جعفر جتوئی کو کچھ نه کهو اتحاد خراب هوگا.
جعفر جتوئی کو کچھ نه کهو اتحاد خراب هوگا.
تحریر: محمد زکی حیدری
کچھ دوستوں نے جب ملعون, مشرک جعفر جتوئی کی وه وڈیو دیکھی جس میں وه صاف کهه رها هے رزق علی دیتا هے, بارش علی برساتا هے, بیٹا علی دیتا هے, نبی بھی علی بھیجھتا هے, کتاب بھی علی (ع) نازل کرتا هے وغیره. یه وڈیو دیکھ کر بھی کچھ دوستوں نے کها بھائی اگر یه برا هوتا تو لوگ مجلس کیلئے اسے کیوں بلاتے , تم جعفر جتوئی سے حواله تو مانگو, کچھ نه کهو اتحاد خراب هوگا وغیره...
میں عرض کروں که اگر یه اتحاد هے تو ذاکر نائک سے بھی حواله مانگو ریفرنس دے گا, تو اسے بھی برا نه کهو... اس نے کها هی کیا هے, یزید کو اچھا کها هے نا بس!!!! ایک برے انسان کو اچھا کهنا شرک هے??? کیوں !???? برادران ذاکر نائک سے بھی هاتھ ملا لیں اتحاد کریں ... أپ کهیں گے نهیں حسین (ع) کے دشمن کو اچھا کها هے اس سے اتحاد نهیں.
تو بھائی حسین (ع) کے دشمن کو کوئ اچھا کهے تو وه لعنتی لیکن الله (ج) کی گستاخی کرے اسے کچھ نه کهو... واه
اور اس کی تقریر کا کیا حواله هو سکتا هے بھائی? توحید, توحید, توحید... کاش ذرا بھی هم نے توحید کو سمجھا هوتا تو هم یه نه کهتے...
لیکن اب ایسا بھی نهیں که هم بچے هیں, جانتے هم بھی سب کچھ هیں, قسم سے سب پته هوتا هے که کون سا خطیب غلط بات کر رها هوتا هے یا یه که نبی کون بھیجتا هے, کتاب کون نازل کرتا هے, سب پته هوتا هے همیں... لیکن الله (ج) کا دفاع وهی کرتے هیں جو الله (ج) والے هوں, اس کے دشمن کا دفاع وه هی کرتے هیں جو شیطان والے هوں...
مجھے افسوس هوا هم اتنے بے حس هو گئے که الله (ج) کی شان میں صاف گستاخی کرنے والےکا بھی دفاع کر رهے هیں .... ایک نام نھاد شیعه شرک بکے دوسرے دفاع کریں اس شیعه سے الله (ج) کی پناه!!!
اس لئے کهتا هوں الله (ج) کے موضوع, توحید کے موضوع پر بھی پروگرامز کرو یار! الله (ج) جس سے ناراض هو اس سے حسین (ع) راضی هوں گے یه سوچ هے آپ کی...
او شیعو!!! اپنے اصول دین پڑھ لو! لو یه رهے, کبھی جعفر جتوئی سے پوچھ لینا :
اصول دین
1.توحید
2. عدل (یه دوسرے نمبر پر کیوں هے مجلس میں نهیں بتاتے نه هم نے سوچا بھی)
3. نبوت
4. امامت
5, قیامت
.
جس کے پاس توحید نهیں اس کے پاس کچھ نهیں... الله (ج) حسین (ع) سے افضل هے, الله (ج) علی (ع) سے افضل هے ... الله (ج) الله (ج) هے... پهلے الله (ج) باقی سب بعد میں محمد (ص) بعد میں, ذکر علی و زھرا و حسین و حسین و کربلا و عزاداری حسین (ع) میں ذرا سی بھی توحید کی گستاخی هوئی تو یهی ذکر همارے جھنم میں جانے کا سامان هو گا... گستاخ کی شفاعت کریں گے اھل بیت (ع,)??? وه بھی الله (ج) کے گستاخ کی??? یه تم کسی اور اهل بیت (ع) کے چکر میں پڑ گئے هو دوست! اصل اھل بیت (ع) نے اس توحید کے لئے سب کچھ کھودیا...
کهتے هیں همیں توحید کی کیا ضرورت "رب جانے تے حسین (ع) جانے" نهیں بھیا اتنی آسانی سے مت بھاگو ذمه داری سے, اگر اتنا أسان هوتا تو حسین (ع) بھی کهه دیتے " رب جانے تے نانا رسول (ص) جانے" مجھے کیا ضرورت میں اپنے بچے اور عورتیں دشت کربلا میں لے جاؤں.
منقبت خوانوں اور نعرے والے خطیبوں سے مزے بھت لے لئے, خدارا اب بڑے هوجاؤ اسلام کو سمجھو بھائی. ورنه کل آنے والا همارا بچه اپنے دوست سے کهے گا "لڈو! تمهیں پته هے میرے پپا خود کو بڑا عزادار سمجھتے تھے لیکن انهیں اسلام کی بنیاد یعنی توحید کا بھی پته نهیں تھا"
(تبدیلی ممنوع جو تبدیلی کرے گا اس کی شکایت الله ج کو لگاؤں گا)
www.fb.com/arezuyeaab