جوش کے ناخن ھوش کے ناخن !

تحریر: محمد زکی حیدری

 

جب مسند خلافت پر ابوبکر کو بٹھایا گیا تو ابو سفیان علی (ع) کے پاس أیا که علی (ع) میں جانتا هوں که خلافت تمهارا حق هے میری تلوار تمهارے ساتھ هے چلو اٹھو قیام کرو.... علی (ع) نے ھوش کے ناخن لئے, خاموش رهے سفیان کی سازش کو خاموشی سے کچلا, نتیجه اتحاد و وحدت و امن و آشتی.. یه علی (ع) هے... اس طرف طلحه و زبیر آتے هیں ام المومنین کے پاس که بیبی عثمان کے قتل پر هم نوحه کناں هیں علی (ع) کچھ نهیں کر رهے, اٹھیں قصاص عثمان کیلئے قیام کریں , هماری تلواریں آپ کے ساتھ هیں. ام المومنین نے "جوش کے ناخن لیئے" مان گئیں, جمل آئیں اور نتیجه خانه جنگی ...

 آج دشمن نے قمعه زنی کا شوشه چھوڑا هے بزرگ مجتھد نے جوش میں آکر اگر کهه دیا که خوب کرو, تو انداز بیان سے هی اندازه لگا لیں روتے جا رهے هیں, ان کی عمر کا اندازه کریں. معصوم نهیں هیں ... بخدا جوش میں تھے ورنه کبھی نه کهتے که پنجاب میں سوسال قبل صرف تین شیعه اور اب آدھا پاکستان شیعه ... بھائی انهیں اس بات پر غصه تھا که کچھ لوگوں نے غلط فتوی ان کے نام منسوب کیا, وه بار بار ان کی شکایت کر رهے هیں اور یه بھی کهه رهے هیں که میں زھرا (س) شکایت لگاؤں گا. 

 یار جب آپ کو کوئی کهے که آپ نے فلاں چیز سے منع کیا هے جب که آپ نے منع نه کیا هو تو ظاھر هے آپ زور دے دے کر کهیں گے که نهیں میں نے منع نهیں کیا, کرو کرو خوب کرو منع نهیں منع نهیں! همارے باپ کی عمر کے هیں ... یار کیا هوگیا هے هم لوگوں کو ھوش کیوں گنوا دیا هم نے! اتنی بڑی بات نهیں هے که بھڑک اٹھے هیں ھر ایرا غیرا قلم اٹھا که مجتھد پر تنقید کرنے بیٹھ گیا ...همارے والدین مثال ابو گھر میں کوئی ایسی بات کردیں جو همیں ھضم نه هو تو کیا هم یهی طریقه اپنائیں گے اور اسے گھر کا دشمن کهیں گے??? باپ کی گستاخی نهیں قبول , مرجع پوری قوم کا باپ هے, کئی اس سے مستفید هوئے هیں, اس پر اعتراض کرتے هیں, اس سے پهلے اپنے گریبان میں دیکھیں که أپ نے کیا کیا اور کیا کر رهے هیں...

 اور میں رھبر معظم میرے سید علی خامنه ای (زید عزه) کا مقلد هوں ان کے غلاموں کا غلام هوں. عرض کرتا هوں که آپ سے کتنوں نے رھبر کے آفس سے رابطه کر کے اس مسئلے پر ان کی رائے لی هے ???  جب رھبرمعظم مخالفت کریں یا جواب طلب کریں تو آپ اور هم بھی کریں... رھبر هم سے زیاده جانتے هیں جو تنقیدی سوالات بشیر صاحب سے کیئے جا رهے هیں کیا وه رھبر خود یا اس کے دنیا بھر میں موجود وکلاء نهیں کرسکتے؟ کر سکتے هیں اس کے باوجود نهیں کر رهے تو همیں کیوں فکر لاحق هو گئی هے.

خدا را علی (ع) کی سنت پر چلتے هوئے ھوش کے ناخن لیں  ام المومنین کی سنت پر چل کر جوش کے ناخن نه لیں!

 

www.fb.com/arezuyeaab