بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم


صدقہ اور پپو پکوڑے والا

میرے پڑوس میں پپو پکوڑے والا رہتا ہے کہتا ہے یہ مولوی لوگ تو بس باتیں بناتے ہیں کہ *صدقہ* دے دو بلا ٹلے گی، برکت ہوگئی، *پیسہ گھوم کر واپس تمہاری ہی جیب میں آئے گا*... بھئی ہم دیکھ رہے ہیں فقیر کو دس روپئے دیئے تو ہماری جیب سے پیسے کم ہی ہوئے مشکل بڑھی کم تو نہیں ہوئی. مولوی الٹی بات کرتے ہیں.
😏

میں نے کہا پپو بھائی سانس تو لے لو! میں آپ کو مثال دے کر سمجھاتا ہوں کہ کیسے صدقہ بلائیں دور کرتا ہے اور کیسے وہی صدقہ واپس جیب میں آتا ہے.
بولے اچھا!

میں نے کہا دیکھیں! میرے بھانجے کی سالگرہ تھی میں نے آپ کو جمعے کی صبح ایک ھزار روپیہ دیا اڈوانس، کہ پپو بھائی یہ رکھ لو میں شام کو کنفرم کرونگا کہ اگر سالگرہ ہوئی تو آپ اس ھزار کے پکوڑے و سموسے بنا دیجئے گا. ٹھیک؟
اب آپ جمعے دن مسجد سے نکلے تو باہر آپ کے بیٹے ببلو کو ٹیوشن پڑھانے والے *ماسٹر بشیر* ملے، ان کی فیس نہیں دی تھی آپ نے، سو آپ نے وہ میرا دیا ہوا ھزار روپیہ ماسٹر بشیر کو دے دیا.
ٹھیک؟
ماسٹر بشیر نے جاکر *جمن دودھ والے* کو یہ ھزار روپیہ دیا کیونکہ اس نے ایک ماہ سے دودہ کے پیسے نہیں دیئے تھے. اور جمن دودہ والے نے بیوی کے علاج کیلئے پچھلے ماہ آپ سے ایک ھزار ادھار لیا تھا سو اسے جب یہ ھزار روپیہ ملا تو اس نے آپ کو آکر یہ ھزار دے دیا کہ یہ لیں پپو بھائی. اور جب یہ ھزار آپ کی جیب میں آیا تب تک شام ہو چکی تھی میں نے آپ کو فون کیا کہ پپو بھائی سالگرہ کا پروگرام ملتوی ہوگیا مجھے یہ ھزار واپس چاہیئے.
یہ ھزار جمعے کی صبح میری جیب سے نکلا اس نے آپ کا قرض اتارا، ماسٹر بشیر کا قرض اتارا، جمن دودہ والے کا قرض اترا اور واپس میری ہی جیب میں آگیا.
*یہ ایک ھزار ختم بھی نہیں ہوا اور تین بندوں کے قرض کی ادائیگی بھی کر دی یعنی ان کے سر سے قرض کی بلا بھی ٹال دی.*
اب سمجھے آپ؟
پیسہ اگر میں اپنی جیب میں رکھتا تو کیا ان تین لوگوں کے قرضے اترتے؟
نہیں!
سو پیسے کو گھمائیں تاکہ لوگوں کی مشکلات حل ہوں اسے جیب میں قابو کر کے نہ رکھیں.

قرآن کیا کہتا ہے:
إِنْ تُبْدُوا الصَّدَقَاتِ فَنِعِمَّا هِيَ ۖ وَإِنْ تُخْفُوهَا وَتُؤْتُوهَا الْفُقَرَاءَ فَهُوَ خَيْرٌ لَكُمْ ۚ وَيُكَفِّرُ عَنْكُمْ مِنْ سَيِّئَاتِكُمْ ۗ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ

اگر اپنے صدقات علانیہ (سرعام) دو، تو یہ بھی اچھا ہے، لیکن اگر چھپا کر حاجت مندوں کو دو، تو یہ تمہارے حق میں زیادہ بہتر ہے تمہاری بہت سی برائیاں اِس طرز عمل سے محو ہو جاتی ہیں اور جو کچھ تم کرتے ہوئے اللہ کو بہر حال اُس کی خبر ہے

(بقرہ آیت ۲۷۱)


🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺
از طرف: الاحقر محمد زکی حیدری

989199714873+

arezuyeaab.blogfa.com
🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺
(اس پیغام کے متن میں تبدیلی متقی انسان کی نشانی نہیں)