💡💡💡دماغ کی بتی جلاؤ💡💡💡 (حدیث کی کتب)

💡💡💡دماغ کی بتی جلاؤ💡💡💡
(حدیث کی کتب)
اب شیعوں کیلئے وقت آگیا جس میں جھگڑا فتووں پر نھیں کتابوں پر ھوگا. شیعه ذخیره حدیث کو دشمن اس طرح استعمال کرے گا که سوچ هے هماری. دشمن باطل نظریه بیجھتا هے تو اس کے ساتھ لٹریچر بھی بھیجتا هے. دشمن کے بنائے خطیب اب جو احادیث و روایات نکال کر همارے سامنے پیش کریں گے هم دنگ ره جائیں گے. مت سمجھئے گا که یه احادیث کتب میں موجود نهیں ھوں گی... بلکل ھوں گی. عام بنده بوکھلا جائے گا که بھئی دیکھو مولانا صاحب تو کتاب دکھا رهے هیں اور فلاں مجتھد کا فتوا تو اس کے بلکل برعکس هے. اب هم مجتھد کی کیوں مانیں قول معصوم پے کیوں نه عمل کریں.
یه کئی لوگوں کے عقائد کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں گے. میں کیا کهوں یه قوم تو اس خطیب کی هی سنے گی, پیسے بھی دیگی, میں صرف عاقل لوگوں کو خبردار کر رها هوں که کسی حدیث و روایت کا کسی کتاب میں هونا اس کی صداقت کی دلیل نهیں.
مثال کے طور پر بحارالانوار جس کی 110 جلدیں هیں اور اس کی جمع آوری کرنے والے علامه مجلسی نے کتاب کے مقدمے میں لکھ دیا که میں نے روایات و احادیث محفوظ کرنے کی خاطر سب کی سب اٹھا کر بحار الانوار میں ڈال دی, لازمی نهیں که اس میں ساری کی ساری مستند هوں, یه کام میرے بعد آنے والوں کا هے که ان میں سے صحیح والی روایات لے لیں باقی چھوڑ دیں.
لیکن بھائی لوگ جو اب منبروں پر قبضه کرنے آ رهے هیں وه ان روایات سے خوب استفاده کریں گے. سو دماغ کی بتی جلائے رکھنی هے.
💡💡عزاخانے سجائے رکھو💡💡
💡💡دماغ کی بتی جلائے رکھو💡💡
ملتمس دعا: محمد زکی حیدری.
www.fb.com/arezuyeaab
💡💡💡💡💡💡💡💡💡
یہ ایک اردو اسلامی ویب بلاگ ہے، جس کا مقصد نشر معارف اسلامی و معارف اہل بیت علیہم السلام ہے.