بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ


💡💡 *دماغ کی بتی جلاؤ*💡💡
👂🏾👂🏾 *دھیان سے* 👂🏾👂🏾
*توحید مفضل (منسوب بہ امام جعفر علیہ سلام) کی بات سنو...*

قسط 🔟

🤔🤔 بالوں اور ناخن پہ غور کرو🤔🤔

بالوں اور ناخن پہ غور کریں یہ لمبے ہوتے ہیں اس لیئے انہیں وقفے وقفے سے کاٹنے کی ضرورت ہوتی ہے اس لیئے انہیں مردہ و بے حس بنایا تا کہ جب کاٹے جائیں تو درد نہ ہو.

کیوں بالوں اور ناخنوں کو اس طرح بنایا گیا کہ یہ بار بار بڑھتے رہیں اور انسان انہیں کاٹتا رہے؟
ناخن اور بالوں کے بڑھنے سے جسم سے نقصاندہ اجزاء خارج ہوجاتے ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ *جسم کے بالوں کو صاف کرنے کی تاکید کی گئی ہے* تاکہ بال جلدی بڑھیں اور اسی طرح ناخن بھی، تاکہ بیماری و درد کے جراثیم جسم سے خارج ہوجائیں.

کیا ہوتا اگر ناخن و بال نہ کاٹے جاتے؟
اگر نہ کاٹے جائیں تو ان کا سائز بڑا ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے ان کے بڑھنے کا عمل سست ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں وہ نقصاندہ مادہ جسم میں ہی رہ جاتا ہے اور انسان کی بیماری کا سبب بنتا ہے

اللہ (ج) نے ایک مصلحت کے تحت کچھ اعضاء پر بال نہ اگائے. آنکھ پر بال ہوتے تو انسان دیکھ ہی نہ پاتا، زبان پر بال ہوتے تو وہ کھا بھی نہ پاتا. ہتھیلی پہ اگر بال ہوتے تو انسان چیزوں کو چھو کر ان کا اندازہ لگانے سے قاصر رہتا.

 

💡💡💡 *بتی سوال*💡💡💡

 

آپ نے فرمایا بدن کے بال صاف کرنے کی تاکید ہے لیکن ہم *بچپن سے سنتے آرہے ہیں* کہ مرد کو بال صاف نہیں کرنے چاہیئیں یہ مرد کی زینت و مردانگی کی نشانی ہے تو یہ کیسے کیا آپ نے؟


بھائی میں نے نہیں کہا امام جعفر صادق (ع) سے منسوب کتاب کہہ رہی ہے. اس کے علاوہ عرض خدمت ہے کہ طب اسلامی میں ایک پاؤڈر ملتا ہے جسے فارسی میں نورہ یا واجبی کہتے ہیں اس کا خمیر بنا کر بدن کے بال صاف کرنے کی تاکید کی گئی ہے. احادیث و روایت اہلبیت (ع) بھری ہوئی ہیں، یہ رسول (ص) و آئمہ (ع) کی سنت ہے. اس پر میں بہت جلد لکھوں گا. میں تو شروع سے اپنے بدن کے بال صاف کرتا آ رہا ہوں حالانکہ مجھے بعض نے سرزنش بھی کی لیکن مجھے یہ کام اچھا لگتا تھا. بعد میں حوزے کے ایک طب اسلامی کے استاد نے مجھے پاؤڈر لکھ دیا اور اس کے فوائد کے متعلق روایات بھی بتائیں.


💡💡عزاخانے سجائے رکھو💡💡

💡💡دماغ کی بتی جلائے رکھو💡💡

 

ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.

*+989199714873*

*_arezuyeaab.blogfa.com_*

💡💡💡💡💡💡💡💡💡