💡💡دماغ کی بتی جلاؤ💡💡

(قسط 3)

 

جھوٹے مصائب والی تاریخی کتب کا تعارف... 
(حصه اول)

🔪کتاب: روضة الشھداء
💂تالیف: ملا حسین کاشفی

 

👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋

ملا کاشفی کے جھوٹے مصائب 

👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋

 

🌷 بیبی لیلا (س) مادر علی اکبر (ع) کو مجنوں کی معشوقه لیلا سے ملا دیا (استغفرالله)

اس نے لکھا که بیبی لیلا (س) نے علی اکبر (ع) نے منت مانی که اگر میرا بیٹا خیریت سے واپس لوٹ آئے تو میں کربلا سے مدینه تک پورے راستے کو مھندی سے بھر دوں گی (300 فرسخ کا فاصله هے). اور ایک شعر لکھا هے عربی میں که جب مادر اکبر (ع) نے اپنے بیٹے کو رخصت کیا تو یه شعر پڑھا:
" نذر علی ان ھادو وان رجعو الا زرعن طریق التف ریحانا"
اگر یه تف میں واپس لوٹ آئے تو میں ریحان یعنی مھندی بانٹوں گی.

شھید مطھری فرماتے هیں اس شعر میں "تف" کا لفظ دیکھ کر اس کم عقل نے اسے کربلا سمجھ لیا لیکن جب اصل شعر کی تحقیق کی تو معلوم هوا یه شعر عرب کے مشھور عاشق مجنوں نے لیلا کیلئے کها کسی شاعر کی زبانی. کیونکه وه بھی تف نامی علائقے میں رھتا تھا.
دیکھئے کتنی اھانت کر جاتے هیں اور هم ذرا بھی نھیں سوچتے. .

🌷 بیبی لیلا (س) نے بال کھول کر دعا مانگی که اکبر (ع) شھید نه هو.

لکھتا هے آخری وقت هے اکبر (ع) سے ماں نے فرمایا سنا هے ماں کی اپنے بیٹے کیلئے دعا قبول هوتی هے سو میں دعا کروں گی که تم شھید نه هو. لھذا بیبی لیلا (س) نے بال کھول کر رو رو که دعا کی که میرا بیٹا شھید نه هو.
پهلی بات تو یه که تمام مورخین نے لکھا هے که بیبی لیلا (س) کربلا میں نھیں تھیں.
بلفرض مان لیا که کربلا میں موجود تھیں تو بھی ایک بات یاد رکھیں که یه حسین (ع) کی دلیر بیوی هیں, عاشور کا دن هے کسی کو کوئی غم نھین که هم نے کل مرنا هے مطمئن هیں جنت آنکھوں کے سامنے هے اس اثناء میں بیبی لیلا (س) جیسی خاتون سے اس قسم کے رونے دھونے کی کیسے امید کی جا سکتی هے... کیا لیلا (س) وھب کلبی کی ماں سے بھی معاذالله زیاده ایمان کی کچی تھیں!!! وھب کلبی کی ماں نے بیٹے کا سر دشمن کی جانب پهینک کر کها یه سر تم رکھ لو هم جو چیز راه خدا میں دے دیں وه واپس نھیں لیا کرتے.
بھیا یه جرآت تھی عاشور میں موجود یا اس سے مربوط عورتوں کی, ماؤں, بھنوں, بیٹیوں کی... زینب (س) کے عون و محمد (ع) گئے ایک مستند کتاب میں دکھا دیں بیبی نے گریه کیا ھو... بیبی زینب (س) نے کچھ نھیں کیا.
بھئی زینب (س) تو دور سید حسن نصرالله و زکزاکی جو سیده زینب (س) کے قدموں کی دھول هیں وه اپنے بیٹوں کے جنازوں پر اطمینان سے کھڑے هیں اور آپ هیں که بیبی لیلا (س) کے بال کھلوا رهے هیں... عجب!!!
زینب (س) صرف دو جگه روئی هیں جب علی اکبر (ع) کی شھادت اور دوسرا حسین (ع) کی شھادت پر تا که عزاداری کی ابتداء هو, زینب (س) چپ رھتیں تو آج عزاداری نه هوتی.


💡💡بھیا چیزوں پر غور کریں دیکھیں هم خطیبوں و ذاکروں کو اھل بیت (ع) کی اھانت کے پیسے تو نھیں دے رهے. ھزاروں روپے دیتے هیں. دے کر کیا جاتے هیں یه بھی سوچو!

(روضة الشھداء کا اتنا تعارف کافی هے. کل انشاء الله دوسری کتاب کا تعارف شروع کریں گے.)

💡💡عزاخانے سجائے رکھو💡💡

💡💡دماغ کی بتی جلائے رکھو💡💡

 

ملتمس دعا: محمد زکی حیدری.

www.fb.com/arezuyeaab 
💡💡💡💡💡💡💡💡