Salam zaki bhae ye ahsan e taqweem kia h quran me aya h hum ne insan ko ahsan taqweem pe paida kia. Roshne dalain.

 بِسْم اللهِ الْرَّحْمنِ الْرَّحیم


وعلیکم السلام برادر !

سورہ والتین کی آیت نمبر ۴ میں اللہ (جَ) فرماتا ہے :
قَد خَلَقنَا الإِنسانَ في أَحسَنِ تَقويمٍ

ترجمہ
بیشک ہم نے انسان کو بہترین ترکیب میں بنایا.

کسی نے تقویم کو ترکیب کہا، کسی نے نظم، کسی نے کیفیت، کسی نے کچھ تو کسی نے کچھ لیکن عرض کہ جو بندہ حقیر کا مطالعہ ہے اس کی روشنی میں مثال دے کر سمجھانے کی کوشش کرونگا.
بھئی دیکھیئے !
جس طرح حکیم مختلف ترکیبیں استعمال کر کے ایک دوائی بناتا ہے کہ جس کے اندر ھر جڑی بوٹی کی اس طرح مناسب مقدار موجود ہوتی ہے کہ دوائی بہترین بن جاتی ہے. اسی حکیم کی مختلف دوائیاں بنائی ہوئی ہوتی ہیں مگر ایک دوائی کی ترکیب وہ ایسی رکھتا ہے جس پر اسے فخر ہوتا ہے اور اسے جب بھی اپنی بہترین دوائیوں کی مثال دینی ہوتی ہے تو وہ اپنی اس دوائی کی مثال دیتا ہے. انگلش میں اسے کہتے ہیں Master piece. لہذا اللہ (ج) نے بھی کئی چیزیں خلق کی مگر ان میں سے چند اہم ہیں:

جمادات
نباتات
حیوانات
فرشتے
انسان

ان میں سے ہر ایک کی ترکیب اللہ (ج) نے کیا رکھی غور کیجئے!
جمادات حرکت نہیں کرسکتے جان بھی نہیں رکھتے.
بھئی پتھر جمادات میں سے ہے نا کیا اس میں جان ہے؟ نہیں! اچھا بھلا حرکت کر سکتا ایک جگہ سے دوسری جگہ ؟ نہیں! سو اس کی ترکیب ناقص!
نباتات میں آجائیں! جان ہے، لیکن ایک جگہ سے دوسری جگہ حرکت نہیں کر سکتے. ترکیب ناقص!
اچھا حیوانات میں جان بھی ہے، حرکت بھی کر سکتے ہیں، شہوت بھی ہے بھئی یہ تو کامل ترکیب والے مان لو ! بولے نہیں اس کی ترکیب میں عقل نہیں ہے.
اچھا فرشتے میں عقل بھی ہے، جان بھی، حرکت بھی اسے مانو گے؟ بولے نہیں فرشتے میں شہوت نہیں! ترکیب ناقص!
آتے آتے بات آئی انسان پر جب اس مخلوق کو دیکھا گیا تو اس کی ترکیب میں جان بھی ہے، حرکت بھی، شہوت بھی اور عقل بھی ... یہی وجہ ہے کہ اس مخلوق کیلئے ہی اللہ (ج) نے فرمایا ہم نے انسان کو بھترین ترکیب میں بنایا.
اور اس کی ترکیب سب سے بہترین ہے اس لیئے اس پر ذمہ داری بھی سب سے زیادہ اور اگر یہ اچھا ہو تو اشرف الخلوقات اگر برا ہو تو شر الدواب یعنی جانور سے بھی بدتر.

البتہ یہ ذکر کرنا لازمی سمجھتا ہوں کہ بعج مفسرین نے احسن تقویم کو ظاہری ، جسمانی بناوٹ پر تطبیق نہیں کیا ان کے بقول اس کی عرفانی و باطنی تفسیر ہے. بھرحال وہ ایک الگ موضوع ہے.

 

ملتمس دعا: الاحقر محمد زکی حیدری

*arezuyeaab.blogfa.com*