بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

تقلید کا انکار کرنے والے پیارے پیارے برادران سے سوال

سائل: الاحقر محمد زکی حیدری

(5th Muharam 2016)

 

❓خلیفہ دوم نے کہا تھا جانشین کی ضرورت نہیں ہمارے لیئے کتاب ہی کافی ہے. رسول (ص) ناراض ہوئے. معلوم ہوا اصل جانشین انسان ہوتا ہے کتاب نہیں.
کیا آپ اس بات سے متفق ہیں ؟ جی ضرور ہوں گے.

❓ تو کیا امام زمانہ (عج) بھی نعوذ باللہ نعوذ باللہ خلیفہ دوم کی سنت پر چلتے ہوئے یہ کہہ کر پردہ غیبت میں چلے گئے کہ میرے بعد قرآن و حدیث کی کتب ہی کافی ہیں؟؟؟؟؟


❓ کیا یہ عقیدہ خلیفہ دوم کا نہیں کہ کتاب کافی ہے جانشین کی ضرورت نہیں؟


❓ آپ کہتے ہیں معصوم (ع) کا جانشین معصوم ہوتا ہے تو اس حکم کا کیا کریں؟
امام زمانہ علیه السلام: لیکن ھر زمانہ میں پیش آنے والے حوادث (اور واقعات) میں ھماری احادیث بیان کرنے والے راویوں کی طرف رجوع کرو، کیونکہ *وہ تم پر ھماری حجت ھیں* اور میں ان پر خدا کی حجت ھوں.

(کمال الدین، ج۲، ص۴۸۴، ح۱۰،
الغیبة، شیخ طوسی، ص۲۹۱، ح۲۴۷،
احتجاج، ج۲ ، ص۲۸۴

*کیا یہ لوگ معصوم ہیں جنہیں امام زمانہ (عج) اپنی حجت کہہ رہے ہیں؟*

❓کیا اس حدیث میں جس گروہ کی طرف امام (عج) اشارہ فرما رہے ہیں وہ گروہ علماء و فقہاء کا ہے یا ڈاکٹروں کا انجنیئرز کا یا ذاکروں کا یا باواؤں کا؟؟؟

❓ آپ اس وقت کس انسان کو جانشین مانتے ہیں امام زمانہ (عج) کا؟ *اگر حدیث کی کتابوں کو جانشین مانتے ہیں تو عمر اور آپ کے عقیدے میں کیا فرق ہے عمر نے بھی کتاب کافی کہا تھا انسانی جانشین کا انکار کیا تھا.*

❓ آپ تک کربلا کس نے پہنچائی علماء نے یا ملنگوں نے؟ اگر علماء نے کتابیں لکھ کر آپ تک کربلا پہنچائی تو وہ علماء تو سارے فقہاء تھے آپ ان کی لکھی کتابیں کیوں پڑھتے ہیں.

❓ آپ کہتے ہیں فتوا کا مطلب ہے اپنی طرف سے بات بنانا تو نعوذباللہ نہج البلاغہ کی اس روایت میں علی (ع) اپنے صحابی کو یہ حکم دے رہے ہیں کہ اپنی طرف سے بات بنا کر لوگوں کو بتاؤ:

نہج البلاغہ میں امیرالمومنین (ع) کے خطوط میں ملتا ہے آپ (ع) نے قشم بن عباس (رض) کو جو کہ ان کی طرف سے مکہ مکرمہ کے حکمران تھے لکھا:

و اجلس لهم العصرین *فافت* (اور فتوا دو) المستفتی و علّم الجاهل و ذاکر العالم.
ترجمہ:
نماز ظہر و عصر کے وقت لوگوں کے درمیان بیٹھو اور *(فافت)* *فتوا دو*ان کو جو فتوا لینے آئیں اور جو نہیں جانتے انہیں علم دو اور جو عاقل ہیں انہیں یاد دلاؤ.
(سید رضی، نهج البلاغہ، خط نمبر 67، فیض الاسلام، نشر آفتاب تهران.)


❓کیا امام علی (ع) یہ نہیں کہہ سکتے تھے کہ جا کر مسجد میں لوگوں کو ہماری حدیث سناؤ... فتوا کا لفظ کیوں استعمال کیا..... ؟؟؟


❓آپ کہتے ہو ہم حدیث سے حکم لے لیں گے مجھے بتائیں ایک حدیث میں ایک چیز جائز کہی ہوئی ہو دوسرے میں ناجائز تو کس طرح معلوم کریں گے کہ کس حدیث پر عمل کریں.؟؟؟
لفظ مولی کی تقریبا ۱۱ معانی ہیں کہاں مولیٰ کی کون سی معنی استعمال ہوگی یہ آپ کہاں سے فیصلہ کریںِ گے.؟


❓ کیا امام جعفر علیہ السلام کے ۴۰۰۰ شاگرد ذاکر تھے؟ باوے تھے؟ ملنگ تھے؟
یا فقہاء تھے؟؟؟؟


❓آپ نے پوچھا ہے پہلے مجتھد کا نام کیا ہے میں آپ سے پوچھتا ہوں پہلے زنجیر زن ماتمی کا نام بتا دیں؟ آگ کا ماتم کس معصوم نے کیا؟ پہلا عشرہ مجالس کس ذاکر نے پڑھا.؟

❓ آپ کہتے ہیں سید چرسی ہو اس کا بھی احترام واجب ہے تو سید علی سیستانی اور سید علی خامنہ ای و دیگر سادات مجتہدین کی اہانت کیوں کرتے ہو؟

😡😡😡😡😡😡😡😡😡😡
*اب آپ کے ایک نہایت ہی گھٹیا عقیدے کے بارے میں سوالات*
😡😡😡😡😡😡😡😡😡😡

❓ آپ کہتے ہو سید زادی کا نکاح غیر سید سے جائز نہیں. آپ کی والدہ کے بارے میں کوئی کہے کہ ان کا نکاح جو آپ کے والد کے ساتھ ہوا وہ جائز نہیں تھا تو آپ کی والدہ کی حیثیت کیا رہ جاتی ہے اور خود آپ کی؟
تو آئمہ (ع) کی بیٹیاں جن کے نکاح غیر سید مومنوں سے ہوئے ان کے بارے میں ایسا کہنا کہاں کا انصاف ہے؟ کیا وہ سب اپنے شوہروں سے ناجائز تعلقات میں منسلک ہیں (نعوذباللہ)

Ye link he is me tarikh ki kaee syedzadion k nikah ghair syed se hony k suboot mustanad kutub se mojood hn:

http://arezuyeaab.blogfa.com/post/6

❓ *کیا عراق، شام، بحرین، لبنان، سعودیہ، یمن ... اور باقی دنیا میں سید نہیں رہتے وہ تو غیر سید سے نکاح جائز سمجھتے ہیں کیا ان ساری سیدانیوں کے نکاح ناجائز ہیں اور ان کی اولادیں بھی ناجائز؟ یہ ہے عقیدہ آپ کا...*

❓ *کیا یہ احترام سادات ہے کہ ذاکر منبر پر بیٹھ کر آئمہ (ع) کی بیٹیوں اور ساری دنیا کی سیدانیوں (اولاد زھرا سلام اللہ علیہا) کے نکاح* *حرام کہہ کر انہیں زانیہ کہیں... اور آپ واہ واہ کریں یہ ہے احترام سادات...*


اگر ذرا بھی عقل ہوگی تو اس جہالت کی نگری سے نکل کر علماء کی طرف آئیں گے. نہیں تو ساری زندگی سیدہ زھرا (س) کی اولاد کو گالیاں دے کر سمجھ رہے ہونگے کہ ہم نے سادات کا احترام کیا ہے.

علماء سے دوری کا یہی نتیجہ نکلتا ہے... کرنے تعریف چلتے ہیں کر اہانت بیٹھتے ہیں.

🙏🏼 برادران، عزاداران خدا را تقلید کریں، فقہاء جانشین امام زمانہ (عج) ہیں مفت میں علم دیتے ہیں. حقیقی عقائد.... مجتھدین شیعہ ہیں عزادار ہیں کوئی کافر نہیں کہ جن کی بات مان کر آپ شیعت سے خارج ہو جائیں گے.

سوچیں.... سوچیں... خدارا سوچیں برادران یہ ذاکر پیسہ لے کر ہمیں کیا دے کر جا رہے ہیں

میں اپنے غیر مقلد بھائیوں کے جواب کا منتظر ہوں.

 

التماس دعا خاکپائے عزادار: الاحقر محمد زکی حیدری

*_arezuyeaab.blogfa.com_*