کیا سورہ یوسف میں قمعہ زنی کی دلیل ہے؟
سلام بھائی ایک ذاکر نے دلیل دی که جب مصر کی عورتوں نے یوسف (ع) کو دیکھا تو عشق یوسف (ع) کے عشق میں اپنی انگلیاں کاٹ دیں لھذا هم بھی زنجیر اور تلوار والا ماتم کر کے حسین (ع) کے عشق میں خون بھاتے هیں. بھائی کیا زنجیر کا ماتم واقعی قرآن سے ثابت هے؟
(پسند علی
یونیورسٹی آف سنده جامشورو, سنده)
برادر عرض هے که یه محض قرآن سے عوام کی لاعلمی کو بنیاد بنا کر عوام سے پیسے بٹورنے کے حربے هیں .قرآن کی جس آیت کا حواله اس ذاکر نے دیا هے وه سوره یوسف کی آیت نمبر 31 هے که جب زلیخه نے مصر کی عورتوں سے کها که تم مجھے بڑے طعنے دیتی هو که میں ایک غلام په عاشق هوئی لو چھریاں هاتھ میں اور دیکھو خود اپنا ضبط! پھر یوسف ع کو حکم دیا که ان کے سامنے سے گذرو جب مصر کی عورتوں نے یوسف ع کو دیکھا تو بیخودی میں انهوں نے اپنے هاتھ کاٹ ڈالے... یه تھا مفھوم سورہ یوسف کی آیت 31 کا۔ لیکن یهاں مت رکیں اسی سوره کی ایک آیت چھوڑ کر اگلی دو آیات پڑھیں ان میں صاف لکھا هے یه عورتیں مکار تھیں ان کے شر سے بچنے کیلیے یوسف (ع) نے انهیں آیات میں الله سے دعا کی اور الله نے بھی فرمایا که میں نے یوسف (ع) کو ان کی چال سے بچا لیا.
ذاکر کا علم یه هے که ان مکار عورتوں کے فعل کو عزاداری حسین (ع) کی دلیل بنانے کی کوشش کر رها هے افسوس! جن پر خدا کی لعنت هو ان کے فعل کو دلیل بنانے لگ گئے یه لوگ. ٹھیک هے بھائی پھر جیسی وه عورتیں ویسے تم لوگ! لگے رهو همارا کیا جائے۔۔۔
نوجوانو خدارا قرآن کے قریب آئیں, پڑھیں مطالعه کرین سنی سنائی پر مت چلیں.
نوجوانو خدارا قرآن کے قریب آئیں, پڑھیں مطالعه کرین سنی سنائی پر مت چلیں.
هم دلیل کے طور پر سوره یوسف کے اس صفحه کی تصویر بھی بھیج رهے هیں جس میں اوپر ذکر کی گئ آیات اردو ترجمے کے ساتھ موجود هیں پڑھیں.

محمد زکی حیدری آب
www.facebook.com/arezuyeaab
+ نوشته شده در شنبه بیست و نهم اسفند ۱۳۹۴ ساعت 10:31 توسط محمد زکی حیدری
|
یہ ایک اردو اسلامی ویب بلاگ ہے، جس کا مقصد نشر معارف اسلامی و معارف اہل بیت علیہم السلام ہے.