💡💡دماغ کی بتی جلاؤ💡💡

(قسط 6)

 

جھوٹے مصائب والی تاریخی کتب کا تعارف... 
(حصه دوم)

🔪کتاب:اسرار الشہادۃ
💂تالیف:فاضل دربندی

 

👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋

فاضل دربندی کے جعلی مصائب 

👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋

 

 

🌷 عاشور کا دن بھتر 72 گھنٹے کا تھا

دربندی صاحب نے جگ ھنسائی و دشمن کو عاشوره پر طنز و تضحیق کرنے کا ایک اور موقعه فراھم کرتے لکھا هے که کربلا میں روز عاشور کوئی عام دن نھیں تھا. (عزادارو!!! سن رهے هو نا عاشور کوئی عام دن نه تھا, ذاکری انداز ذھن میں رھے... پووورے بھتر گھنٹے کا تھا اور 72 گھنٹے ظلم ....)
کیا یه عاشور کے ساتھ مزاق نھیں؟

🌷 امام حسین (ع) نے 3,30,000 یزیدی سپاھی مارے . عباس (ع) نے 25 ھزار (زخمی الگ)

جناب! تین لاکھ تیس ھزار!!! یه تو عام حالت میں ممکن هی نھیں بھائی! بولے صاحب اعجاز امامت هے!!! امام (ع) معجزے دکھاتے هیں کچھ بھی کر سکتے هیں. اچھا اگر اعجاز استعمال کرنا ھی تھا تو اعجاز پوری فوج یزید کے خاتمے کا سبب بنتی. امام (ع) نے اگر اپنی کرامت کی, معجزے کی طاقت استعمال کی تو 3,30,000 سپاھی مارنے تک هی کیوں محدود رھی وه تو انگلی سے اشاره کرتے ان کی صفیں بکھیر کر رکھ دیتے. چادریں بچانا اھم نھیں تھا معجزے سے بچا لیتے.
بھائی امام (ع) معجزه بیشک کر سکتے تھے مگر انھوں نے اپنی معجزانا صلاحیتیں استعمال نھیں کیں, عاشور عام انسان کو مقاومت و غیرت و عزت و سرفرازی و سرفروشی .. سکھانے کی عظیم درسگاه هے, اس میں ھدایت دینے کا وهی طریقه استعمال هوا جو عام انسان کے اختیار میں تھا.
آپ کهه دو امام (ع) نے اعجاز استعمال کیا تو عام بنده کهے گا بھئی عاشور سے همارا کیا لینا یه تو معجزه نماء انسانوں کی کهانی هے, کهاں هم عام انسان اور کهاں عاشوره!
یه! بس جب یه کهه دیا یعنی خود کو عاشوره سے جدا کردیا اور دشمن یهی چاھتا هے که همارے اور عاشوره کے درمیان جدائی هو.

 

📢 آگے آگے دیکھئے
🌷 امام (ع) کا کسی بادشاه کی طرح مدینه چھوڑنا.
🌷 مولا عباس (ع) کی اھانت

💡💡عزاخانے سجائے رکھو💡💡

💡💡دماغ کی بتی جلائے رکھو💡💡

 

ملتمس دعا: محمد زکی حیدری.

www.fb.com/arezuyeaab 
💡💡💡💡💡💡💡💡