شیعیت و ملنگیت

شیعیت و ملنگیت
محمد زکی حیدری
اس دن مجلس شروع هونے کے انتظار میں بیٹھے تھے, میرا ایک پرانه پڑھا لکھا دوست ملنگوں کی صحبت میں آگیا تھا وه بھی مجھے اس امام باڑے میں ملا... موالیوں کا الگ کونه تھا اس میں بیٹھ کر وه لوگ سگرٹ وگرٹ پیتے هیں, میرا دوست مجھے وهاں لے گیا که چلو بیٹھ جائیں جب تک مجلس شروع هو.
مجھے کهنے لگا "بس علی (ع) علی (ع) هے! حق...!!! زندگی دو کاموں کیلئے هے جانی ایک علی علی کرکے خوش هونے کیلئے دوسرا حسین حسین کر کے رونے کیلئے ...." بس! اور کچھ نهیں جس نے دوکام کر لئیے ولایت علی (ع) و عزاداری حسین (ع) کرتا رها بس اس کے وارے نیارے هوگئے... باقی تم لوگ کتابوں کی بحثیں کرکر کے اپنا وقت ضایع کر دیتے هو اس سے کچھ نهیں ملتا. وضو کیسے کریں , غسل کی اقسام کتنی, نماز کے طریقے.. سب فضول, وقت ضایع کرنے والی باتیں!!!
میں نے کها مجھے بھی تیری بات سمجھ آتی هے یار لیکن میرے ایک استاد هیں ان کے خاندان میں سب پائے کے عالم دین تھے سب کو ظالم نے مروا دیا کسی کو کام کرنے نهیں دیا صرف ایک ... صرف ایک کو ٹائم ملا کام کرنے کا اس نے پته هے کیا کیا?
بولا کیا?
میں نے کها ان کو بھت وقت ملا کام کرنے کا لیکن افسوس انهوں نے صرف مدرسے کے لڑکوں کو وقت دیا اپنا سارا وقت فقه, منطق, فلسفه, تفسیر, طب, علم کیمیا وغیره کی ترقی کیلئے کام کیا ھزاروں شیعه شاگرد بنائے پوری دنیا میں پھیل گئے. لیکن نه جلوس , نه عزاداری کے کوئی بڑے پروگرام, نه عشره مجالس, نه خمسے, نه تعزیے , نه عماریان, چپ تازیے, اور نه سر عام تبرا کیا... نه سبیلیں ... کچھ نهیں
میرا ملنگ دوست پھٹ سے بولا : سب کیا ولایت و عزاداری کیلئے کچھ نه کیا تو اهل بیت (ع) اس کی شفاعت نهیں کریں گے چاهے کتنا بڑا مجتھد هو, چاهے صفه و مروه کے درمیان دوڑتا هوا مر ...
میں نے اس کی بات کاٹتے هوئے کها " زبان سنبھال کر بات کرو میرے دوست! میں اپنے کسی عام استاد یا مجتھد نهیں بلکه امام جعفر (ع) کی بات کر رها هوں"
www.fb.com/arezuyeaab
یہ ایک اردو اسلامی ویب بلاگ ہے، جس کا مقصد نشر معارف اسلامی و معارف اہل بیت علیہم السلام ہے.