اللہ (ج) ظالم پر بم کیوں نہیں گرا دیتا
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم
کہتے ہیں یہ کیا بات ہوئی کہ ظالم اتنے برے کام کرتا ہے اللہ (ج) اسے پھر بھی نعمتوں سے نوازے جاتا ہے. اس پر بم کیوں نہیں گراتا
بھئی بات سنو!
پہلی بات تو سب کچھ اللہ (ج) خود سے فرشتے بھیج کر نہیں کرے گا اس نے تمہیں توفیقات عطا کی، کامیابی کے سارے طریقے بتا دیئے، اچھے اچھے پیکجز بھی دیئے کہ تم ایک قدم اٹھاؤ ظالم کے خلاف میں ۷۰ قدم اس ایک قدم میں اضافہ کردونگا لیکن تم ذرا حرکت تو کرو. سب اللہ (ج) آکر نہیں کرے گا انبیاء (ع) نے بھی تکالیف برداشت کی.
تھوڑا ہاتھ پیر مارو!
رہی بات ظالم کی کہ کیا اللہ (ج) کو ظالم پسند ہے (نعوذباللہ) جو اسے کچھ نہیں کرتا، نعمات دیئے جارہا ہے پیسہ، گاڑی، بنگلہ.....
اس کا جواب میں نہیں اللہ (ج) ہی دے رہا ہے. فرماتا ہے
وَ لا يَحْسَبَنَّ الَّذينَ کَفَرُوا أَنَّما نُمْلي لَهُمْ خَيْرٌ لِأَنْفُسِهِمْ إِنَّما نُمْلي لَهُمْ لِيَزْدادُوا إِثْماً وَ لَهُمْ عَذابٌ مُهينٌ (آل عمران ۱۸۷)
یہ ڈھیل جو ہم انہیں دیے جاتے ہیں اس کو یہ کافر اپنے حق میں بہتری نہ سمجھیں، *ہم تو انہیں اس لیے ڈھیل دے رہے ہیں کہ یہ خوب بار گناہ سمیٹ لیں،* پھر اُن کے لیے سخت ذلیل کرنے والی سزا ہے.
سمجھے میاں! ایسا نہیں کہ آج کے پیر، مرشد، وڈیرے، ملک، سائیں، چودھری، سردار اور بھائی وغیرہ ظلم کے باوجود مزے سے جی رہے ہیں ان سب سے اللہ (ج) راضی ہے. یہ مت سمجھو کہ ان کیلئے انتظام نہیں ہو رہا ان کیلئے دھکتی آگ *ریڈی* ہے ...یہ ڈھیل ہے...
سوچ لو کہیں میں اور آپ بھی ان ڈھیل والوں میں سے تو نہیں کہ مزے کی زندگی جی رہے ہیں بھئی اللہ (ج) کا دیا ہوا سب کچھ ہے، سب کچھ تو ہے لیکن اللہ (ج) نعمت دے کر جھنم میں بھی لے جاتا ہے. دیکھ لو بھائی جن نعمات کو *انجواء* کر رہے ہو اس کے ساتھ اللہ (ج) کی اطاعت بھی ہے کہ بس ایسے ہی گاڑی چل رہی ہے.
اپنا راستہ چیک کریں *اللہ (ج) نے تو اوبامہ کو بھی نعمات دے رکھی ہیں ہماری نعمات و اوبامہ کو دی گئی نعمات میں فرق دیکھ لیں کہیں دیر نہ ہوجائے*
کل اسی *ٹائیپ* کی ایک اور آیت دونگا تب بات مزید واضح ہو جاوے گی
ان شاء اللہ
🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺
تحقیق و تحریر: الاحقر محمد زکی حیدری
989199714873+
arezuyeaab.blogfa.com
🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺
(اس پیغام کے متن میں تبدیلی متقی انسان کی نشانی نہیں)
یہ ایک اردو اسلامی ویب بلاگ ہے، جس کا مقصد نشر معارف اسلامی و معارف اہل بیت علیہم السلام ہے.