیہ سلام) کی بات سنو...*

قسط 1⃣1⃣

🤔🤔 منہ میں موجود پانی (لعاب دھان)🤔🤔

منہ میں ہمیشہ پانی موجود رہتا ہے تاکہ منہ اور اس کے اندر آس پاس کے حصوں کو گیلا رکھے. اگر یہ پانی خشک ہو جائے تو انسان کھانا نہ کھا سکے، اگر غذا اس ربوطت سے نہ ملے تو کھانے کے قابل ہی نہ ہو. اور یہ ہی پانی ہے جو غذا کو معدے تک پہنچانے میں مدد کرتا ہے.

 

ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.

*+989199714873*

*_arezuyeaab.blogfa.com_*

💡💡💡💡💡💡💡💡💡

توحید مفضل قسط ۱۰

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ


💡💡 *دماغ کی بتی جلاؤ*💡💡
👂🏾👂🏾 *دھیان سے* 👂🏾👂🏾
*توحید مفضل (منسوب بہ امام جعفر علیہ سلام) کی بات سنو...*

قسط 🔟

🤔🤔 بالوں اور ناخن پہ غور کرو🤔🤔

بالوں اور ناخن پہ غور کریں یہ لمبے ہوتے ہیں اس لیئے انہیں وقفے وقفے سے کاٹنے کی ضرورت ہوتی ہے اس لیئے انہیں مردہ و بے حس بنایا تا کہ جب کاٹے جائیں تو درد نہ ہو.

کیوں بالوں اور ناخنوں کو اس طرح بنایا گیا کہ یہ بار بار بڑھتے رہیں اور انسان انہیں کاٹتا رہے؟
ناخن اور بالوں کے بڑھنے سے جسم سے نقصاندہ اجزاء خارج ہوجاتے ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ *جسم کے بالوں کو صاف کرنے کی تاکید کی گئی ہے* تاکہ بال جلدی بڑھیں اور اسی طرح ناخن بھی، تاکہ بیماری و درد کے جراثیم جسم سے خارج ہوجائیں.

کیا ہوتا اگر ناخن و بال نہ کاٹے جاتے؟
اگر نہ کاٹے جائیں تو ان کا سائز بڑا ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے ان کے بڑھنے کا عمل سست ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں وہ نقصاندہ مادہ جسم میں ہی رہ جاتا ہے اور انسان کی بیماری کا سبب بنتا ہے

اللہ (ج) نے ایک مصلحت کے تحت کچھ اعضاء پر بال نہ اگائے. آنکھ پر بال ہوتے تو انسان دیکھ ہی نہ پاتا، زبان پر بال ہوتے تو وہ کھا بھی نہ پاتا. ہتھیلی پہ اگر بال ہوتے تو انسان چیزوں کو چھو کر ان کا اندازہ لگانے سے قاصر رہتا.

 

💡💡💡 *بتی سوال*💡💡💡

 

آپ نے فرمایا بدن کے بال صاف کرنے کی تاکید ہے لیکن ہم *بچپن سے سنتے آرہے ہیں* کہ مرد کو بال صاف نہیں کرنے چاہیئیں یہ مرد کی زینت و مردانگی کی نشانی ہے تو یہ کیسے کیا آپ نے؟


بھائی میں نے نہیں کہا امام جعفر صادق (ع) سے منسوب کتاب کہہ رہی ہے. اس کے علاوہ عرض خدمت ہے کہ طب اسلامی میں ایک پاؤڈر ملتا ہے جسے فارسی میں نورہ یا واجبی کہتے ہیں اس کا خمیر بنا کر بدن کے بال صاف کرنے کی تاکید کی گئی ہے. احادیث و روایت اہلبیت (ع) بھری ہوئی ہیں، یہ رسول (ص) و آئمہ (ع) کی سنت ہے. اس پر میں بہت جلد لکھوں گا. میں تو شروع سے اپنے بدن کے بال صاف کرتا آ رہا ہوں حالانکہ مجھے بعض نے سرزنش بھی کی لیکن مجھے یہ کام اچھا لگتا تھا. بعد میں حوزے کے ایک طب اسلامی کے استاد نے مجھے پاؤڈر لکھ دیا اور اس کے فوائد کے متعلق روایات بھی بتائیں.


💡💡عزاخانے سجائے رکھو💡💡

💡💡دماغ کی بتی جلائے رکھو💡💡

 

ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.

*+989199714873*

*_arezuyeaab.blogfa.com_*

💡💡💡💡💡💡💡💡💡

توحید مفضل قسط ۹

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ


💡💡 *دماغ کی بتی جلاؤ*💡💡
👂🏾👂🏾 *دھیان سے* 👂🏾👂🏾
*توحید مفضل (منسوب بہ امام جعفر علیہ سلام) کی بات سنو...*

قسط 9⃣

🤔🤔 *دانتوں کی عجیب بناوٹ*🤔🤔

دانتوں پر غور کرو اگلے دانٹ تیز دھار والے آلے کی مانند بنائے تاکہ چیزوں کو چیرنے پھاڑنے میں آسانی ہو اور اوپر والی قطار میں بلکل کیل کی نوک جیسا ایک دانتوں کا جوڑا دیا جو چیرنے میں مدد کرتا ہے.
پچھلے دانت موٹے ہیں تیز دھار نہیں یہ چبانے اور پیسنے کیلئے بنے ہیں.

💡💡💡 *بتی سوال*💡💡💡

اگر یہ تیز دانت پیچھے اور موٹے دانت آگے ہوتے تو کیا ہوتا؟
تکہ یا گوشت کی بوٹی یا سینڈوچ کھاتے وقت سوچیئے گا پتہ چل جائے گا...


*یہ بہترین نظام بنانے والا کریم رب ہے.... اسے یاد کریں نماز پڑھیں*


💡💡عزاخانے سجائے رکھو💡💡

💡💡دماغ کی بتی جلائے رکھو💡💡

 

ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.

*+989199714873*

*_arezuyeaab.blogfa.com_*

💡💡💡💡💡💡💡💡💡

توحید مفضل قسط 8

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ


💡💡 *دماغ کی بتی جلاؤ*💡💡
👂🏾👂🏾 *دھیان سے* 👂🏾👂🏾
*توحید مفضل (منسوب بہ امام جعفر علیہ سلام) کی بات سنو...*

قسط 8⃣

*انسانی جسم ایک گھر کی مانند ہے*

گھر وہی اچھا ہوتا ہے جس میں ٹوائلٹ ایسی جگہ ہو جو بلکل ظاہر نہ ہو. انسان کے جسم میں بھی مقعد یعنی پاخانے کے نکلنے کی جگہ چھپی ہوئی ہے رانوں نے اسے چھپا رکھا ہے.

*کل دانتوں کے بارے میں عجیب نکات بیان کرونگا ان شاء اللہ*

 

💡💡عزاخانے سجائے رکھو💡💡

💡💡دماغ کی بتی جلائے رکھو💡💡


ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.

*+989199714873*

*_arezuyeaab.blogfa.com_*

💡💡💡💡💡💡💡💡💡

توحید مفضل قسط 6 (سر کو سخت کیوں بنایا)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ


💡💡 دماغ کی بتی جلاؤ💡💡
👂🏾👂🏾 دھیان سے 👂🏾👂🏾
*توحید مفضل (منسوب بہ امام جعفر علیہ سلام) کی بات سنو...*

قسط 6⃣

🤔🤔 سر کو اتنا سخت کیوں بنایا؟🤔🤔

انسان کے سر کو اگر کھولا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ اسے کتنی تہوں کی مدد سے بنایا گیا ہے. اس کے اندر مغز رکھا گیاہے.
انسان کا مغز (جو پورے جسم کو کنٹرول کرتا ہے) بہت نازک ہے اس کیلئے انسان کے سر کو سخت کھوپڑی سے بنایا گیا ہے. یہ سخت کھوپڑی اس لیئے ہے کہ چوٹ لگنے کی صورت میں مغز پر اثر نہ ہو. پھر اس کھوپڑی پر *بال* اگائے تاکہ سردی و گرمی کا اثر مغز تک نہ پہنچے.

💡💡💡 *بتی نکتہ*💡💡💡


ہم سمجھتے ہیں کہ کھوپڑی کی ایک ہی ھڈی ہے لیکن ایسا نہیں انسان کی کھوپڑی ۲۲ الگ ھڈیوں سے بنی ہے جو ایک دوسرے کے ساتھ مضبوطی سے جڑی ہوئی ہیں.
کھوپڑی کو دیکھیں تو اس میں سوراخ نظر آتے ہیں یہ مختلف رگوں کے گذرنے کیلئے ہیں.

*یہ بہترین نظام بنانے والا کریم رب ہے.... اسے یاد کریں نماز پڑھیں*


💡💡عزاخانے سجائے رکھو💡💡

💡💡دماغ کی بتی جلائے رکھو💡💡

 

ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.

*+989199714873*

*_arezuyeaab.blogfa.com_*

💡💡💡💡💡💡💡💡💡

توحید مفضل قسط ۵ (حواس کیوں بنائے)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ


💡💡 دماغ کی بتی جلاؤ💡💡
👂🏾👂🏾 دھیان سے👂🏾👂🏾
*توحید مفضل (منسوب بہ امام جعفر علیہ سلام) کی بات سنو...*

قسط 5⃣

🤔🤔 حواس کیوں بنائے؟

 

آنکھ کی جسم میں جگہ پر غور کریں کیسے اسے اوپر کی طرف قرار دیا تاکہ آنکھ ایک روشن مینار کی طرح ھر چیز کو اوپر سے دیکھ سکے (آنکھیں ٹانگوں کی جگہ ہوتیں تو مشکل ہوجاتی)

اور اگر اللہ (ج) صرف رنگ بنادیتا آنکھ نہ بناتا تو رنگوں کا بنانا ایک فضول کام کہلاتا یا پھر آنکھ ہوتی اور رنگ نہ ہوتے تو آنکھ کا بنانا ایک فضول کام کہلاتا.. (اللہ ج فضول کام نہیں کرتا)

اسی طرح اگر خوبصوت آوازیں ہوتیں اور کان نہ ہوتے تو آوازوں کا بنانا ایک فضول کام کہلاتا. اور کان ہوتے آوازیں نہ ہوتیں تو کان کا بنانا ایک فضول کام کہلاتا.
اچھا اگر روشنی نہ ہوتی تو رنگ نظر نہ آتے اور اگر ہوا (میڈیم) نہ ہوتی تو آوازیں کان تک نہ پہنچتیں (کیونکہ آواز کی لہروں کو ایک جگہ دوسری جگہ منقتل ہونے کیلئے میڈیم عرف وسیلہ درکار ہوتا ہے)
یعنی حواس بنائے اور ان کے مددگار وسائل بھی بنائے.


💡💡 بتی نکتہ💡💡

(اہم بات! سائنس کہتی ہے کہ سورج میں دو گیسز ایک دوسرے کا ساتھ مل کر آگ جلاتے ہیں، جس کی وجہ سے سورج ہمیں روشن نظر آتا ہے. *یاد رہے یہ گیسیں جب ایک دوسرے ملتی ہیں تو اتنا شور ہوتا ہے کہ وہ آپ کے کان پھاڑ سکتا ہے*.

😳 سچی؟؟

تو یہ شور ہمیں کیوں سنائی نہیں دیتا روشنی تو آتی ہے شور کیوں نہیں آتا زمین تک؟ 🤔

ہم نے پہلے عرض کیا کہ روشنی کی لہروں کو سفر کرنے کیلئے *وسیلہ* (میڈیم) درکار نہیں ہوتا جب کہ آواز کی لہروں کو سفر کرنے کیلئے *وسیلے* کی ضرورت ہوتی ہے. سو چونکہ *سورج اور زمین کے درمیاں ھوا موجود نہیں* اس لیئے وہ آواز (شور) ہمارے پاس نہیں پہنچتا ہم سکون سے رہتے ہیں. جب کہ روشنی کو کسی وسیلے کی ضرورت نہیں ہوتی سو وہ زمین پر پہنچ جاتی ہے اور ہم سکون سے جیتے ہیں.
یعنی یہ روشنی کی لہر کو وسیلے کا محتاج نہ بنانا اور آواز کی لہر کو وسیلے کا محتاج بنانے میں بھی *اللہ جل جلالہ* کی حکمت نمایاں ہے )


( *اگر باتیں دل پہ لگی ہیں تو* 🙏🏽 *خدا کا واسطہ نماز کی پابندی کرنا*)

💡💡عزاخانے سجائے رکھو💡💡

💡💡دماغ کی بتی جلائے رکھو💡💡

 

ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.

*+989199714873*

*_arezuyeaab.blogfa.com_*

💡💡💡💡💡💡💡💡💡

توحید مفضل قسط ۴  (ماں کا دودہ)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ


💡💡 *دماغ کی بتی جلاؤ*💡💡
👂🏾👂🏾 دھیان سے👂🏾👂🏾
*توحید مفضل (منسوب بہ امام جعفر علیہ سلام) کی بات سنو...*

قسط 4⃣

🤔🤔 ماں کا دودہ ہی کیوں ؟🤔

غور کریں آخر ماں کا دودہ ہی کیوں بچے کی غذا بنی؟

اس لیئے کہ جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو اس کے دانت نہیں ہوتے (اور رگیں بھی ابھی بہت نازک ہوتی ہیں) اس لیئے اس کے بس کی بات نہیں کہ وہ سخت غذا چبا سکے یا نگل سکے. اس لیئے ایسا نظام رکھا گیا کہ جو بچہ آرہا ہے اس کیلئے اس کی مناسبت سے غذا کا انتظام اللہ (ج) پہلے ہی کر دیتا ہے.


*اچھا ایک مخصوص مدت کیلئے ہی ماں کا دودہ کیوں؟*

اس لیئے کہ اگر ساری زندگی ماں کا دودہ پیتا رہے گا تو طاقتور نہیں بن سکے گا. اس کے جسم کیلئے بہت ساری دوسری چیزوں کی بھی ضرورت ہوتی ہے

اس کے علاوہ اگر ایک بچہ ساری زندگی ماں کے دودہ کا محتاج ہوتا تو ماں ایک ہی بچے کی غذا دینے میں مشغول رہتی باقی بچوں کی تربیت و غذا کا انتظام نہ کر پاتی.


( *اگر باتیں دل پہ لگی ہیں تو* 🙏🏽 *خدا کا واسطہ نماز کی پابندی کرنا*)

💡💡عزاخانے سجائے رکھو💡💡

💡💡دماغ کی بتی جلائے رکھو💡💡

 

ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.

*+989199714873*

*_arezuyeaab.blogfa.com_*

💡💡💡💡💡💡💡💡💡

توحید مفضل قسط ۳

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ


💡💡 دماغ کی بتی جلاؤ💡💡
👂🏾👂🏾 دھیان سے👂🏾👂🏾
توحید مفضل (منسوب بہ امام جعفر علیہ سلام) کی بات سنو...

قسط 3⃣

🤔🤔 اعضاء کے جوڑے کیوں، ہاتھ ایک ہوتا کیا کافی نہ تھا؟

🤔🤔

انسانی جسم پر غور کریں ھر عضو دوسرے عضو کے مطابق بڑھتا ہے (یعنی ایسا نہیں کہ ٹانگیں تیزی سے بڑی ہوتی جائیں اور ھاتھ آھستہ آھستہ بڑے ہوں)
ھر عضو جس نسبت سے پیدائش کے وقت تھا اسی نسبت سے بڑھتا ہے.
انسان اس طرح خلق کیا گیا ہے کہ صحیح طریقے سے کھڑا ہو سکے، بیٹھ سکے انسان کے کھڑے ہونے پر غور کریں اگر یہ جانوروں کی طرح چوپایہ ہوتا اور زمین پر جانور کی طرح چلتا تو وہ کوئی کام نہ کر پاتا جو اس وقت کر پاتا ہے.

 

🤔 دوہاتھ کیوں؟

 

انسان کا اگر ایک ہاتھ ہوتا تو وہ بہت سے کام انجام دینے سے قاصر رہتا. ترکھان (بڑھئی/کارپینٹر) اور معمار ہی کی مثال لے لیں ان کا ایک ہاتھ فلج ہوجاتا ہے تو یہ بیچارے گھر بیٹھ جاتے ہیں کسی کام کے نہیں رہتے.

( *اگر باتیں دل پہ لگی ہیں تو* 🙏🏽 *خدا کا واسطہ نماز کی پابندی کرنا*)

💡💡عزاخانے سجائے رکھو💡💡

💡💡دماغ کی بتی جلائے رکھو💡💡

 

ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.

*+989199714873*

*_arezuyeaab.blogfa.com_*

💡💡💡💡💡💡💡💡💡