ایک قدم
ایک قدم
ابوسعید ابوالخیر کو ایک مسجد میں تقریر کرنی تھی گرد و نواح کے گاؤں اور شہروں سے لوگ آکر ان کی تقریر سننے کیلئے جمع ہوئے، حتیٰ کہ بیٹھنے کی جگہ کم پڑ گئی اور کچھ لوگوں کو مسجد کے باہر بیٹھنا پڑا لھٰذا ابوسعید ابوالخیر کے شاگرد نے لوگوں سے کہا "آپ کو خدا کا واسطہ جس جگہ آپ تشریف فرما ہیں اس جگہ سےایک قدم آگے آئیے" سب لوگ ایک قدم آگے آکر بیٹھ گئے۔
ابوسعید ابوالخیر کے تقریر کا وقت آیا توانہوں نے تقریر کرنے سے انکار کردیا! وہ لوگ جو ایک گھنٹے سے منتظر تھے اور بیٹھ بیٹھ کر خائف ہوگئے تھے، نے احتجاج کرنا شروع کردیا ابوسعید ابوالخیر نے تھوڑی دیر خاموش رہنے کے بعد کہا "میں جو کچھ آپ لوگوں سے کہنا چاہتا تھا وہ میرے شاگرد نے کہہ دیا ، آپ ایک قدم بڑھائیں اللہ دس قدم آپ کی طرف بڑھائے گا۔"
منبع: www.pandamoz.com
مترجم: محمد زکی حیدری و آب
arezuyeaab.blogspot.com
+ نوشته شده در شنبه بیست و نهم اسفند ۱۳۹۴ ساعت 10:34 توسط محمد زکی حیدری
|
یہ ایک اردو اسلامی ویب بلاگ ہے، جس کا مقصد نشر معارف اسلامی و معارف اہل بیت علیہم السلام ہے.