✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳

 

اہل آسمان کو کیا چمکتا دکھائی دیتا ہے؟


رسول اکرم(صلی الله علیه وآله وسلم) نے فرمایا کہ خداوند متعال نے حدیث قدسی میں فرمایا ہے: زمین پر میرے گھر *مساجد* ہیں جو اھل آسمان کیلئے تاروں کی مانند چمکتی ہیں، ایسے ہی جیسے زمین والوں کیلئے آسمان کے تارے چمکتے ہیں.
بھلا ہو ان کا جنہوں *مسجد* کو اپنے گھر کی طرح سمجھا. بھلا ہو اس بندے کا جو اپنے گھر میں وضو کرتا ہے. اور پھر میری زیارت کو آتا ہے! یاد رکھو کہ زیارت کیئے جانے والے پر لازم ہے کہ اپنے زائر کی عزت کرے اور اس پر احسان کرے.
جو لوگ رات کی تاریکی میں *مسجد* کی طرف جاتے ہیں انہیں قیامت کے دن چمکتے نور کی بشارت دے دو


[وسائل الشیعه، ج1، ص268]

✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳✳