مرحوم آیت اللہ گلپایگانی کا جالب قصہ...!!!

همارے استاد نے بتایا مرحوم آیت الله گل پایگانی کو مدتوں بعد اس کے ساتھ پڑھنے والا ایک دوست ملا, بولا "آه واه واه رے قسمت دیکھو تم کهاں پهنچ گئے, مجتھد بن گئے اور میں تمهارے ساتھ ره کر بھی بدنصیب رها پته نهیں کیوں."
آقای مرحوم نے اس سے فرمایا " یاد کرو هم ایک استاد کے یهاں پڑھنے جایا کرتے تھے."
بولا "ھاں یاد هے."
فرمایا "یاد کرو که راستے میں کھیت آیا کرتا تھا اور تم کھیت کے اندر سے (شارٹ کٹ) لگا کر مجھ سے پهلے پهنچ جاتے اور میں کھیت میں داخل هونے کی بجائے اس کے گرد کا چکر لگا کر پهر پهنچا کرتا تھا."
بولا "ھاں یاد هے."
آپ نے فرمایا بس یهی میرے مجتھد بننے اور تیرے نه بننے کی وجه هے که میں عوام الناس کی ملکیت کو نقصان نھیں پهنچایا کرتا تھا."
.
مرجع عالی القدر مرحوم آقای گلپایگانی کی روح کیلئے ایک فاتحه کی التماس هے.

ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری