غیر سید کی اولاد سید کہلا سکتے ہے؟
اگر والدہ سید ہو اور والد غیر سید تو کیا اولاد سید کہلوا سکتی ہے .
👤نام: وسیم عباس
🔸شہر: ملتان
🍁 گروپ نمبر 3
🔹موضوع : سید
🌔 تاریخ : 04-12-2016
🍀 جواب :
اكثر فقہاء كرام قائل ہيں كہ اگر ماں سيد ہو اور باپ غير سيد تو اس كى اولاد سيد كہلائے گى ليكن اس پر سادات سے متعلق فقہى احكام جارى نہيں ہوں گے كيونكہ وہ ان سادات كے ساتھ متخص ہيں جو باپ كى طرف سے سيد ہوں ۔ وہ سادات جو ماں كى طرف سے سيد كہلائيں ايران و عرب دنيا ميں ’’ ميرزا ‘‘ كے عنوان سے پہچانے جاتے ہيں ۔
✍ رھبر معظم :
آيت اللہ العظمى سيد على خامنہ اى كے نزديك جو سادات ماں كى طرف سے سيد ہيں وہ سيد اور رسول اللہ صلى اللہ عليہ وآلہ كى اولاد سے شمار ہوں گے ليكن سادات سے متعلق فقہى احكام ان پر لاگو نہيں ہوں گے ۔ سادات سے متعلق فقہى احكام ان سادات پر لاگو ہوتے ہيں جو باپ كى طرف سے سيد ہوں ۔
🔸حوالہ :
http://farsi.khamenei.ir/treatise-content?id=84
✍ آيت اللہ سيستانى :
آيت اللہ العظمى سيد سيستانى كے نزديك خمس لينے كے احكام ان سادات پر جارى ہوتے ہيں جو باپ كى طرف سے ہاشمى سيد ہوں ۔ جبكہ ماں كى جانب سے سيد پر يہ احكام لاگو نہيں ہوں گے ۔ توضيح المسائل ميں احتياطِ واجب لكھا گيا ہے كہ اس سيد كو خمس نہ ديا جائے جو ماں كى جانب سے سيد ہو۔
🔹بعض سوالات جوابات ميں تحرير ہے كہ آيت اللہ سيستانى قائل ہيں كہ جو ماں كى طرف سے سيد ہو وہ سيد كہلائے گا ليكن خمس لينے كے احكام اس سيد پر جارى ہوں گے جو باپ كى جانب سے سيد ہو ۔
🔸حوالہ :
http://www.sistani.org/arabic/book/23720/3624/
http://www.sistani.org/persian/book/50/75/
http://www.sistani.org/persian/book/50/75/
📚 نتيجہ :
جو شخص ماں كى جانب سے سيد ہو اور باپ كى جانب سے غير سيد وہ اكثر فقہاء جيسے امام خمينى ، رہبر معظم ، آيت اللہ بہجت ، آيت اللہ ناصر مكارم شيرازى ، آيت اللہ فاضل لنكرانى ، آيت اللہ سيستانى ، آيت اللہ صافى گلپائگانى ‘‘ كے نزديك سيد شمار ہوں گے ليكن ان پر سادات سے متعلق فقہى احكام لاگو نہيں ہوں گے كيونكہ وہ ان سادات كے ساتھ مختص ہيں جو باپ كى طرف سے سيد ہوں ۔
🔻جو شخص ماں كى جانب سے سيد ہو اور باپ كى جانب سے غير سيد ہو كيونكہ وہ سيد كہلاتا ہے اس ليے اس كے ليے وہ احترام ثابت ہے جو روايات ميں سادات كے ليے وارد ہوا ہے ۔ اس ليے ماں كى جانب سے سيد كا بھى ويسا ہى احترام كيا جائے گا جيسا باپ كى جانب سے سيد كا كيا جاتا ہے ۔
📡البر سوال و جواب ٹیلی گرام چینل جوائن کرنے کے لئے دیے گئے لنک پر کلک کیجئے-
http://tlgrm.me/albirrsawaljawab
🌻 البر علمی و فکری مرکز 🌻
یہ ایک اردو اسلامی ویب بلاگ ہے، جس کا مقصد نشر معارف اسلامی و معارف اہل بیت علیہم السلام ہے.