توحید مفضل قسط ۱۹
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ
💡💡 *دماغ کی بتی جلاؤ*💡💡
👂🏾👂🏾 *دھیان سے* 👂🏾👂🏾
*توحید مفضل (منسوب بہ امام جعفر علیہ سلام) کی بات سنو...*
قسط 19⃣
🤔🤔 سب کچھ بنا بنایا کیوں نہ دیا🤔🤔
*اللہ (ج)* نے ساری نعمات انسان کو اس طرح دیں کہ وہ خود بھی ہاتھ پیر مار کر ان سے فائدہ حاصل کرے. اناج بنایا روٹی نہیں. تاکہ انسان خود گندم کو پیس کر اس سے روٹی بنائے.
پشم و دھاگہ بنایا لیکن کپڑے نہیں، تاکہ انسان خود کام کر کے اس سے کپڑے بنائے.
درخت بنائے لیکن ذمہ داری بھی ڈال دی کہ اسے وقت پر پانی دے اور پھل حاصل کرے.
جڑی بوٹیوں میں شفا رکھی مگر دوائی بنی بنائی نہیں بھیجی تاکہ انسان خود مختلف جڑی بوٹیاں جمع کر کے ایک دوسرے سے ملائے اور دوائی بنائے.
غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر ہر چیز بنی بنائی آتی تو انسان کو کوئی کام نہ ہوتا وہ گھر بیٹھ بیٹھ کر اکتا جاتا.
اس کے علاوہ اگر انسان کام نہ کرتا اور فارغ گھر بیٹھا ہوتا تو ضرور ایسے کام کرتا جس سے فساد ہو. کیونکہ جو انسان محنت و مشقت کے بغیر بچپن سے ہی پرسکون اور عیاشی سے زندگی گذارتے ہیں وہی لوگ گناہ و فساد کی طرف زیادہ جاتے ہیں.
(اس کے علاوہ بعض جسمانی بیماریوں میں بھی مبتلا ہوجاتا)
💡💡 *بتی نکتہ*💡💡
جو کام آئمہ (ع) کی زندگی میں زیادہ نظر آئے وہ کریں. خطیب و ذاکر دین کو زیادہ نہیں سمجھے جتنا آئمہ (ع) نے سمجھا ہے.
*آئمہ (ع) کی پیشانی پہ سجدوں کے نشان اور پشت پر بوریوں کے نشان تھے... دن میں عبادت رات میں روٹی کی بوریاں اٹھا اٹھا کر مسکینوں کو کھانا کھلاتے تھے.*
*کہاں ہیں ہم؟؟؟*
ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری.
*+989199714873*
*_arezuyeaab.blogfa.com_*
💡💡💡💡💡💡💡💡💡
یہ ایک اردو اسلامی ویب بلاگ ہے، جس کا مقصد نشر معارف اسلامی و معارف اہل بیت علیہم السلام ہے.