نزول قرآن کیسے ہوا
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
ویسے آپس کی بات ہے بچپن سے سنتے آ رہے ہیں کہ قرآن مجید شب قدر میں نازل ہوا... تو پھر بار بار جبرئیل (ع) وحی لے کر آتے تھے وہ کیا تھا؟🤔
تحقیق و تحریر: الاحقر محمد زکی حیدری
برادران اھل سنت اور ہم شیعہ اس بات پر متفق ہیں کہ قرآن رمضان المبارک میں نازل ہوا کیونکہ قرآن مجید کی صاف آیت ہے جو اس بات کی گواہ ہے
شَهرُ رَمَضانَ الَّذِی اُنزِلَ فیهِ القُرءانُ (بقره / 185)
رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل ہوا.
*تو بھائی ہوگیا تو ہو گیا پھر جبرئیل (ع) بار بار کیا لے کر آرہے تھے؟*
اصل میں بات یہ کہ نزول قرآن کے بارے میں دو بڑے اور ایک چھوٹا نظریہ ہے:
بعض علماء کا کہنا ہے کہ پورا کا پورا قرآن ایک ہی دفعہ میں قلب رسول (ص) پرنازل ہوا یا پھر آسمان پر نازل ہوا ایک ہی دفعہ میں اور پھر گاہے بہ گاہے رسول (ص) پر آیات نازل ہوتی رہیں. یہ ہے *نزول دفعی*
دوسرے کہتے نہیں قرآن مختلف وقتوں میں نازل ہوتا رہا. یعنی جیسی صورتحال ہوتی تھی اس کے مطابق جبرئیل (ع) اللہ (ج) کا پیغام لے کر نازل ہوتے تھے. اس نزول کی قسم کو کہتے ہیں *نزول تدریجی*
اس کے علاوہ چند علماء ایسے ہیں جن کا ماننا ہے کہ بیشک قرآن لیلۃ القدر میں ہی نازل ہوتا تھا مگر ھر سال! یعنی ھر سال رمضان میں اس سال کے بارے میں ساری آیات نازل ہو جایا کرتی تھیں اور پھر اگلے رمضان اگلے سال کی.
ارے بھیا ہم تو چکرا گئے تین تین باتیں اب کس کی مانیں؟🤔
بھئی ڈریں مت! ویسے تو یہ بحث بہت طولانی ہے لیکن مجھے جو بات پسند آئی وہ شیخ مفید (علیہ رحمہ) کی ہے. شیخ مفید (علیہ رحمہ) نے ایک مثال میں پوری بات سمجھا دی، فرماتے ہیں :
"اگر ایک بڑے سے تالاب میں پانی جمع ہونا شروع ہو اور یہ پانی پہلی بار جمعے کے دن کو تالاب میں جانا شروع ہوا تو کیا آپ یہ کہیں گے کہ سارا پانی جمعے کے دن ہی تالاب میں گیا.؟ جب کہ تالاب کو بھرنے میں بہت دن لگے. اسی طرح قرآن مجید مختلف مدتوں میں نازل ہوا مگر اس نزول کی *شروعات* لیلۃ القدر سے ہوئی.
لہذا شیخ مفید (علیہ رحمہ) کی بات سے واضح ہو گیا کہ قرآن مجید ایک ہی دفعہ میں نازل نہیں ہوا اور سورہ قدر میں جو بات آئی ہے کہ "ہم نے قرآن کو قدر کی رات میں نازل کیا" یا سورہ دخان کی آیت ۳ اِنّا اَنزَلنـهُ فی لَیلَةٍ مُبـرَکَةٍ
بیشک ہم نے اسے (قرآن کو) مبارک رات میں نازل کیا. ان سے مراد یہ ہی ہے کہ قرآن کے نزول کی *شروعات* اس رات میں ہوئی نہ کہ پورا کا پورا قرآن اسی رات میں نازل ہوا.
🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺
989199714873+
arezuyeaab.blogfa.com
🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺
(اس پیغام کے متن میں تبدیلی متقی انسان کی نشانی نہیں)