دماغ کی بتی جلاؤ ... قسط 7 اسرار الشہادۃ

💡💡دماغ کی بتی جلاؤ💡💡
(قسط 7)
جھوٹے مصائب والی تاریخی کتب کا تعارف...
(حصه اول)
🔪کتاب:اسرار الشہادۃ
💂تالیف:فاضل دربندی
👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋
فاضل دربندی کے جعلی مصائب
👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋
🌷 امام (ع) کا کسی بادشاه کی طرح مدینه چھوڑنا.
یه فاضل دربندی صاحب هی کتاب میں ملتا هے که امام حسین (ع) بڑے شاھانه آب و تاب, شان و شوکت کے ساتھ مدینے سے رخصت هوئے جس میں 40 اونٹ ریشم کے اور ریشمی محمل و عماریاں و... اور امام حسین (ع) ایک بڑی عالیشان کرسی پر بیٹھ گئے جوانان بنی ھاشم دونوں طرف سے کھڑے هو گئے اور لاتعداد کنیزوں کے جھرمٹ میں زینب (س) نکلیں اور...
💡او میرے بھائی!میرے دوست! میرے عزیز! یه چکیاں پیسنے والی زھرا (س) اور سوکھی روٹیاں کھانے والے علی (ع) کا مظلوم و مجبور بیٹا حسین (ع) هے جو اپنا وطن چھوڑ رھا هے بھائی (خدا کی قسم یه لکھتے هوئے مجھے آنسو آگئے هیں) .
یه زھرا (س) کی مظلومه بیٹی زینب (س) هے جو اپنے گھر کا کام خود کیا کرتی هے.. بھیا یه اور بادشاھی زرق و برق... کیا هے! کیوں ان قناعت پسند و سادگی پسند و شاکر و صابر و طرز زندگی کے عظیم نموں کو بادشاھوں کی عورتوں و ان کی طرز زندگی سے ملاتے هو میرے بھائی. یه آپ فضائل بیان کر رھے هو یا اھانت کر رھے هو???
🙏 خدا کا واسطه جاگ جاؤ خدا کا واسطه...
🌷 مولا عباس (ع) و سکینه (س) کی شان میں جعل سازی
دربندی صاحب لکھتے هیں که امام حسین (ع) سے عباس (ع) نے کها مجھے خیموں میں نه لے جائیے گا مجھے سکینه (س) طعنه نه دے که پانی لینے گئے تھے, مجھے شرمندگی هے مجھے خیموں میں نه لے جائیے گا.
یه مشھور بات هے, منبر سے کی جاتی هے. شاعر کهتے هیں:
خیموں میں نه لے جانا آقا میرے لاشے کو
شرمنده نه کروانا سه روز کے پیاسے کو
بھائی یه حسین (ع) کی بیٹی هیں عظمتوں کا پیکر هیں. ان کی معرفت و توکل کا اندازه اس سے لگائیں جس رات حسین (ع) نے چراغ بجھا کر فرمایا جو جانا چاھتا هے جائے کوئی نه گیا امام (ع) نے فرمایا کل سب نے شھید هونا هے. اب اس خاندان کا کمسن جوان قاسم (ع) کھڑا هوتا هے که چچا مجھے بھی شھادت ملے گی نا? اسے ڈر تھا که کهیں مجھے کمسن جوان سمجھ کر اس نعمت سے محروم نه رکھا جائے... یه هے معصومین کی اولاد اور هم ان عظیم شخصیتوں کو کیا سمجھ بیٹھے.
بھائی مسئله یه هے که هم دعوی یه کرتے هیں که هم اھل بیت (ع) و ان کی اولاد کو بے مثل و بے نظیرمانتے هیں لیکن حقیقت میں هم نے ان کو اس طرح پیش کیا جیسے نعوذبالله نعوذ بالله سکینه (س) نے کوئی گفٹ مانگا تھا چچا عباس (ع) سے اور چچا کو معلوم تھا که وه گفٹ لا نھیں پائے سکینه (س) تو طعنه دے دیں گی اور مجھے شرمندگی هوگی. نعوذبالله!!!
بھائی هماری سوچ سے بھی بالاتر هے حسین (ع) کا کنبه... اور عباس (ع) کو سکینه (س) کے صبر کا معلوم تھا ارے یار جو سکینه (س) چھ ماھ کے ننھے بھائی اصغر (ع) کی مظلومانه موت برداشت کرسکتی هے وه پانی کیلئے اتنی بے تاب ھوگی که چچا شرمندگی سے خیمه میں هی نه آسکیں. عجیب بات هے!!! هم نے حسین (ع) کے بچوں کو همارے بچوں کی فطرت رکھنے والا سمجھ لیا.
فطرت حسینی سمجھیں, اولاد حسین (ع) کی فطرت کو عام بچے کی فطرت پر نه لائیں. یه توحیدی بچے عصمت کے دوده سے پلے بڑھے بچے هیں.
📢 اگلے حصوں میں
🌷 درة صدف نامی لڑکی کے قیام کی حقیقت
🌷 انگوٹھی سے پانی جاری هونا
💡💡عزاخانے سجائے رکھو💡💡
💡💡دماغ کی بتی جلائے رکھو💡💡
ملتمس دعا: محمد زکی حیدری.
www.fb.com/arezuyeaab
💡💡💡💡💡💡💡💡💡
یہ ایک اردو اسلامی ویب بلاگ ہے، جس کا مقصد نشر معارف اسلامی و معارف اہل بیت علیہم السلام ہے.