توحید مفضل قسط 12
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ
💡💡 *دماغ کی بتی جلاؤ*💡💡
👂🏾👂🏾 *دھیان سے* 👂🏾👂🏾
*توحید مفضل (منسوب بہ امام جعفر علیہ سلام) کی بات سنو...*
قسط 12
🤔🤔 کھانا، پینا، سونا🤔🤔
کھانے، پینے، اور سونے پہ غور کریں، کس طرح اللہ (ج) نے ہمارے اندر ھر ایک کی ضرورت پیدا کی، یہ ضرورت عام ضروریات سے مختلف ہے کیونکہ اسے اللہ (ج) اس طرح بنایا کہ آپ مجبور ہوں.
کھانے کیلئے بھوک کی کیفیت بنا کر آپکو مجبور کیا، بھوک محرک ہے آپ کو مجبور کرتی ہے کہ آپ کھانا کھائیں اگر یہ محرک نہ ہوتا تو انسان کھانا کھانے کی طرف دھیان نہ دیتا جیسے بقیہ ضروریات جسمانی کی طرف دھیان نہیں دیتا. اگر انسان کھانا نہ کھاتا تو جسم ضعیف ہوجاتا اور جلد مر جاتا.
اسی طرح پیاس کو پانی پینے کیلئے محرک بنایا. اگر پیاس نہ ہوتی تو انسان پانی پینے میں غفلت کرتا.
اسی طرح نیند ایک محرک ہے سونے کیلئے، اگر انسان نہ سوتا تو اس کے بدن و حواس کو طاقت نہ ملتی، سو اللہ (ج) نے تھکن و نیند آنے کی کیفیت پیدا کی تاکہ انسان سونے پہ مجبور ہو وگرنہ انسان نہ سوتا اور اپنی زندگی کے کاموں میں مگن رہتا.
تو دیکھ لیں اللہ (ج) نے انسانی جسم کی اہم ضروریات پوری کرنے کیلئے محرکات کا ایک نظام بھی بنایا ہے تا کہ انسان مجبور ہو کر یہ کام کرے....
💡💡 *سوچیں*💡💡
کتنا خیال ہے اس کریم رب کو ہمارا... اور ہمیں اس کا کتنا خیال ہے؟
کتنی فرمانبرداری کرتے ہیں ہم اس کی؟
*تقریبا سات سؤ بار کہہ چکا قرآن میں کہ نماز نماز نماز لیکن ہم سے ۱۰ منٹ کی نماز بھی نہیں پڑھی جاتی*.
ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.
*+989199714873*
*_arezuyeaab.blogfa.com_*
💡💡💡💡💡💡💡💡💡