بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

👊🏽 جعفر جذباتی اور طاہر تبرائی کا مناظرہ 🗣


از قلم: الاحقر محمد زکی حیدری


جعفر جذباتی: یار طاہر! دیکھ سنی ہمارے بھائی ہیں سرعام تبرا و لعنت مت کیا کر، وہ بھی سنیوں کے گھر کے سامنے! اس سے نفرت پھیلتی ہے یار!

طاہر تبرائی: خامنہ ای مت بن تو! میں دن رات کرونگا تبرا، سرعام میں تو مزہ ہے اور سنی کبھی میرے بھائی نہیں ہو سکتے. میں سید زادہ ہوں، خلیفوں کو ماننے والا ان کی سنت پہ عمل کرنے والا اپنے باپ کی اولاد نہیں.

جعفر جذباتی: ہیں؟ پکا ؟

طاہر تبرائی: ہاں اس میں کوئی شک ہے کیا تجھے؟ سب حرامزادے ہیں.

جعفر جذباتی: دیکھ لے بیٹا بعد میں مکر مت جائیو، جو بھی خلیفوں کی سنت پہ ہے حرام زادہ ہے؟ پکا نا؟

طاہر تبرائی: ابے ہاں نا کہہ تو رہا ہوں! تو ڈرتا ہوگا مجھے ڈر نہیں لگتا عقیدہ بتاتے ہوئے.

جعفر جذباتی: چل بتا کس شیعہ امام نے نام لے لے کر سرعام تبرا کیا؟

طاہر تبرائی: ہیں...! کیا مطلب ...؟

جعفر جذباتی: بتا نا ایک امام کا نام بتا دے جس کی سنت ہو سرعام نام لے کر تبرا کرنا... ورنہ میں بتاتا ہوں کس کی سنت ہے. بتاؤں میں؟

*طاہر تبرائی*: یار دیکھ جذباتی تُو تو مولاناؤں کے ساتھ اٹھتا بیٹھتا ہے نا، تو تجھے تو میرے سے زیادہ علم ہے. تو ہی بتا دے.

*جعفر جذباتی*: بھائی سرعام نام لے کر تبرا کرنا معاویہ نے شروع کیا، معاویہ کی سنت ہے یہ، اس نے امام علی (ع) کا نام لے لے کر سرعام تبرا شروع کیا اور اس سنت کو بعد میں آنے والے اموی خلیفوں نے زندہ رکھا اور آج تم لوگ اس معاویہ کی سنت ادا کر رہے ہو.
اب تمہاری بات کہ جو خلیفوں کی سنت پہ ہے وہ حرامزادہ ہے تو بتا کون ہے معاویہ کی سنت پہ؟

*طاہر تبرائی*: تو ہوگا حرامزادہ!!! سالے دشمن اہلبیت (ع)! کن**ر کہیں کے!!! میری ماں کو گالی دیتا ہے کتے! انچولی سے نکل بتاتا ہوں تجھے!

*جعفر جذباتی*: گالیاں بھی شام والے دیا کرتے تھے آئمہ (ع) کو، یہ بھی معاویہ کی سنت ہے. تو نے دوسری سنت بھی ادا کردی معاویہ کی.

*طاہر تبرائی*: بھاڑ میں جا!!! مقصر، وہابی، منکر تبرا پہ لعنت بے شمار.
(یہ کہہ کر وہ چلا گیا)


*arezuyeaab.blogfa.com*