دماغ کی بتی جلاؤ قسط 13
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ
💡💡دماغ کی بتی جلاؤ💡💡
(قسط 13 )
جعلی مصائب والی تاریخی کتب کا تعارف...
📙کتاب: منتخب طریحی یا کتاب الفخری
تالیف:فخر الدین طریحی نجفی (979 تا 1085 ھ ق)
یہ کتاب جو فخر الدین طریحی سے منسوب کی جاتی ہے مجلس پڑھنے والا ذاکروں اور نوحہ خوانوں کیلئے لکھی گئی ہے تاکہ وہ عوام کو زیادہ سے زیادہ رلا سکیں. *منتخب طریحی* کو نہ تاریخ یا مقتل کی کتاب کہا جا سکتا ہے نہ ہی حدیث یا روایت کی کتاب! بس ایک مرثیوں اور مجلس کہ کتاب ہے جسے نثر و نظم کی شکل میں جمع کیا گیا ہے. یہ کشکول کی مانند کتاب بغیر کسی تحقیق کے لکھی گئی اور بہت سے تاریخ کے محققین جیسے آقای بزرگ تھرانی نے الذریعہ میں، ثقہ الاسلام تبریزی نے مرآت الکتب میں، محدث قمی نے منتھی الامال میں، محدث نوری نے لولوو مرجان میں، مرزا محمد ارباب نے اربعین حسینیہ میں، اس پر سخت تنقید کی ہے اور لکھا ہے کہ جعلی روایات سے بھرپور کتاب ہے.
💡💡بتی افسوس💡💡
خوب رلانے کے چکر میں بہت سے مقتل نویسوں نے جب کربلا کے بارے میں لکھنا چاہا تو اس نوحوں و ذاکری والی کتاب سے بھی بہت سی روایات نقل کی، جس سے یہ ہوا کہ اس میں موجود جعلی روایات ہماری مجالس میں عام ہو گئیں.
📣📢 کل اس کتاب کی چند جعلی روایات نمونے کے طور پر پیش کی جاویں گی. ان شاء اللہ
💎💎💎 عزاداری💎💎💎
آیت اللہ امینی (صاحب الغدیر) کے سامنے جب مصائب پڑھے جاتے تو ان کی کیفیت عجیب ہو جاتی ایسا جیسے کربلا میں جو کچھ ہوا ان کے سامنے ہو رہا ہے.
💡💡عزاخانے سجائے رکھو💡💡
💡💡دماغ کی بتی جلائے رکھو💡💡
ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.
*_arezuyeaab.blogfa.com_*
💡💡💡💡💡💡💡💡💡
یہ ایک اردو اسلامی ویب بلاگ ہے، جس کا مقصد نشر معارف اسلامی و معارف اہل بیت علیہم السلام ہے.