شکریہ حافظ صاحب!

 

تحریر: محمد زکی حیدری

 

کل میں نے فیسبوک پر دیکھا کہ آیت اللہ حافظ بشیر نجفی صاحب کو کسی نے رہبر، ولی فقیہ، مرجع تقلید وغیرہ کے القاب سے نواز رکھا ہے اور نیچے کمنٹس میں کچھ لوگ رہبر معظم سید علی خامنہ ای کو برا بھلا کہہ رہے ہیں ـ ـ ـ عجب!!!

پہلے مجھے خوشی ہوئی پھر افسوس! خوشی اس لئے کے بیچارہ دشمن انقلاب و اسلام و ولایت فقیہ کتنی جتیاں گھس رہا ہے کہ انقلاب سے لوگوں کو متنفر کرے لیکن انقلاب کی روشنی عراق، شام، بحرین، یمن، لبنان، نائجیریہ سے ہوتی ہوئی آذربائیجان و روس میں داخل ہونے لگی ہے. ملنگیوں کی کوششیں ناکام ہو رہی ہے... خوشی!

افسوس اس لئے ہوا کہ میں حافظ بشیر صاحب قبلہ کو اب تک غلط سمجھ رہا تھا، لیکن جب غور کیا تو معلوم ہوا کہ انہوں نے تو اسلام و انقلاب و اجتہاد و مرجعیت و ولایت فقیہ و رھبری پر بہت بڑا احسان کیا ہے سو میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں.

شکریہ آیت اللہ قبلہ حافظ بشیر صاحب کہ کل جو لوگ عمامے والوں کو برا بھلا کہتے تھے آج ان کی زبان پر ایک مجتہد یعنی آپ کے قصیدے ہیں.

شکریہ حافظ صاحب کہ کل جو اجتہاد کو غلط سمجھتے تھے آپ نے انہیں تقلید کرنا سکھا دی. اور وہ خود کو آپ کا مقلد کہلواتے ہیں.

شکریہ میرے عزیز بزرگوار کہ کل جو لوگ ولایت فقیہ کو اسلام کا حصہ نہیں سمجھتے تھے, اسے راہ آئمہ (ع) سے انحراف سمجھتے تھے وہ لوگ آج آپ کو ولی فقیہ بنا بیٹھے ہیں.

شکریہ مرجع عالی القدر کہ آپ کی وجہ سے وہ لوگ جو رہبر و رہبریت کو گمراہی سمجھتے تھے آج آپ کو رہبر معظم مانتے ہیں.

شکریہ قبلہ کہ ان کے اصل چہرے آپ نے عوام کے سامنے پیش کئے کہ ان کے عقیدے کیا ہیں، ایک دن ایک عقیدہ دوسرے دن دوسرا..

ان کو پاس بلا کر قریب سے ان کے چہروں پہ لعنت دینے کے عظیم کام کا اجر آپ کو اللہ (ج) دیں گے.

کچھ "حد سے زیادہ انقلابی" (over inqilabi) دوست سمجھتے ہیں کہ آپ بھی (نعوذ باللہ) کوئی برطانوی ایجنٹ ہیں لیکن اگر وہ لوگ غور کریں تو سمجھیں گے کہ جس طرح آپ نے اجتہاد، تقلید، ولایت فقیہ و رہبری کا لوہا دشمن کے آگے منوایا اور ان کے عقائد کے گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے کو ثابت کیا ہے ایسا آج تک کسی نے نہیں کیا...

بس ان شاء اللہ ایک دن یہ ملنگی "خوش فہمی" اور کچھ زیادہ ہی انقلابی (over inqilabi) دوست "غلط فہمی" کی اپنی عادت کو بدلیں گے اور چیزوں کو ان کی عین حقیقت اور مثبت انداز میں دیکھنے کی کوشش کریں گے. اور کہیں گے " شکریہ حافظ صاحب!"


www.fb.com/arezuyeaab