البغدادی الباکستانی!

البغدادی الباکستانی!
تحریر: محمد زکی حیدری
یه بغداد هے! خلیفه ھارون رشید برسر اقتدار هے! محرم کی آمد آمد هے, عاشقان و عزاداران حسین (ع) عزاخانے سجا رهے هیں که عزاداری کرنی هے. کچھ لوگ خوش نصیب هیں که عاشور کربلا میں جاکر کریں گے علما نے سوچ لیا هے که هارون کا جب هم اپنی مجالس میں نام هی نهیں لیں گے تو هماری "عزاداری" میں کیوں خلل ڈالے گا لھذا مجلس میں صرف لبیک یا حسین (ع) لگائیں گے مرده باد هارون کا نعره نهیں . مجلسیں بھی هوں گی, کوشش هوگی که ھارون سے "روٹ پرمٹ" لے کر جلوس بھی امن امان سے نکال لیں گے. ھارون سے کهیں گے که ھر سال کی طرح اس سال بھی عزاداروں کی حفاظت کا بھرپور انتظام کرے.
ھارون کی قید میں حسین (ع) کا ایک بیٹا پچھلے پانچ سال سے ناحق سڑ رها هے اس کے گھر والوں پر پهرے هیں, اتنی سختی هے اس سے میل جول پر که کوئی اس کے گھر کی طرف جاتے هوئے بھی ڈرتا هے. یهی وجه هے که اس کی سب کی سب بیٹیان باوجودیکه عالمه; فاضله و متقی هیں, کنواری بیٹھی هیں! اس حسین (ع) کے بیٹے موسی کاظم (ع) کو مھینوں گذر جاتے هیں وه سورج کی روشنی نهیں دیکھ پاتے. اتنی شدید قید!
محرم ختم هوا شیعان بغداد کے کاروان پیدل کربلا جانے کی تیاری کرنے میں جٹ گئے, اربعین کربلا میں .... پیدل جانا هے... روتے جا رهے هیں .... سلم لمن سالمکم حرب لمن حاربکم ... اے حسین! جس سے تیری صلح اس سے میری صلح جس سے تیری جنگ اس سے میری جنگ کا ورد زبان پر جاری ... جوشیلے نعرے یه درس کربلا کا هے خوف بس خدا کا هے.. حسینیوں کی زندگی عقیده اور جهاد هے... یه چلے کربلا! عشق و عزاداری...!!!
امام موسی کاظم (ع) جیل میں هیں... خطباء و علماء کے خطابات سے عزاداری کی ترویج پر زور دیا جا رهاهے که عزاداری کرو اسی عزاداری نے اسلام کو بچایا هے. عزاداری کرو که عزاداری هی میں "عزت" هے ... عزاداری کرو جس طریقے سے کرنی هے کرو , "اسی" عزاداری نے حسین (ع) کو زنده رکھا.... عزادارو آپ معزز ترین قوم هو... کوئی عزاداری سے تمهیں روکے اسے اتنا کهو که دفع هو هم تمهیں تو نهیں پیٹ رهے خود کو پیٹ رهے هیں... علماء عزاخانے سجواتے رهے ھارون امام کیلئے قید خانے تیار کرواتا رها....
.
اوپر والے میرے مضمون میں اب لفظ "بغداد" کی جگه "پاکستان"
لفظ هارون کی جگه "سعودی نواز حکومت"
اور لفظ موسی کاظم کی جگه "شیخ نمر" رکھیں پھر أئینے میں اپنی شکل دیکھیں آپ کو ایک بغدادی بھی نظر آئے گا ایک پاکستانی بھی!
www.fb.com/arezuyeaab
یہ ایک اردو اسلامی ویب بلاگ ہے، جس کا مقصد نشر معارف اسلامی و معارف اہل بیت علیہم السلام ہے.