بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

*بیبی خدیجہ (س) و حضرت ابوطالب (ع) کی جنازہ نماز کس نے پڑھائی؟


تحقیق و تحریر: محمد زکی حیدری

 

ہاں تو بھئی کس نے پڑھائی؟ بولے یہ بھی کوئی پوچھنے والی بات ہے ظاہر سی بات ہے رسول (ص) کے ہوتے اور کس نے پڑھائی ہوگی.
ایک بڑی داڑھی والے اپنے علم کے جوہر دکھاتے ہوئے کہا حضرت بیبی خدیجہ (س) کی تو میں مانتا ہوں کہ رسول (ص) نے پڑھائی ہوگی مگر ابوطالب تو ہمارے یہاں مسلمان ہی نہیں.
لو جی! شیعہ وہابی مناظرہ شروع...
ان کو لڑنے دیں، آئیے ھم کتابیں دیکھتے ہیں کہ وہ کیا کہتی ہیں:

رسول (ص) کے مدینہ پہنچنے سے ایک ماہ قبل بـراءبـن مـعرور (رض)نامی انصاری مدینہ میں انتقال فرما گئے، یہ بڑے معزز صحابی تھے، بیعیت عقبہ میں ان کا اہم کردار تھا. جوں ہی رسول (ص) مدینے آئے تو انہیں پتہ چلا کہ براء (رض) کا انتقال ہوگیا رسول (ص) ان کی قبر پر گئے اور نماز ادا کی یہ *پہلی جنازہ نماز تھی* یعنی اس سے قبل نماز جنازہ کا حکم ہی نہیں آیا تھا. شریعت محمدی کا حصہ ہی نہ تھی.

*تو بھائی جب مدینے میں پہلی جنازہ نماز پڑھی گئی، اس سے قبل نماز جنازہ کا حکم ہی نہ تھا تو مکہ میں انتقال پانے والے جناب ابوطالب (ع) اور بیبی خدیجہ (س) کی جنازہ نماز کیسے ہوسکتی ہے.*

ہاں البتہ!

مـجـلسـى رحـمه الله بحار میں فرماتے ہیں: نبوت کے دسویں سال حضرت خدیجہ (س) کا انتقال ہوا اور وہ حجون میں دفن ہوئیں. رسـول خـدا صـلى الله عـلیـه و آله و سـلم ان کی قبر میں داخـل ہوئے مگر ان دنوں ابھی نماز جنازہ تشریع نہ ہوئی تھی: ولم یكن یومئذ سنة الجنازة و الصـلاة عـلیـهـا على هذا (۱) آنحضرت (ص) نے جناب ابوطالب علیہ السلام اور جناب یاسر و جناب سـمـیـہ دونوں شـهـداء اسلام کی جنازہ نماز بھی نہیں پڑھی تھی.
یعقوبى لکھتا ہے: جب جناب ابوطالب (ع) دنیا سے رحلت فرما گئے تو رسـول الله (ص) بہت غمزدہ ہوئے، اس وقت اپنے ہاتھ کو چار مرتبہ جناب ابوطالب (ع) کی پیشانی کے دائیں طرف اور تین مرتبہ بائیں طرف گھمایا اور فرمایا: میرے عزیز چاچا محترم! آپ نے بچپن میں میری تربیت کی اور یتیمی میں میری کفالت کی اور جب بڑا ہوا تو میرا ساتھ دیا. اللہ (ج) اس کا اجر آپ کو عطا فرمائے(۲) 

۱) بحارالانوار، ج 19، ص 21
۲) تاریخ یعقوبی ج 2 ص 21؛

*اس کے علاوہ*

 *مناقب ابن شهر آشوب، ج 1، ص 150

*شرح نهج البلاغہ، ابن ابی الحدید، ج 14، ص 76

🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺

+989199714873

arezuyeaab.blogfa.com
🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺
(اس پیغام کے متن میں تبدیلی متقی انسان کی نشانی نہیں)