بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 

امام خمینی (رض) اور ریفریجریٹر (فریج)

 


حجۃ الاسلام فرقانی فرماتے ہیں جب امام خمینی (رض) نجف میں جلاوطن تھے تو اس وقت کئی طلاب کے گھر میں ریفریجریٹر نہیں تھا. امام خمینی (رض) نے بھی نہیں لیا. حتی اس بات پر بھی راضی نہ ہوئے کہ شیخ نصر اللہ خلخانی اپنے پیسوں سے ان کے گھر کا فریج خریدیں. امام کے گھر والے دوسال تک وہ چھوٹے کولرز پانی کیلئے استعمال کیا کرتے تھے جو لوگ سفر کے دوران استعمال کرتے ہیں. امام سے جب بھی فریج خریدنے کی بات کی جاتی آپ فرمایا کرتے تھے *طلاب کے پاس نہیں ہے* دو تین سال بعد جب طلاب کے وظیفے بہتر ہوئے اور ان سب نے فریج خرید لیئے تب امام خمینی (رض) نے فرمایا: اب جب سارے طلاب کے گھر میں بھی فریج ہے تو بیشک آپ بھی لے آئیں" (۱)

 


میٹرس جتنا کچن

 

خانم خدیجہ ثقفی (زوجہ امام خمینی) فرماتی ہیں جب عراق گئے تو ایک بہت ہی پرانا گھر کرائے پر لیا جس کی ایراضی بمشکل ۵ مربع میٹر تھی. اس کا کچن بیڈ کے میٹرس (گدے) جتنا تھا. اتنا کہ ہم مجبور ہوتے کہ بھگونہ (بگونہ) باہر آنگن میں رکھ کر ہی کھانا کھائیں. *اس گھر میں ہم نے تقریبا چودھا سال گذارے* (۲)

حوالہ جات:
(۱) درسھای از امام قناعت و سادہ زیستی ص ۴۴

(۲) ایضا ص ۹۳

🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺
تحقیق و تحریر: الاحقر محمد زکی حیدری

+989199714873

arezuyeaab.blogfa.com
🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺
(اس پیغام کے متن میں تبدیلی متقی انسان کی نشانی نہیں)